ارضیاتی سائنس کی وزارت
مانسون کی شمالی حدود کاندلہ، احمد آباد، اندور، رائے سین، کھجوراہو، فتح پور بہرائچ سے ہو کر گزر رہی ہیں
مغربی گھاٹ کے ساتھ ساتھ دور دور تک بارش ہو سکتی ہے
شمال مشرق، مشرق اور قرب و جوار کے وسطی بھارت میں آئندہ 5دنوں کے دوران دور دور تک بارش ہوگی، کہیں کہیں زیادہ سے لے کر بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے
شدید گرمی کی لہر اور شدید ترین گرمی کی لہر جیسے موسمیاتی حالات راجستھان میں بنے ہوئے ہیں اور مشرقی راجستھان اور پنجاب میں آئندہ 2-3دنوں کے اندر ایسا ہی موسم رہے گا
Posted On:
17 JUN 2020 2:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17جون، 2020،بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)، نئی دلی کے تحت قومی موسمیاتی پیشین گوئی مرکز، ؍ علاقائی موسمیاتی مرکز کے مطابق :
مانسون کی شمالی حدود (این ایم ایل)، مانسون کی شمالی حدود کاندھلہ، احمد آباد، اندور، رائے سین، کھجوراہو، فتح پور بہرائچ سے ہو کر گزر رہی ہیں
ایک گردابی صورت مشرقی اترپردیش اور ہمسائیگی میں بن رہی ہے اور اس کا پھیلاؤ سطح سمندر سے اوسطاً 3.6کلو میٹر بلندی پر واقع ہے۔
اوسطاً سطح سمندر سے بلند سطحوں پر یہ صورتحال پاکستان سے لے کر بنگلہ دیش کے درمیان موجود ہے اور یہ سطح سمندر سے اوسطاً 0.9کلومیٹر بلند ہے۔
شمالی کونکن اور ہمسائیگی میں گردابی صورتحال سطح سمندر سے اوسطا 3.1 اور 7.6کلو میٹر بلندی پر بنی ہوئی ہے۔
سطح سمندر سے 3.1کلو میٹر شیئرزون کے تحت جھارکھنڈ سے یہ گرداب کونکن کے خطے تک موجود ہے۔
مذکورہ نظام کے زیراثر:
دور دور تک بارش، مغربی گھاٹ کے علاقے میں جگہ جگہ پر بارش ہوگی اور کہیں کہیں بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ 17سے 21جون کے دوران ساحلی کرناٹک میں شدید بارش ہوگی۔ کونکن اور گوا میں 17اور 18جون کو، نیز ساحلی کرناٹک میں 18سے 20جون کے دوران اور کونکن اور میں 19سے21 جون کے دوران دور دور تک بارش ہوگی اور اکثر مقامات پر بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔
شمال مشرق، مشرق اور قرب وجوار کے وسطی بھارت میں آئندہ 5دنوں کے دوران دور دور تک بارش ہوگی اور جگہ جگہ بہت زیادہ بارش ہوگی۔
19سے21جون کے دوران مغربی ہمالیائی خطے اور شمال مغربی بھارت میں دور دور تک زبردست بارش ہوگی۔ جگہ جگہ گرج کے ساتھ بارش ہوگی، بجلی چمکے گی اور تیز ہوائیں چلیں گی۔
مغربی راجستھان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور یہ لہر مشرقی راجستھان اور پنجاب میں آئندہ 2-3دنوں کے دوران بنی رہے گی۔
www.imd.gov.in
م ن۔ک ا۔
U- 3326
(Release ID: 1632071)
Visitor Counter : 179