کوئلے کی وزارت
استعداد میں اضافہ کرنے اور تجارت میں آسانی کو فروغ دینے کے ، کوئلے کی وزارت کے حالیہ اقدامات
معدنیات سے متعلق قوانین اور رہنما خطوط میں ترمیم جن کا مقصد کوئلے کے شعبے میں کھلا پن لانا اور کوئلے کی درآمدات میں کمی کرنا ہے
Posted On:
03 JUN 2020 6:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03جون 2020 / کوئلے کی وزارت نے استعداد میں اضافے کرنے ، تجارت کو آسان بنانے اور کوئلے کے شعبے میں کھلا پن لانے کے مقصد سے پرانے قوانین پر نظر ثانی کرنے کا قدم اٹھایا ہے جس سے کوئلے کی گھریلو پیداوار میں اضافہ ہوگا اور درآمدات میں کمی آئےگی۔ کوئلے کی شعبے کے موجودہ منظر نامے میں کوئلے کی تلاش اور کانکنی دونوں ہی سمتوں میں پرائیویٹ شعبے کی کمپنیوں کا غلبہ رہا ہے۔ معدنیات کی رعایت سے متعلق قانون 1960 جو کافی پرانا ہو گیا ہے کوئلے کی کانکنی کے مختلف پہلوؤں پر اس کا اطلاق کیا جاتا رہا ہے۔ البتہ کوئلے کے شعبے کی مزید اصلاحات کے لیے اس میں ترامیم کی ضرورت ہے اور چونکہ ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ سے متعلق قوانین جیسے بہت سے قوانین وجود میں آچکے ہیں اس لیے اس قانون میں ترمیم کی ضرورت پیدا ہو گئی ہے۔ بہت سے قوانین کی وجہ سے پیچیدگی پیدا ہو جانے ، کوئلے کے شعبے میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے داخلے پر امتناعی ضابطوں کی وجہ سے کوئلے کی کانوں کی تیاری کے طویل عرصے پر غور کرتے ہوئے کوئلے کی پیداوار میں اضافے کے لیے کام کاج میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے اس نظام میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں:
1۔ معدنیات سے متعلق ترمیمی قانون 2020 : خاص باتیں:
- نیلامی کے لیے کوئلے / لیگنائٹ بلاکوں کی دستیاب فہرست میں اضافہ کرنے میں مدد دینے کے لیے ملی جلی امکانی لائسنس کم مائننگ لیز کے لیےکوئلہ بلاکوں کے الاٹمنٹ کے لیے ترمیم کرنا
- بھارت نے اپنے صرفے ، کوئلے کی کانکنی کے پہلے سے کسی تجربے کے بغیر فروخت کے لیے کوئلے کی کانکنی کا کام کاج کرنے کے لیے نیلامی / الاٹمنٹ کے ذریعے کسی منتخبہ کمپنی کے لیے سہولیات مہیا کرنا
- کوئلے کے شعبے میں 100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دیتے ایف ڈی آئی پالیسی ۔ یہ اجازت کوئلے کی فروخت کےلیے خودکار طریقے سے دی جائے گی نیز کوئلے کی کانکنی کی سرگرمیوں کے ذریعے دی جائے گی جن میں ڈبہ بندی کے متعلقہ بنیادی ڈھانچہ بھی شامل ہے۔
- جہاں کہیں مرکزی حکومت کی طرف سے کوئلے / لیگنائٹ بلاکس کو الاٹ یا ریزرو کیا گیا ہے وہاں پہلے کی منظوریوں کی ضرورت کو ختم کرنے کی سہولیات
- اس پر عمل درآمد کرنے کے لیے جوابی سی ایم ایس پی ضابطوں اور سی بی اے ضابطوں میں ترمیم بھی کی جائے گی۔
2۔ معدنیات سے رعایت سے متعلق ضابطہ 1960 میں ترمیم : خاص باتیں :
- کانکنی کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے پڑھے لکھے افراد کے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پروجیکٹ دینے والے کی طرف سے اس سلسلے میں کیا گیا اعلان کافی ہوگا۔
- کانکنی کے منصوبے میں چھوٹی موٹی تبدیلیاں کرنے اور بار بار اجازت لینے کی ضرورت میں کمی کرنے کے لیے جس شخص کو بلاک دیا گیا ہے اسے بااختیار بنایا جائے گا تاکہ کام کاج میں لچک پیدا ہو۔
- جسے کوئلہ بلاک دیا گیا ہے اس کے لیے اب ایک متبادل دستیاب ہوگا کہ وہ امکانی کام کاج اور زمینی رپورٹ تیار کرنے کے لیے کسی تسلیم شدہ ایجنسی کو شامل کر لے۔
- کانکنی کا منصوبہ تیار کرنے والی ایجنسی کے لیے تسلیم کرنے کے نظام کے ذریعے پروجیکٹ آگے بڑھانے والے کو اضافی متبادل بھی دیئے جائیں گے۔
- معدنیات سے متعلق قوانین میں ترمیم کے قانون 2020 کی روشنی میں پی ایل کم ایم ایل کو دی جانے والی امداد کو ضابطے میں لانے کی سقیں۔
3۔ کانکنی کا منصوبہ تیار کرنے ، اسے آگے بڑھانے اور اس کی منظوری لینے سے متعلق رہنما خطوط میں تبدیلی
- کانکنی کے منصوبے سے بار بار منظوری لینے کا طریقہ ختم کرنے کے نظریے سے جسے اب دیگر قانونی دستاویزات میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ کانکنی کے منصوبے کے ڈھانچے کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ جیسے دیگر قوانین پر عمل شروع کرتے ہوئے کانکنی کے منصوبے میں کئی بار جو جانکاری دی جاتی تھی اُس سلسلے کو ختم کر دیا گیا ہے اور آسان بنائے گئے رہنما خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں۔
- منظوری دینے میں جو وقت لگتا تھا اس میں کمی کرنے کے مقصد سے کانکنی کے منصوبے کی منظوری حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ کانکنی کے منصوبہ کو منظوری دینے کا اختیار سی سی او میں ذیلی اتھارٹی کو دے دیا گیا ہے۔ شفافیت لانے کے لیے درخواست کا نظام شروع کیا گیا ہے ۔
- اس عمل کو آن لائن منظوری حاصل کرنے کے مطابق بنایا گیا ہے تاکہ ایک ہی جگہ سے تمام منظوریاں ملنے کا ایک آن لائن نظام تیار کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 3028
(Release ID: 1629370)
Visitor Counter : 204