کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت میں ماہ مئی 2020 کے لیے تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ

Posted On: 15 JUN 2020 12:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 جون، 2020      صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے اقتصادی مشیر کا دفتر بھارت میں ماہ مئی 2020 کے لیےتھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ (عارضی) اور ماہ مارچ 2020 کے لیے (قطعی) اس پریس ریلیز کے ذریعے جاری کر رہا ہے۔ تھوک قیمتوں کے عدد اشاریے(ڈبلیو پی آئی) کے عارضی اعداد وشمار ہر مہینے کی 14 تاریخ کو (یا کام کے اگلے دن)جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ اعداد وشمار پورے ملک سے ادارہ جاتی ذرائع اور منتخب مینوفیکچرنگ یونٹوں سے حاصل شدہ معلوم  کی بنیاد پر مرتب کیے جاتے ہیں۔ 10 ہفتے کے بعد عدد اشاریہ کو قطعی شکل دی جاتی ہے اور فائنل اعداد وشمار جاری کردیئے جاتے ہیں اور ان کے بعد انھیں منجمد کردیا جاتا ہے۔اپریل 2020 مہینے کے لیے حاصل شدہ محدود معلومات کی وجہ سے مئی 2020 کے عارضی اعدادو شمار کا موازنہ مارچ 2020 کے قطعی اعداد وشمار سے کیا گیا ہے۔

‘تمام اشیا’ کے لیے سرکاری تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ (بنیاد:2011-12=100 ) برائے ماہ 2020 کے 120.4 (قطعی) سے 117.7 (عارضی) تک  کمی ہوئی (-2.24 فیصد)

افراطِ زر

افراطِ زر کی سالانہ شرح  جو تھوک قیمتوں کے عدد اشاریہ پر مبنی ہے۔ مئی 2020 کے مہینے کے لیے مئی 2019 کے مقابلے اگر اس کا موازنہ پچھلے سال کی اسی مدت سے کیا جائے جو2.79 فیصد تھی، (-3.21 فیصد) (عارضی) پر رہی۔

ڈبلیو پی آئی پر مبنی اعداد وشمار اور افراطِ زر کی سالانہ شرح (فیصد)*

تمام اشیا /بڑے گروپ

وزن (فیصد)

مارچ -2020 (قطعی)

اپریل 2020 (عارضی)

مئی 2020 (عارضی

عدد اشاریہ

افراطِ زر

عدد اشاریہ

افراطِ زر

عدد اشاریہ

افراط زر

تمام اشیا

100

120.4

0.42

-

-

117.7

-3.21

1۔ بنیادی اشیا

22.6

137.4

2.16

138.2

-0.79

136.2

-2.92

2۔ ایندھن اور بجلی

13.2

99.5

-2.93

92.4

-10.12

83.7

-19.83

3۔ تیار شدہ مصنوعات

64.2

118.6

0.25

-

-

118.1

-0.42

خوراک کا تھوک قیمتوں کا عدد اشایہ

24.4

145.7

5.20

146.6

3.60

146.1

2.31

*   افراطِ زر کی سالانہ شرح جس کا حساب پچھلے سال کے اسی مہینے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

مختلف اشیا کے گروپ  کے عدد اشاریہ کے اتار چڑھاؤ کی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے۔

بنیادی اشیا (وزن 22.62 فیصد)

اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں  مارچ 2020 کے 137.4(قطعی) سے مئی 2020 میں 136.2 (عارضی ) تک  (-0.87 فیصد) کی کمی ہوئی۔ غذائی اشیا کی قیمتوں میں (0.73 فیصد) اضافہ ہوا جبکہ مارچ 2020 کے مقابلے میں خام پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی قیمتیں(-23.18 فیصد) اور غیر غذائی اشیا کی قیمتیں (-1.44 فیصد) گھٹی ہیں۔

ایندھن اور بجلی (وزن 13.15 فیصد)

اس گروپ کے عدد ا شاریہ میں مارچ 2020 کے مہینے کیلئے 99.5 (قطعی) سے  مئی 2020 میں 83.7 (عارضی) تک (-15.88 فیصد) کی کمی ہوئی۔ معدنی تیل کی قیمتیں مارچ 2020 کے مقابلے (-30.10 فیصد)کم ہوئیں۔ کوئلے اور بجلی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تیار شدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)

اس بڑے گروپ کا عدد اشاریہ  مارچ 2020 کے 118.6 (قطعی) سے مئی 2020 کے 118.1 (عارضی) تک  (-0.42 فیصد) کی کمی واقع ہوئی۔ تیار اشیا کے 22 این آئی سی دو عددی گروپوں میں سے 10 گروپوں کی قیمت میں مارچ 2020 کے مقابلےمیں اضافہ ہوا ہے۔ یہ گروپ ہیں: مشروبات تیار کرنے والے، تمباکو کی مصنوعات، پہننے والے لباس، چمڑا ا ور چمڑے کی مصنوعات، لکڑی اور لکڑی کی مصنوعات نیز کارک، کاغذ اور کاغذ کی مصنوعات، دوائیں، دواؤوں میں کام آنے والا کیمیکل اور نباتاتی مصنوعات، دیگر غیر دھاتوں والی معدنیاتی مصنوعات، موٹر گاڑیاں، ٹریلر اورنیم ٹریلر اور ٹرانسپورٹ کا دیگر سامان۔ جبکہ وہ گروپ جن کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے وہ ہیں :خوراک کی مصنوعات تیار کرنے والے، ٹیکسٹائل، پرنٹنگ اور ریکارڈیڈ میڈیا کی ری پروڈیکشن، کیمیکلز  اور کیمیاوی مصنوعات، ربڑ اور پلاسٹک کی مصنوعات، بنیادی دھاتوں کی تیاری، بنی ہوئی دھاتوں کی مصنوعات سوائے مشینری اور سامان کے ، کمیپوٹر، الیکٹرانک اور چشمے وغیرہ، بجلی کا سامان، مشینری اور سامان۔

مئی 2020 کا ڈبلیو پی آئی75 فیصد کی جوابی شرح پر مرتب کیا گیا ہے اور مارچ 2020 کے قطعی  اعداد وشمار 75 فیصد کی جوابی شرح کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں۔ ڈبلیو پی آئی کے ان عارضی اعداد وشمار پر  ڈبلیو پی آئی کی قطعی نظر ثانی پالیسی کے تحت نظر ثانی کی جائے گی۔

خوراک کا تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ (وزن 24.38 فیصد)

بنیادی اشیا کے گروپ سے ‘خوراک کی اشیا’ اور تیار شدہ مصنوعات کے گروپ سے  ‘خوراک کی مصنوعات’ ’ کا عدد اشاریہ عارضی طور پر بڑھا ہے۔ مارچ 2020 میں یہ 145.7 تھا جو مئی 2020 میں 146.1 ہوگیا۔ خوراک کی تھوک قیمتوں کے عدد اشاریہ پر مبنی  افراطِ زر کی سالانہ شرح  کم ہوگئی ہے۔  یہ مارچ میں 5.2 فیصد تھی جو  مئی 2020 میں 2.31 فیصد ہوئی۔

ماہ مارچ 2020 کے لیے قطعی عدد اشاریہ(بنیادی سال:2011-12=100)

ماہ مارچ 2020 کے لیے تھوک قیمتوں کا قطعی عدد اشاریہ اور ‘تمام اشیا’ کے لیے افراطِ زر کی شرح (بنیاد:2011-12=100) 120.4 تھی جو 130.1 کے عارضی اعداد وشمار اور ڈبلیو پی آئی پر مبنی افراط زر کی شرح 0.42 فیصد تھی۔ یہ 14 اپریل 2020 کی رپورٹ کے مطابق 1.00 فیصد  کی عارضی سطح کے مقابلےمیں ہے۔ منتخب ذرائع سے حاصل ہونے والےقیمتوں کے تازہ ترین اعداد وشمار کی روشنی میں مارچ 2020 کے اعداد وشمار کو قطعی شکل دے دی گئی ہے۔

اپریل 2020 کے تھوک قیمتوں کے عدد اشاریہ کے اجرا کے بارےمیں وضاحت

اس محکمے نے فیلڈ افسران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران الیکٹرانک ذرائع سے قیمتوں کے اعداد وشمار جمع کریں۔ اپریل 2020 کے سلسلےمیں جواب کی جو شرح ہے اس میں کافی بہتری آئی ہے۔ اپریل 2020 کے لیے قطعی عدد اشاریہ اگلے مہینے کے پریس نوٹ میں جاری کیا جائے گا۔ یہ عدد اشاریہ منتخب ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مرتب کیا جائے گا۔

نوٹ:قیمتوں کے اعداد وشمار پورے ملک میں پھیلے ہوئے ادارہ جاتی ذرائع اور صنعتی اداروں سے آن لائن ویب پر مبنی پورٹل کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔ اس پورٹل کا انتظام نیشنل انفارمیٹک سینٹر (این آئی سی) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

جون 2020 کے مہینے کے لیے پریس ریلیز کی اگلی تاریخ 14 جولائی 2020 ہے۔

کامرس اور صنعت کی وزارت کے اقتصادی مشیر کا دفتر، نئی دہلی

پریس ریلیز افراطِ زر اور دیگر معلومات ہمارے ہوم پیج http://eaindustry.nic.in پر دستیاب ہیں۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3287

 


(Release ID: 1631696) Visitor Counter : 241