ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون نے مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش کے بیشتر حصوں میں پیش رفت کی ہے


19 جو ن کو خلیج بنگال کے شمالی اور قرب و جوار کے علاقوں میں کم دباؤ والا علاقہ بننے کی توقع ہے

Posted On: 16 JUN 2020 2:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،16جون2020:بھارتی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)، نئی دہلی کے تحت قومی موسمیاتی پیشین گوئی مرکز ؍علاقائی موسمیاتی مرکز کے مطابق:

  • جنوب مغربی مانسون نے مغربی مدھیہ پردیش کے مزید حصوں میں، مشرقی مدھیہ پردیش کے بیشتر حصوں میں اور مشرقی اترپردیش کے بیشتر حصوں میں پیش رفت کی ہے۔
  • شمالی مانسون کی حدود(این ایل ایم)اب کاندلہ، احمد آباد، اندور، رائے سین، کھجوراہو، فتح پور ااور بہرائچ سے ہوکر گزریں گی۔
  • مشرقی اترپردیش اور قرب وجوار میں گرداب جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اور یہ موسمیاتی حالات 3.6کلومیٹر کے لحاظ سے یعنی سطح سمندر سے اتنی بلندی پر بن سکتے ہیں اور ان کے اثرات شمال مغربی راجستھان سے لے کر مشرقی اترپردیش ، جنوبی ہریانہ اور مغربی اترپردیش تک جاسکے ہیں اور سطح سمندر سے اوسطاً 0.9کلومیٹر کی بلندی پر ایسا ہوسکتا ہے۔ ان دونوں موسمیاتی اثرات کے نتیجے میں :
  1. کوکن اور گوا میں آئندہ دو دنوں کے دوران بہت زیادہ بارش اور حد سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے اور مدھیہ مہاراشٹر میں آئندہ دو دنوں کے اندر چھِٹ پُٹ  سے لے کر بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔
  2. مشرقی بھارت کے معاملے میں بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا اور چھِٹ پُٹ سے لے کر 17 سے 19 جون 2020ء کے دوران از حد زبردست بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طریقے سے ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران چھِٹ پُٹ سے لے کر بہت زیادہ اور از حد شدید بارش ہوسکتی ہے۔
  3. آسام اور میگھالیہ اور تریپورہ اور میزورم میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران عام طورپر بارش ہوگی اور بعض جگہ زبردست بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ آئندہ تین دنوں میں مغربی آسام اور میگھالیہ میں بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔
  • شمالی خلیج بنگال اور قرب و جوا رمیں 19 جون کے آس پاس کم دباؤ والا علاقہ بننے کی توقع ہے۔

 

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XEHT.png

 

********

 

م ن۔ ن ع

(17.06.2020)

(U: 3324)



(Release ID: 1632044) Visitor Counter : 107