پنچایتی راج کی وزارت

15ویں مالی کمیشن کی امداد کی پہلی قسط دیہی مقامی اداروں کو جاری کی گئی


15187.50 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی، 15187.50 کروڑ روپے کی ایک اور رقم جلد ہی جاری کیے جانے کی امید ہے؛ ابھی تک کی سب سے بڑی رقم 60750 کروڑ روپے مالی سال 21-2020 کے لیے مختص کیے گیے: دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر
اس رقم کی فراہمی سے اُن مائیگرینٹ مزدوروں کو فائدہ مند روزگار حاصل ہوگا جو کووڈ – 19 کی وبا کی صورتحال میں اپنے وطن واپس آئے ہیں : جناب تومر

Posted On: 19 JUN 2020 8:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19جون  2020  /  15 ویں مالی کمیشن نے مالی سال 21-2020 کے لیے اپنی عبوری ریپورٹ پیش کر دی ہے اور حکومت ہند نے مقامی اداروں کے سلسلے میں اس کی سفارشات کو تسلیم کر لیا ہے۔ یہ اظہار خیال کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود ، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ کمیشن نے مالی سال 21-2020 کے لیے 60750 کروڑ روپے کی امداد طے کی ہے جو کسی واحد سال میں مالی کیشن کی طرف سے مختص کی گئی اب تک کی سب سےبڑی رقم ہے۔

کمیشن نے پنچایتی راج کی سبھی سطحوں کے لیے امداد کی سفارش کی ہے جن میں  پانچویں اور چھٹے درج فہرست علاقوں کے روایتی ادارے 28 ریاستوں میں دو حصوں میں جن کے نام اس طرح ہیں  (۱)بنیادی امداد ، (۲) خاص مقاصد کے لیے امداد ۔ اس امداد کا 50 فیصد حصہ بنیادی مدد ہوگی اور 50 فیصد حصہ خاص کاموں کے مختص ہوگا۔ بنیادی امداد آر ایل بی اپنی اپنی جگہوں کے لیے اپنے اپنے مقاصد کے تحت استعمال کر سکتے ہیں۔ جس میں لوگوں کی تنخواہ اور اداروں کے دیگر اخراجات شامل نہیں ہیں۔  خاص کاموں کے لیے دی گئی امداد کو صفائی ستھرائی اور کھلی جگہوں پر رفع حاجت کا خاتمہ کرنے  اور پینے کے پانی کی فراہمی  بارش کے پانی کی ہارویسٹنگ اور پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔  آر ایل بی جہاں تک ممکن ہو  اس مدد کا آدھا حصہ  ان دو اہم خدمات پر خرچ کرے گا۔  البتہ  کسی آر ایل بی کے پاس رقم پوری طرح ختم ہو گئی ہے تو پہلے زمرے کی رقم میں سے دوسرے زمرے کے لیے رقم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ریاستی سرکاریں 15ویں مالی کمیشن کی امداد  پنچایتوں کی سبھی سطحوں ، گاؤں، بلاک اور ضلع نیز 5ویں اور چھٹے درج فہرست علاقوں کے روایتی اداروں  کو تقسیم کریں گی، جو تازہ ترین ریاستی مالی کمیشن  کی بنیاد پر ہوگی اور 15ویں مالی کمیشن کے سفارش کردہ  مندرجہ ذیل بینڈ ز کے مطابق ہوگی :

  • 85-70 فیصد گاؤں یا گرام پنچایت کے لیے
  • 25-10 فیصد بلاک  یا انٹرمیڈیٹ پنچایتوں کے لیے
  • 15-5 فیصد ڈسٹریکٹ ضلع پنچایتوں کے لیے
  • ان ریاستوں میں جہاں گاؤں اور ضلع پنچایتوں والا دو سطحوں والا نظام ہے ، رقم کی یہ تقسیم 85-70 فیصد کے بینڈز نے گاؤں یا گرام پنچایتوں کے لیے اور 30-15 فیصد ڈسٹرکٹ یا ضلع پنچایتوں کے لیے ۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ پنچایت راج کی وزارت کی سفارشات پر 15187.50 کروڑ کی رقم امداد کے طور پر 2.63 لاکھ دیہی مقامی اداروں کے سلسلے میں جو ملک کی 28 ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں 17 جون 2020 کو خزانے کی وزارت نے جاری کی ۔  یہ امداد خاص مقاصد کے لیے نہیں بلکہ اس رقم کو آر ایل بی مختلف جگہوں پر اپنی ضرورتوں کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں جیساکہ 15ویں مالی کمیشن نے سال 21-2020 کے لیے سفارش کی تھیں ۔

جناب تومر نے کہا کہ آر ایل بی کے لیے جاری کی گئی اس رقم کی اہمیت یہ ہے کہ یہ ایسے مناسب وقت میں جاری کی گئی ہے جب آر ایل بی کووڈ – 19 وبا کی وجہ سے پیدا چیلنجوں سے نمٹ رہے ہیں۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 3389

 



(Release ID: 1633017) Visitor Counter : 196