ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون نےکرناٹک کے جنوبی اندرونی علاقوں ، رائل سیما کے کچھ علاقوں ، تمل ناڈو کے زیادہ تر علاقوں اور پوری جنوب مغربی خلیج بنگال میں اور زیادہ پیش قدمی کی


جنوب مغربی مانسون کے اور زیادہ آگے بڑھنے کے امکانات ہیں

Posted On: 07 JUN 2020 2:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07جون  2020  /  قومی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کا مرکز / علاقائی موسمیاتی مرکز ، ہندوستانی محکمہ موسمیات نئی دہلی کے مطابق:

 

  • جنوب مغربی مانسون کرناٹک کے جنوبی حصے ، رائل سیما کے کچھ حصوں ، تمل ناڈو کے بیشتر حصوں، پورے جنوبی مغربی خلیج بنگال، مغربی وسطی خلیج بنگال کے کچھ حصوں، پورا مشرقی وسطی بنگال کی خلیج اور خلیج بنگال کے شمال مغرب کے کچھ حصوں اور شمال مشرقی بنگال کی خلیج کے مزید حصوں کی طرف بڑھ گیا ہے۔
  • شمالی مانسون رینج (این ایل ایم) اب کرواڑ ، شموگا ، تمکورو ، چتور اور چنئی سے گزر رہی ہے۔
  • امکانات یہ ہے کہ اگلے 23 دن کے دوران جنوب مغربی مانسون کی مزید پیش رفت کے لیے حالات سازگار ہو رہے ہیں،  جو وسطی بحیرہ عرب ، گوا ، کونکن کے کچھ حصوں ، کرناٹک کے کچھ مزید حصوں ، رائل سیما ، تامل ناڈو کے بقیہ حصوں، ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ حصوں کو متاثر کرے گا۔  یہ وسطی اور شمالی بنگال میں خلیج بنگال کے دیگر حصوں اور شمال مشرق کے کچھ حصوں تک پھیلا رہے گا۔
  • جس کے نتیجے میں امکانات یہ ہیں کہ امکان ہے کہ یہ اگلے دو دن میں جنوب مغربی مانسون مہاراشٹر کے کچھ مزید علاقوں ، کرناٹک کے کچھ مزید علاقوں، تلنگانہ کے کچھ علاقوں، ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ مزید علاقوں، خلیج بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں ، سکم کے بقیہ علاقوں، اڈیشہ اور گنگائی مغربی بنگال کے کچھ علاقوں میں پہنچ جائے ۔
  • مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے اور شمال مغربی راجستھان ، اس سے متصل علاقوں ، شمالی پنجاب، بہار اور اس سے متصل مشرقی اتر پردیش ، شمال مشرقی اتر پردیش اور اس سے متصل علاقوں پر نیز وسطی گجرات پر طوفانی ہوائیں چلیں۔ مشرق وسطی خلیج بنگال اور اس کے آس پاس کے شمالی انڈمان  سمندر پر طوفانی ہوائیں چل رہی ہے جو بیچ کے علاقوں تک پہنچ گئی ہے۔
  • کیرالہ کے ساحل سے کچھ دور جنوب مشرقی بحیرۂ عرب پر طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO-2020-06-07-14-04-48LP8S.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔07

U – 3114



(Release ID: 1630149) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil