بھارتی چناؤ کمیشن
لیجسلیٹو اسمبلی کے ارکان(ایم ایل ایز) کے ذریعےبہار لیجسلیٹو کونسل کے ہر دو سال بعد ہونے والے انتخابات – ووٹ 6 جولائی 2020 کو ڈالے جائیں گے
Posted On:
15 JUN 2020 2:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15 جون، 2020 بہار لیجسلیٹو اسمبلی کے ارکان(ایم ایل ایز) کے ذریعے منتخب کیے گئے لیجسلیٹو کونسل کے 9 ارکان کی میعاد 6 مئی 2020 کو ختم ہوگئی ہے۔ تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
ممبر کا نام
|
ریٹائرمنٹ کی تاریخ
|
1۔
|
اشوک چودھری
|
06.05.2020
|
2۔
|
کرشن کمار سنگھ
|
3۔
|
پرشانت کمار شاہی
|
4۔
|
سنجے پرکاش
|
5۔
|
ستیش کمار
|
6۔
|
رادھا موہن شرما
|
7۔
|
سونے لال مہتا
|
8۔
|
محمد ہارون رشید
|
9۔
|
ہیرا پرساد وند
|
کووڈ-19 کی وجہ سے عوامی صحت کی ہنگامی صورت حال کی وجہ سے غیر معمولی حالات کو دیکھتے ہوئے اور مجاز اتھارٹی کی طرف سے بحران کے بندوبست سے متعلق قانون 2005 کے تحت جاری کیے گئے رہنما خطوط اور احکامات پر غور کرنے کے بعد انتخابی کمیشن نے3 اپریل 2020 کو بھارت کے آئین کی دفعہ 324 کے تحت جسے عوامی نمائندگی کے قانون1951 کی دفعہ 16 کے تحت پڑھا جائے گا، ہدایت کی ہے کہ مندرجہ بالا نشستوں کے لیے انتخاب کا عمل موجودہ صورت حال پر غور کرنے کے بعد، بعد کی کسی تاریخ کو شروع کیا جائے۔
کمیشن نے بہار کے سی ای او کی طرف سے حاصل شدہ معلومات کے بعد اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ بہار لیجسلیٹو اسمبلی کے ارکان کے ذریعےلیجسلیٹو کونسل کی مندرجہ بالا نشستوں کا انتخاب مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق ہوگا:
نمبر شمار
|
پروگرام
|
تاریخ
|
1۔
|
نوٹیفکیشن کا اجرا
|
18 جون، 2020 (جمعرات)
|
2۔
|
کاغذات بھرنے کی آخری تاریخ
|
25 جون، 2020 (جمعرات)
|
3۔
|
کاغذات کی جانچ پڑتال
|
26 جون، 2020 (جمعہ)
|
4۔
|
امیدواروں کی طرف نام واپس لینے کی آخری تاریخ
|
29 جون، 2020 (پیر)
|
5۔
|
ووٹ ڈالنے کی تاریخ
|
6 جولائی ، 2020 (پیر)
|
6۔
|
ووٹ ڈالنے کے اوقات
|
صبح 9:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک
|
7۔
|
ووٹوں کی گنتی
|
6جولائی ، 2020 (پیر) شام 05:00 بجے سے
|
8۔
|
جس تاریخ سے پہلے انتخاب مکمل ہونا ہے
|
8 جولائی ، 2020 (بدھ)
|
آزادانہ اور صاف ستھرے انتخاب کو یقینی بنانے کے لیے مشاہدین مقرر کرکے انتخاب کے عمل کی قریبی نگرانی کے لیے تمام مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ ریاست سے ایک سینئر افسر کو متعین کیا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انتخابات کے لیے انتظامات کراتے وقت کووڈ-19 کے احتیاطی اقدامات کی پابندی کی جائے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:3286
(Release ID: 1631698)
Visitor Counter : 280