ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون کے 21 جون 2020 تک مزید پیش قدمی کرنے کاامکان نہیں ہے۔ اِس کے بعد جنوب مغربی مانسون کے مزید پیش قدمی کیلئے حالات سازگار ہونے کے امکان ہیں


جنوب مغربی مانسون 25 جون 2020 کے آس پاس قومی راجدھانی خطہ دہلی سمیت ہریانہ پہنچنے کا امکان ہے

مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) کا کاندلا، احمدآباد، اندور، رائے سین، کھجوراہو، فتح پور اور بہرائچ کے راستے گزرنا جاری رہے گا

اگلے دو سے تین دن کے دوران راجستھان میں گرم ہواؤں سے لیکر شدید لو کے حالات رہیں گے

Posted On: 18 JUN 2020 8:54PM by PIB Delhi

بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے تحت موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز / علاقائی موسمیات کے مرکز، نئی دہلی کے مطابق :

  1. سازگار موسم کے حالات کے تحت گزشتہ ہفتے (11 تا 16 جون) کے دوران جنوب مغربی مانسون کی مزید پیش رفت رہی اور جنوب مغربی مانسون نے پورے شمال مشرق اور مشرقی ہندوستان، مغربی اور وسطی ہندوستان کے بیشتر علاقوں اور اترپردیش کے بعض حصوں کا اس دوران احاطہ کرلیا۔ مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم)16 جون 2020 کو 23 ڈگری شمالی عرض البلد/ 60 ڈگری مشرقی طول البلد،کاندلا، احمد آباد، اندور، رائے سین، کھجوراہو، فتح پور، بہرائچ اور 28 ڈگری  شمالی عرض البلد / 81.5 ڈگری مشرقی طول البلد سے گزرا اور آج کی تاریخ یعنی 18 جون 2020 کی تاریخ کو اسی مقام پر برقرار رہا۔ (ضمیمہ:1)
  2. موسم کے حالیہ منظر نامے کے سبب جنوب مغربی مانسون کے 21 جون 2020 تک مزید پیش قدمی کرنے کا امکان نہیں ہے۔ اس کے بعدجنوب مغربی مانسون مزید پیش قدمی کیلئے حالات کے سازگار ہونے کا امکان ہے۔ 22 جون سے لیکر 24 جون 2020 کے دوران جنوب مغربی مانسون اترپردیش کے مزید بعض علاقوں اور مغربی ہمالیائی علاقوں کے بعض حصوں میں مزید پیش قدمی کرسکتا ہے۔
  3. جنوب مغربی مانسون کے 25 جون 2020 کے آس پاس قومی راجدھانی خطہ دہلی (دہلی این سی آر) سمیت ہریانہ میں پہنچنے کا امکان ہے۔
  4. جنوب مغربی مانسون کی پیش رفت کے دوران اترپردیش، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں 22 تا 24 جون 2020 کے دوران وسیع پیمانے پر بارش / گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں بھاری بارش ہوسکتی ہے۔
  • مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) کا گزرنا کاندلا، احمد آباد، اندور، رائے سین، کھجوراہو، فتح پور اور بہرائچ سے گزرنا جاری رہے گا۔
  • اگلے پانچ دن کے دوران مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں بھاری سے بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ اسی طرح آج 18 جون 2020 کو ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور میگھالیہ میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ وسطی ہندوستان میں بھی بڑے پیمانے پربارش ہونے کا امکان ہے۔ اگلے پانچ دن کےدوران مشرقی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہوسکتی ہے۔
  • اگلے چار سے پانچ دن کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں اتراکھنڈ کو چھوڑ کر تیز بارش/ گرج کے ساتھ بارش ہونے  کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ میں بڑے پیمانے پر بارش کے علاوہ کہیں کہیں بھاری بارش ہوسکتی ہے۔
  • اگلے دو تین دن کے دوران راجستھان کے زیادہ تر حصوں میں کرہ ٔ باد کی نچلی سطح پر شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے سبب گرم ہواؤں سے لیکر شدید لو کے حالات رہنے کے امکان ہیں۔

ضمیمہ-I

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011IB7.png

تازہ ترین جانکاری کیلئے www.imd.gov.in  دیکھیں، مزید تفصیلات اور موسم کی پیش گوئی سے متعلق تازہ ترین جانکاری کیلئے آئی ایم ڈی نئی دہلی کی ویب سائٹ دیکھیں:http://www.imd.gov.in/pages/allindiawxfcbulletin.php

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3357


(Release ID: 1632530) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Tamil