جل شکتی وزارت

مرکزی حکومت مغربی بنگال کے دیہی علاقوں میں 100٪ گھریلو نل کنکشن فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے

Posted On: 06 JUN 2020 5:51PM by PIB Delhi

اس ملک کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے تسلسل کے تحت گذشتہ سال حکومت ہند نے 'جل جیون مشن' شروع کیا تھا تاکہ ملک کے ہر دیہی گھرانوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک فعال گھریلو نل کنکشن مناسب مقدار میں اور مستقل اور طویل مدتی بنیاد پر فراہم کیا جا سکے۔ کوآپریٹو وفاقیت کے حقیقی جذبے پر عمل کرتے ہوئے مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ریاستی حکومتیں اس فلیگ شپ پروگرام کو نافذ کررہی ہیں تاکہ دیہی علاقوں میں لوگوں کے 'آسانی سے زندگی گزارنے' کو یقینی بنا سکیں اور زندگی کو بدل دینے والا یہ مشن دو بنیادی اصولوں یعنی مساوات اور جامعیت پر مرکوز ہے۔ اس کا مقصد ہر دیہی گھرانے میں نل کنکشن پہنچانا ہے۔

مشن کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے بروقت عمل درآمد کے لئے سالانہ ایکشن پلان (اے اے پی) بہت اہم ہے ، جس کے لئے پچھلے دو مہینوں میں وزارت میں انتہائی گہری مشق کی گئی تھی اور تمام ریاستوں نے جے جے ایم کے لئے اپنا سالانہ ایکشن پلان پیش کیا ہے۔ مغربی بنگال نے ابھی تک اپنے اے اے پی کو وزارت جل شکتی کی قومی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں کیا ہے۔

مغربی بنگال میں 1،63 کروڑ دیہی گھرانے 41،357 گاووں میں پھیلے ہوئے ہیں ، لیکن صرف 2 لاکھ گھرانوں میں ہی نل کا کنکشن ہے۔ 2019-20 میں ، 32.24 لاکھ گھرانوں کو نل کنکشن دینے کے ہدف کے مقابلہ میں ، ریاست صرف 4،720 گھریلو نل کنیکشن مہیا کرا سکی ہے۔ 2020-21 میں ، نل کنیکشن کی فراہمی کا طے شدہ ہدف 64.43 لاکھ گھرانوں کا ہے جس میں پچھلے سال تقریبا 32.19 لاکھ کی کمی بھی شامل ہے۔ اس ہدف کے حصول کے لئے سخت منصوبہ بندی اور مضبوط تنفیذی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

سال دو ہزار انیس ۔ بیس میں ریاست کو 993.88 کروڑ مرکزی فنڈز جاری کئے گئے ، تاہم صرف 421.63 کروڑ روپئے ہی استعمال ہوئے اور باقی رقم استعمال میں نہیں لائی گئی۔ مزید برآں ، آرسنک / فلورائڈ سے متاثرہ بستیوں میں پینے کے صاف پانی کے لئے ایک ہزار تین سو پانچ کرور روپئے فراہم کئے گئے تھے ان میں سے

کروڑ روپئے ابھی تک خرچ نہیں کئے گئے۔573.36

چونکہ حکومت ہند ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ طئے شدہ وقت کے اندر جے جے ایم کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے ، بقیہ گھرانوں کو نل کنکشن کی فراہمی کے لئے موجودہ واٹر سپلائی سسٹم کی بازیافت / اضافہ پر توجہ دی جارہی ہے۔ مغربی بنگال میں کل 41،357 گاووں میں سے ، 22،155 (54٪) گاووں میں پہلے سے ہی پانی کی فراہمی کا نظام موجود ہے۔ تاہم ، ان گاووں میں صرف 2 لاکھ گھرانوں میں نل کنکشن ہیں۔ ایسے گاؤں جو باقی بچے ہوئے ہیں وہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان گاووں میں 1.08 کروڑ گھریلو نل کنیکشن کی فراہمی کا امکان ہے۔ گھریلو نل کنیکشن کو 'مہم کے موڈ' میں اگلے 4-6 ماہ میں فراہم کرنے کے لئے ریاست کو انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ اس ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پانی کے معیار سے متاثرہ بستیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو جے جے ایم کے تحت اولین ترجیح دی جاتی ہے اور نیشنل گرین ٹریبونل کے عبوری حکم کے پیش نظر ، ریاست کو 31 دسمبر 2020 سے پہلے 2،414 آرسنک اور فلورائڈ متاثرہ آبادیوں میں تمام گھرانوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ بالفرض، دسمبر 2020 سے پہلے ، پینے کے پانی کے پائپ والے کنکشن کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا ہے تو ایک عبوری اقدام کے طور پر ، پینے اور کھانا پکانے کے مقصد کے لئے 8-10 ایل پی سی ڈی پینے کے قابل پانی کو کمیونٹی واٹر پیوریفکیشن پلانٹس (سی ڈبلیو پی پی) لگا کر فراہم کرنا ہے۔

موجودہ کووڈ -19 وبائی صورتحال میں ریاست کو گاووں میں پانی کی فراہمی اور پانی کے تحفظ سے متعلق کام فوری طور پر شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہنر مند / نیم ہنر مند تارکین وطن کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گھروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ساتھ ہی دیہی معیشت کو بھی اس سے فروغ دیا جا سکے۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (06-06-2020)

U: 3119



(Release ID: 1630159) Visitor Counter : 191