ارضیاتی سائنس کی وزارت
ممبئی جلد ہی سیلاب آنے سے پہلے اس کی پیش گوئی کرنے کے قابل ہوجائے گا، اس سے املاک کے تحفظ اور زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی
ممبئی کے لئے سیلاب کی آگاہی دینے والے جدید نظام کا آغاز کیاگیا
Posted On:
12 JUN 2020 2:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی 12 جون 2020
· وارڈ سطح پر سیلاب کے بارے میں 3 دن پہلے پیش گوئی کردی جائے گی۔
· سپورٹ سسٹم کے فیصلے سے جلد فیصلہ کرنے میں مدد مے گی اور جوکھم کے اندازے کے بارے میں عملی کارروائی ممکن ہوگی۔
· ایم او ای ایس کے ذریعہ تیار کردہ سیلاب کی آگاہی کا جدید نظام ممبئی والوں کے لئے ایک تحفہ ہے: وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے
· سائنس کے معاملے میں ہم پوری دنیا سے کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہیں: ڈاکٹر ہرش وردھن نے ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
آئی فلوز-ممبئی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ادھو ٹھاکرے اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج مشترکہ طور پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ممبئی کے لئے سیلاب کی آگاہی کے ایک جدید نظام کا آغاز کیا۔
یہ نظام بھاری بارش کے واقعات اور سمندری طوفانوں کے دوران آنے والے سیلاب کے لئے پہلے سے وارننگ فراہم کرکےممبئی شہر کی مدد کرسکے گا۔ اس نظام کا استعمال کرتے ہوئے یہ ممکن ہوگا کہ 3 دن پہلے ہی سیلاب کی تباہی کا اندازہ ہوجائے۔ اس کے ساتھ ہی 3 گھنٹے سے 6 گھنٹے موسم کی فوری معلومات فراہم ہوسکے گی۔ اگر لوگوں کو نشیبی علاقوں سے بحفاظت نکلنے کی ضرورت ہوگی تو یہ بہت کارآمد نظام ثابت ہوگا اور اس طرح ہم 12 گھنٹے پہلے سیلاب کی پیش گوئی کرسکیں گے اور ایک مخصوص جگہ کی نشاندہی کرسکتے ہیں، جہاں یہ آنے والا ہے۔ یہ نظام ہر پاکیٹ میں بارش کی پیش گوئی بھی کرسکے گا۔
ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اپنے خصوصی خطاب میں مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ارضیاتی سائنسز کی وزارت میں ان سائنسدانوں کو مبارکباد دی جنہوں نے سیلاب کی پہلے سے آگاہی کا نظام تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کے معاملے میں ہم دنیا سے کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہیں۔ 2005 اور 2017 میں ممبئی میں جو سیلاب آیا تھا، وہ ہر ایک کو یاد ہے۔ انتہائی جدید سیلاب کی آگاہی کے نظام سے ممبئی کے لوگوں کو کافی مدد ملے گی۔ اسی طرح کا نظام ایم او ایس ای کی طرف سے پہلے ہی تیار کرلیاگیا تھا اور یہ نظام چنئی میں کام کررہا ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ایم او ای ایس کے سائنسدانوں نے پوری دنیا میں سونامی کے لئے ایک بہترین پہلے سے وارننگ دینے کا نظام تیار کیا ہے اور اس معاملے پر جھوٹا الارم کبھی بھی نہیں دیاگیا۔ یہ سروس بحر ہند خطے کے ملک کو بھی فراہم کی گئی ہے، جو انتہائی سود مند ثابت ہورہی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ارضیاتی سائنسز کی وزارت کی طرف سے تیار کردہ سیلاب کی آگاہی دینے والا جدید نظام ممبئی کے عوام کے لئے ایک تحفہ کی طرح ہے۔ صحت کی آفات کے ساتھ ساتھ حالیہ نسرگا نامی سمندری طوفان کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ خون کے بندوبست اور سیلاب کے بندوبست دونوں ہی یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں سمندری طوفان نسرگا اور مانسون کی بالکل صحیح پیش گوئی کے لئے ارضیاتی سائنسز کی وزارت اور محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے سمندری طوفان نسرگا کی پہلے سے پیش گوئی سے ریاستی سرکار کو ایک بڑی تباہی سے بچانے اور جانی نقصان سے محفوظ رکھنے میں مدد ملی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم راجیون نے بتایا کہ 160 سے زیادہ ابزرویٹریز (مشاہدہ کرنے والے) اور 4 سے زیادہ راڈار اگلے مانسون سیزن تک استعمال ہوں گے، جو ممبئی کے لئے آرڈر کئے گئے ہیں۔اس سے ہمیں 500 میٹر کی دوری اور ہر 15 منٹ میں بارش کی پیش گوئی کرنے میں آسانی ہوگی۔ سیلاب کی آگاہی کے نظام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ ہم بروقت آئی فلو ز ممبئی پروجیکٹ کو تیار کرسکتے ہیں۔
ممبئی میونسپل کمشنر جناب اقبال سنگھ چہل نے بتایا کہ آئی فلوز ممبئی ملک کے باقی حصے کے لئے ایک مثال ثابت ہوسکتا ہے، انہوں نے ارضیاتی سائنس کی وزارت کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ممبئی میں مانسون کے شروع ہونے سے بہت پہلے لانچ کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر ممبئی فلڈ وارننگ ویڈیو کی نمائش کی گئی اور اس نظام کا ایک ڈیجیٹل کتابچہ بھی جاری کیاگیا ہے۔ محکمہ موسمیات ممبئی کے ڈی ڈی جی ایم جناب کے ایس ہوسالیکر اس کے آغاز کی تقریب میں موجود تھے۔
سیلاب کی پیش گوئی کرنے والا نظام کس طرح کام کرتا ہے:
گریٹر ممبئی کے میونسپل کارپوریشن بی ایم سی کے قریبی اشتراک سے اپنے ان ہاؤس مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ارضیاتی سائنسز کی وزارت کی جانب سے یہ جدید ترین نظام تیار کیاگیا ہے۔ یہ نظام شہر ، ٹائڈ سطح، بنیادی ڈھانچے اور آبادی میں زمین کے استعمال ، زمین کی ٹاپو گرافی، نکاسی کے نظام، پانی کے اداروں سے متعلق رین گیج ڈاٹا اور مقامی ڈاٹا استعمال کرتا ہے، جو بی ایم سی کے ذریعہ فراہم کیاگیا ہے۔
آئی فلوز ایک ماڈیول ڈھانچے پرتعمیر کیاگیا ہے اور 7 ماڈیولز پر مشتمل ہے۔ ڈاٹا ایسی ملیشن ماڈیول پورے ممبئی شہر کی جھیلوں اور دریاؤں کی پانی کی گہرائی ، محکمہ موسمیات کی موسم کی پیش گوئی سمیت مختلف اہم ڈاٹا جمع کرتا ہے۔ فلڈ ماڈیول اس بات کی پیش گوئی کرے گا کہ کس طرح پانی علاقوں میں منتقل ہوگا، جو آگے جاکر سیلاب کی شکل اختیار کرے گا۔
اس کا وجود کیسے عمل میں آیا
مہاراشٹر کی ریاستی راجدھانی ممبئی ایک میگا پالش اور ہندوستان کی مالیاتی راجدھانی ہے۔ ممبئی کو سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرے سے دوچار ہونا پڑتا ہے، جس سے شہر تھم سا جاتا ہے۔ حالانکہ اس کا قدرتی اور طوفان میں پانی کے نکاسی کا نظام زبردست ہے۔ سیلاب سے متاثر ہونے والے شہر کی پریشانی کو کم کرنے میں مدد دیے کی غرض سے گریٹر ممبئی کے میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ (ایم سی جی ایم ) ارضیاتی سائنسز کی وزارت سے رجوع ہوا ہے، تاکہ ممبئی کے لئے سیلاب کے آگاہی کے ایک مربوط نظام کو اسی طرز پر تیار کیا جاسکے، جس طرح اس سے پہلے چنئی کے لئے تیار کیاگیا ہے۔ ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) اوسط درجے کی موسم کی پیش گوئی کے لئے قومی سینٹر (این سی ایم آر ڈبلیو ایف)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹروپیکل میٹرولوجی (آئی آئی ٹی ایم) اور ساحلی تحقیق کے لئے قومی سینٹر کا استعمال کرتے ہوئے جولائی 2019 میں سیلاب کی آگاہی کے نظام کو فروغ دینے کی پہل شروع کی تھی۔ وزارت نے یہ پہل ایم سی جی ایم کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے قریبی اشتراک سے شروع کی تھی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-3236
(Release ID: 1631240)
Visitor Counter : 295