جل شکتی وزارت

جل شکتی کے وزیر نے تلنگانہ حکومت سے ریاست میں دیہی آبی سپلائی کی صورتحال مشترک کرنے کی اپیل کی


مرکز نے تلنگانہ کو جل جیون مشن 21-2020 کے تحت 412.19 کروڑ روپے مختص کئے، تلنگانہ کو جے جے ایم کے لئے سالانہ عملی منصوبہ کو حتمی شکل دینا ابھی باقی

Posted On: 19 JUN 2020 7:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19جون 2020/ مرکزی  جل شکتی وزیر  جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے تلنگانہ  کے وزیراعلی  کو بھیجے گئے ایک سرکاری مراسلہ میں ریاست کے دیہی علاقوں میں لگائے  گئے  گھریلو  نل کنیکشنوں (ایف  ایچ ٹی سی)  کی صورتحال سے وابستہ اپنی تشویشات کا اظہار  کیاہے۔ وزیراعلی  کے ساتھ اپنی گزشتہ میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی  وزیر نے کہا کہ وزیراعلی  کی ہدایت  کے باوجود  وزارت کے مربوط  منجمنٹ اطلاعاتی  نظام (آئی  ایم آئی ایس) میں نل کنکشن سے وابستہ ڈیٹا ابھی تک پوری  طرح درج نہیں کیا گیا ہے۔

حکومت ہند کے اہم پروگرام جل جیون مشن کو 20-2019 سے نافذ کیا جارہا ہے۔ جس کا مقصد باقاعدہ  اور طویل مدتی بنیاد پر ہر دیہی کنبے کو فی کس 55 لیٹر پینے کے پانی کو ہر روز دستیاب کرانا ہے۔ جے جے ایم کا مقصد خصوصی طور پر خواتین اور بچیوں پر سخت محنت کے بوجھ کو کم کرکے دیہی آبادی کی زندگی میں سدھار لانا ہے۔   ریاستیں  اس تبدیل کردینے والے نظام کو نافذ کررہی ہیں جس سے 2024  تک دیہی  علاقوں میں گھریلو کنکشن  دستیاب  کراکےمقررہ مدت میں اس ہدف کو حاصل کیاجاسکتا ہے۔

مرکزی وزیر نے اپنے مراسلے میں آئی  ایم آئی  ایس میں جدید ترین ڈیٹا درج کرنے کی اہمیت پرزور دیا ہے ، کیونکہ  قومی سطح کے ڈیٹا بیس تک   اقوام متحدہ کی ایجنسیاں ، نیتی آیوگ   ، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک ، تھنک ٹینک میڈیا وغیرہ کی پہنچ ہے اور پارلیمنٹ میں سوالات کے جواب دینے کے  لئے بھی ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیاں  مسلسل  ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی ) کے معاملے میں ریاست/ملک کی ترقی کی نگرانی کے لئے بھی اس ڈیٹا کا  استعمال کرتی ہیں۔ حالانکہ  ابھی تک ریاستیں  ، دیہی علاقوں میں دستیاب  نل کنیکشنوں کے رئیل ٹائم ڈیٹا کےلئےجل شکتی وزارت کےذریعہ  کی گئی  درخواستوں  پرکوئی عمل  ردعمل نہیں دیا ہے۔  ابھی  تک ریاست کے ذریعہ جے جے ایم۔  آئی  ایم آئی ایس میں  صرف جزوی طورپر ڈیٹا درج کیاگیا ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے  تلنگانہ  میں گھریلو نل کنیکشن کی صورتحال کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اس کے ساتھ ہی  وزیر موصوف نے اپنےمراسلے میں ذکر کیا کہ میٹنگ میں ریاست کے 100 فی صد ایف ایچ  ٹی سی حاصل کرنے کے بارے میں مطلع  کیا گیا تھا کہ لیکن ڈیٹا سے ریاست  کے کل 54.37 لاکھ دیہی  گھروں میں سے صرف 35.86  لاکھک گھروں کو نل کنکشن  دیئے جانے کی بات کا پتہ چلتا ہے۔ یہ فرق تشویش  کا باعث ہے اور  اس سے بھاری بھرم پیدا ہوتا ہے۔

مقامی  معاشرے  کے رول پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے وزیراعلی سے پینے کا محفوظ پانی حاصل کرنے کے لئے پانی  کی سپلائی  سےمتعلق  اسکیموں  کا طویل مدتی پائیداری کو یقینی  بنانے کے لئے گاؤں میں پانی  کے سپلائی  نظاموں کی منصوبہ بندی کرنے، یا نفاذ چلانے اور رکھ رکھاؤ  میں مقامی گاؤں کےمعاشروں / گرام پنچایتوں یا دیہی پانی  اور صفائی  ستھرائی  کمیٹی یا  استعمال  کرنے والے گروپوں کو جوڑنے کی  اپیل کی۔

 مرکزی وزیر نے کہا کہ 20-2019میں تلنگانہ  کو 259.14  کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی اور اس میں سے حکومت  ہند،  صرف 105.52 کروڑ روپے ہی خرچ منصوبہ جمع نہیں کرنے کی وجہ سے دوسری قسط لینے میں ناکام رہی ہے۔وزیر موصوف نے ریاست  کو ہرممکن امداد فراہم کرنے کےمرکزی حکومت کے وژن کے بارے میں بھی بتایا، کیونکہ  پینے کے لائق  پانی  مہیا کرانے کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ جل جیون  مشن کے تحت 21-2020 کے لئے تلنگانہ کے لئے خزانے سے 256.14  سےبڑھاکر  412.19  کروڑ روپے کی رقم کردی گئی ہے۔ اس طرح اس سال کی مختص شدہ رقم اور 30.89  کروڑ روپے کی ابتدائی  رقم کے ساتھ تلنگانہ کو جے جے ایم کے تحت اس سال مرکزی خزانے سے 443.29 کروڑ روپے  ملےہیں۔  یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ اگر ریاست مرکزی خزانہ کی رقم  کے استعمال سے جے جے ایم کے تحت پانی کے سپلائی کے منصوبے  کو آگےبڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں ایک سالانہ عملی منصوبہ  تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ سکریٹری  ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی سربراہی والی کمیٹی کے ذریعہ منظوری دی جائے گی۔ریاستی حکومت نے ابھی تک سالانہ عملی منصوبہ (21-2020) پیش نہیں کیا ہے۔

جناب شیخاوت نے اپنے مراسلہ میں کہا،  انہیں امید ہے کہ ریاست  21-2020  میں تمام  دیہی کنبوں کو 100 فیصد  نل کنکشن دستیاب کرانے کا ہدف حاصل کرلے گی اور اس دستیابی  کو حاصل کرنے والی پہلی ریاست بنے گی۔ ساتھ ہی ریاست اس  سال خود ہی ’’ہر گھر میں پانی‘‘ ریاست بن جائے گی۔  تلنگانہ کے وزیراعلی کو مرکزی  حکومت کی طر ف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس کےذریعہ  ریاست میں جل جیون مشن کے نفاذ سے جڑے مختلف  امور پر غوروخوض کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4001



(Release ID: 1633048) Visitor Counter : 115