وزارت دفاع
ہندوستان ماسکو میں دوسری جنگ عظیم کی 75 ویں جیت کی سالگرہ پریڈ میں شرکت کے لئے بھارتی فوج کے تینوں سروسز کے دستے کو بھیجے گا
Posted On:
17 JUN 2020 4:54PM by PIB Delhi
دوسری جنگ عظیم میں جیت کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ماسکو میں ایک شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں روس اور دیگر دوست ملکوں کے عوام کی جانب سے دی گئی قربانیوں اور جانبازی کی عزت افزائی کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 مئی 2020 کو جیت کے دن کے موقع پر روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کو ایک مبارکبادی کا پیغام تحریر کیا تھا۔ وزیر دفاع (رکشا منتری) جناب راج ناتھ سنگھ نے بھی اس موقع پر روس کے اپنے ہم منصب جناب سرگئی سوئیگو کو ایک مبارکبادی کا پیغام بھیجا تھا۔
روس کے وزیر دفاع نے ماسکو میں 24 جون 2020 کو ہونے والی جیت کے دن کی پریڈ میں شرکت کرنےکے لئے بھارتی دستے کو مدعو کیا تھا۔ وزیر دفاع نے اس پریڈ میں شرکت کے لئے ایک 75 رکنی بھارتی فوج کے دستے کو بھیجنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس پریڈ میں فوج کے تینوں شاخوں کے دستے شامل ہوں گے، جہاں دیگر ملکوں کے دستے بھی شرکت کریں گے۔ پریڈ میں شرکت کرنا روس کے عوام کے ساتھ یکجہتی دکھانے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک ایسا موقع ہوگا جب وہ عظیم حب الوطنی کی جنگ کے اپنے ہیرو کو یاد کریں گے۔
...................
م ن، ح ا، ع ر
17-06-2020
U-3335
(Release ID: 1632242)
Visitor Counter : 159