کانکنی کی وزارت

جناب پرہلاد جوشی نے کان کنی کی پیش رفت میں آتم نربھر بھارت کے لئے آر این ڈی پورٹل لانچ کیا

Posted On: 19 JUN 2020 6:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19جون 2020/مرکزی وزیر کوئلہ، کان کنی اورپارلیمانی  امور کے وزیر جناب  پرہلاد  جوشی نے 15 جون  کے وزارت کانکنی  کی سائنس اور ٹکنالوجی  منصوبہ پروگرام اسکیم کے لئے آتم نربھربھارت کے لئے ستیہ  بھاما  کان کنی کی  ترقی میں آتم نربھر بھارت کے لئے سائنس اورٹکنالوجی منصوبہ (اسکیم)  پورٹل کا آغاز کیا۔ اس پورٹل کا  ڈیزائن  ، ترقی اور نفاذ مائنز انفارمیٹیکس ڈویژن  کے نیشنل  انفارمیٹیکس سینٹر  (این آئی سی) نے تیار کیا ہے۔ اس موقع پر وزارت کان کے سکریٹری جناب   سشیل کمار اور وزارت   کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

کوئلہ، کان اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے پورٹل  کے آغاز  کے موقع پرملک میں کانکنی اور معدنیات  کے شعبے میں تحقیق  اور ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ڈیجیٹل  ٹکنالوجی  کے رول کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب جوشی نےکانکنی اور معدنیات  کے شعبے کے سائنسدانوں اور تحقیق  کاروں سے خود انحصار کے لئےجدید ترین ریسرچ اور ترقی  کےکاموں کو شروع کرنے کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017SN4.jpg

موجودہ نظام کےبر خلاف، جہاں ریسرچ تجاویز  سائنسدانوں / تحقیق کاروں کے ذریعہ جسمانی (فزیکل) طو رپر پیش کی جاتی ہے، ستیہ بھاما پورٹل پروجیکٹس کی نگرانی اور فنڈس/عطیات کے استعمال  کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ تجاویز  کی پیش کش کو آنلائن کرنے کے اہل بناتا ہے۔ ریسرچر پورٹل میں الیکٹرانک فارمیٹ  میں پروجیکٹوں کی پروگریس  (رپورٹ اور حتمی تکنیکی رپورٹ بھی پیش کرسکتے ہیں۔ پورٹل پر ایک  یوزر مینول بھی دستیاب ہے جہاں پروجیکٹ تجاویز  کی پیش کش  کے لئے سلسلہ وار (قدم بہ قدم)  عملوں کواجاگر کیا گیا ہے۔ پورٹل نیتی آیوگ کے این جی او درپن پورٹل  سےمربوط ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00211ZS.jpg

حکومت  ہند کی کانکنی کی وزارت تعلیمی اداروں ، قومی اداروں، حکومت ہند کے سائنس ٹکنالوجی  محکمے سے سند یافتہ یا منظور شدہ اور

این ڈی اداروں کو ملک اور اس کے باشندوں کے فائدے کے لئے وزارت کان کی سائنس اور ٹکنالوجی اسکیم کے تحت ریسرچ اور ترقیاتی پروجیکٹس کے نفاذ کے لئے  فنڈس مہیا کراتاہے جس  سے کہ اپلائیڈ جیو سائنسز، کانکنی اور اس سے وابستہ شعبہ، معدنیات کی کانکنی اورپروسیسنگ اور معدنیات /منزلز کا تحفظ اور ا ن سے کا مناسب طریقے سے استعمال اور تحفظ میں تحقیق  کو بڑھاوا  دیا جاسکے۔ پورٹل اسکیم کے نفاذ میں مہارت اور اثر اندازی کی حوصلہ  افزائی کرے گا۔

 ان اہم اداروں جہاں ریسرچ پروجیکٹس  کے  لئے فنڈ مہیا کیا گیا ہے ، میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسیز ، بنگلورو، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)  کھڑگپور، آئی آئی ٹی انڈین اسکول آف مائنز دھن باد ۔ آئی آئی روڑکی ، آئی آئی  ٹی بامبے، آئی آئی ٹی، دہلی، آئی آئی  ٹی بھونشیور، آئی آئی ٹی مدراس چنئی، سی ایس آئی آر،  انسٹی ٹیوٹ  آف  منزلز اینڈ میٹریلیز   ، ٹکنالوجی  ، انسٹی ٹیوٹ ، سی ایس آئی آر، این ایم ایل ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی  ، راورکیلا،  جواہر لعل نہرو، ایلیومنیم ریسرچ  ڈیولپمنٹ ، اینڈ  ڈیزائن  سینٹر، ناگپور،  نیشنل  انسٹی ٹیوٹ آف راک میکنیکس  بنگلور نان  فیرس  میٹیر ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ  سینٹر، حید رآباد  وغیرہ شامل ہیں۔

ستیہ بھاما پورٹل کو.research.mines.gov.in.   پر رسائی کی جاسکتی ہے۔ اسکیم کے بارے میں زیادہ معلومات  کے لئے کانکنی وزارت met4-mines[at]gov[dot]in۔ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-4400



(Release ID: 1632997) Visitor Counter : 213