وزارات ثقافت
ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جنا ب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج ‘نمستے یوگا۔ہیلتھی یوتھ فار ہیلتھی نیشن’ موضوع پر ویبینار سے خطاب کیا
ہم یوگا کے ذریعہ ایک صحت مند قوم کی تعمیر کرسکتے ہیں: جناب پٹیل
جناب پٹیل نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ یوگا کے بین الاقوامی دن 2020کے موقع پر سوریہ نمسکار میں شرکت کریں
Posted On:
19 JUN 2020 10:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 جون 2020، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نئی دہلی میں ‘نمستے یوگا۔ہیلتھی یوتھ فار ہیلتھی نیشن’ موضوع پر ویبینار سے خطاب کیا۔ لداخ سے رکن پارلیمنٹ جناب جام ینگ سیرنگ نامگیال ، بنگلور ساتھ کے رکن پارلیمنٹ جناب تیجسوی سوریہ ، مغربی بنگال کے رکن پارلیمنٹ جناب نسیت پرمانک اور وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب آنند کمارے بھی وبینار میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ جب ہم صحت مند کے لئے صحت مند نوجوان کی بات کرتے ہیں تو یوگا مشق بہترین متبادل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم فٹ ہوں گے تو دوسروں کی مدد بھی کرسکتے ہیں۔ جناب پٹیل نے مزید کہا کہ چھوٹی موٹی بیماریوں سے لڑنے کےلئے ہمیں اپنی مضبوط قوت مدافعت کو مضبوط کرنے ضرورت ہوتی ہے اور یوگا قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مدد کرتا ہے۔
جناب پٹیل نے کہا کہ وزارت ثقافت، بین الاقوامی یوگا ڈے 2020 منا رہی ہے۔ اس سلسلے میں یوگا کو سبھی کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بنانے کا مقصد حاصل کرنے کے لئے 19 سے 21 جون 2020 تک نمستے یوگا مہم کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر 10 ملین لوگ سوریہ نمسکار میں شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر نے سبھی اپیل کی کہ وہ سوریہ نمسکار میں شرکت کریں اور #10 ملین سوریہ نمسکار استعمال کریں تاکہ یہ ایک عوامی تحریک بن سکے جس سے اہل وطن کےدرمیان صحت مند بیداری پیدا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-3382
(Release ID: 1632983)
Visitor Counter : 155