وزارت دفاع

بھارتی بحریہ اکیڈمی میں 13 جون 2020 کو کورس مکمل کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا

Posted On: 12 JUN 2020 6:34PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ اکیڈمی (آئی این اے) ایزا مالا کی جانب سے 13 جون 2020 ہفتہ کو اپنے اسپرنگ سیشن 2020 کے لئے کورس کی تکمیل کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ کووڈ-19 بحران کے دوران اپنائے جارہے احتیاطی اقدامات کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس تقریب میں تربیت پانے والے امیدواروں کے والدین اور مہمانوں کی  عدم موجودگی کے بنا ہی ایک چھوٹی سی تقریب منعقد ہوگی، جو تربیت پانے والے اپنی تربیت کو پورا کریں گے، ان میں اسپرنگ  سیشن 2020 کے لئے چار الگ الگ کورس شامل ہیں۔ یعنی 98 بھارتی بحریہ اکیڈمی کورس (بی ٹیک)، 98 بھارتی بحریہ اکیڈمی کورس (ایم ایس سی)، 29 واں بحریہ اورینٹیشن کورس اور 30 واں بحری اورینٹیشن کورس جس میں دوست ملکوں کے ساحلی گارڈ اور تربیت پانے والے امیدوار بھی شامل ہیں۔

  1. کووڈ-19 بحران کے دوران تربیت جاری رکھنے کے لئے آئی این اے کے ذریعہ اایڈیپٹ اور ایڈوپٹ کے اصول پر عمل کیا گیا ہے۔ اس میں تربیت کے طور طریقوں کو موڈیفائی کرکے حالات کے مطابق بنانا ،سماجی دوری پر عمل کرنا اور تدارکی اقدامات کے لئے محفوظ برتاؤ کو اپنا شامل ہے۔ کورس مکمل کرنے والے ٹرینی(تربیت پانے والے) نے اکیڈمک اور آؤٹ ڈور تربیت کے ضروری اپنے معیارات کامیابی کے ساتھ پورے کئے ہیں۔ انڈین نیول اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈینٹ  اور چیف انسپکٹر ریئر ایڈمرل ترون سوبتی، وی ایس ایم کے ذریعہ 10 جون 2020 کو پاسنگ آؤٹ تربیت پانے والے کو وفاداری کا حلف دلایا گیا۔ ملک کے بہادر فوجیوں کے قربانی کو یاد کرنےکے لئے آئی این اے کے جنگی یادگار پریرنا استھل میں ایک گلہائے عقیدت کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ کورس پورا ہونے کے بعد ان تربیت پانے والے امیدواروں کو کورس کی تکمیل پر سروس ٹرانسپورٹ کے ذریعہ آئی این اے سے براہ راست پروفیشنل اسکولوں اور ڈاؤن اسٹریم یونٹوں میں منتقل کردیا جائے گا۔

 

 

  1. وائس ایڈمرل انل کمار چاؤلہ ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، صدر نیول کمانڈ کورس کی تکمیل کی تقریب کے لئے مہمان خصوصی ہوں گے۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

U-3249


(Release ID: 1631338)