وزارت دفاع

کوچی کے جنوبی بحری کمانڈ میں ماحولیات کے عالمی دن کی یادگاری تقریبات کی سرگرمیاں

Posted On: 05 JUN 2020 8:32PM by PIB Delhi

جنوبی بحری کمانڈ (ایس این سی ) نے آج مورخہ 5 جون 2020 کو ماحولیات کا عالمی دن منایا، جس میں حیاتیاتی تنوع پر خاص زور دیاگیا۔  بحری کمیونٹی نے کووڈ-19 کے تحفظاتی پروٹوکولس اور سماجی دوری کو بنائے رکھتے ہوئے اس موقع پر منعقد پروگرام میں سرگرمی سے شرکت کی۔

کوچی میں شرکا نے جنگلات کی کنزرویٹر ڈاکٹر میناکشی کے ذریعہ ایس این سی کو پیش کئے گئے مختلف اقسام کے 3500 سے زیادہ پودے لگائے۔  ایس این سی کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل اے کے چاؤلہ، کوچی ایریا کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور انل جوزف کے ہمراہ ڈاکٹر میناکشی نے بحریہ کے بیس علاقہ کے اندر شجرکاری مہم کی قیادت کی۔ نول بیس کے اندر اور آس پاس کے علاقوں میں پلاسٹک کے کچرے کو ہٹانے پر زور دیے جانے کے ساتھ ہی صفائی ستھرائی کی ایک مہم بھی شروع کی گئی۔ اس پروگرام کے حصے کے طور پر شرکار نے نان بایو ڈی گریڈیول اشیا  کے ویندوروتھی چینل صاف کیا۔ اسی طرح ایزی مالا، کوئمبٹور، گوا، گجرات میں جام نگر، مہاراشٹر میں لونا والا، اڈیشہ میں چلکا، ممبئی میں ملاڈ میں واقع بحریہ کے دیگر آؤٹ اسٹیشن یونٹ میں بھی  اسی طرح کے پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔ اس کے علاوہ فورٹ کوچی میں ساحل کی صفائی ستھرائی کا بھی اہتمام کیاگیا۔

 نیوی چلڈرن اسکول اور کے وی ایس کے بچوں نے آن لائن لیکچر اور ویبینارس کے ذریعہ اس پروگرام میں سرگرمی سے شرکت کی۔ بحریہ کے افسروں کی اہلیہ کی ویلفیئر ایسوسی ایشن (جنوبی ریجن) کے خواتین نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور اس موقع کو ماحولیات اور حیاتیاتی تنوع کے تئیں ذمہ داری کے پیغام کو پھیلانے کے آن لائن پلیٹ فارم کا زبردست طور پر استعمال کیا۔ اس موقع پر پلاسٹک پر پابندی کے عہد کو دہرایا گیا اور وہاں موجود بچوں نے صرف بایوڈی گریڈایول کیری بیگس کے استعمال کا عزم ظاہر کیا۔

 

 

وائس ایڈمرل اے کے چاؤلہ نے شرکا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے  ان کی اس بات کی بھی ستائش کی کہ انہوں نے دل وجان اور صدق دلی سے شجرکاری مہم کے علاوہ صفائی ستھرائی کی کوششوں میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے ہمارے مستقبل کی نسلوں کے لئے ایک پائیدار اور صحت مند ایکوسسٹم (ماحولیاتی نظام) تیار کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3088



(Release ID: 1629850) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu