عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری ڈاکٹر کے شیواجی نے انڈین ٹیکنیکل اینڈ اِکانامک کو آپریشن آئی ٹی ای سی - اچھی حکمرانی کے قومی مرکز این سی جی جی نے ایک دو روزہ ورکشاپ میں اختتامی خطبہ پیش کیا، ورکشاپ کا موضوع تھا کووڈ – 19 – بین الاقوامی افسرشاہوں کے لیے وبا کی صورتحال میں اچھی حکمرانی کے طور طریقے


انہوں نے کہا کہ بھارت کی ملک گیر لگاتار مربوط اور اجتماعی حکمت عملی مزاحم اور لچکدار ثابت ہوئی ہے
بھارت کی متنوع لیکن مقامی طور پر موزوں ریاستی حکمت عملی موثر رہی ہے : ڈاکٹر کے شیواجی

Posted On: 19 JUN 2020 10:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19جون  2020  /  انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر کے شیوا جی نے آئی ٹی ای سی  - این سی جی جی دو روزہ ورکشاپ کے دوسرے دن اختتامی خطبہ پیش کیا۔ ورکشاپ کا موضوع تھا کووڈ – 19 – کسی وبا کی صورتحال میں اچھی حکمرانی کے طور طریقے ۔ اس ورکشاپ کا انعقاد 19 جون 2020 کو ایک ویبینار کے ذریعے کیا گیا۔ اپنے اختتامی خطبے میں ڈاکٹر شیواجی نے کہا کہ بھارت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سبھی ریاستی سرکاروں کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے ایک ملک گیر مستقل ، مربوط اور اجتماعی حکمت عملی  اختیار کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ کلسٹر کنٹین منٹ حکمت عملی جس میں آر اے ایف (لال ، امبر اور گرین) ماڈل کے ذریعے کیسوں کو جلد تلاش کرنے پر توجہ دی گئی  ہے۔ اس میں سماجی طور پر ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے کا دھیان رکھا گیا ہے۔ حکومت کے 20 ٹریلین روپے کے اقتصادی خود کفالت پیکیج کے بارے میں امید ہے کہ اس سے سب کی شمولیت والی اقتصادی ترقی کا احیاء ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں نے الگ الگ لیکن مقامی طور پر موزوں حکمت عملی اپنائی ہے جیسا کہ کیرالہ، اتر پردیش، سکم، اڈیشہ اور مہاراشٹر کے طریقہ کار میں دیکھا جا سکتا ہے۔  ڈیجیٹل تیاری اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ وبا سے نمٹنے میں بہت ہی کارآمد ثابت ہوا ہے  جس کے تحت عوامی خدمات کی فراہمی ، ڈیجیٹل معلومات کی فراہمی اور ٹیلی میڈیسن کی فراہمی کی یقین دہانی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ – 19 وبا کے دوران عوامی شکایات میں اتنا زیادہ اضافہ ہوا ہے کہ پہلے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی لیکن اس سے بہت تیزی سے اور فیصلہ کن انداز میں تین دن کی ریکارڈ شرح میں نمٹ لیا گیا ہے۔

دو دن کی اس ورکشاپ میں 18 ملکوں کے مندوبین اور بھارت ، سری لنکا، بنگلہ دیش، میانما، بھوٹان، بوسنیا و ہرجیگوبینا، آسٹریا، کینیا، مراکش، نیپال، اومان، سمالیہ، تھائی لینڈ، تیونیشیا، ٹونگا، سڈان اور ازبکستان کے 150 بین الاقوامی افسر شاہوں نے حصہ لیا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 3388

 


(Release ID: 1632988) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu