ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز نے 3جون 2020 (صبح 9 بجے تک) تک ملک بھر میں 4197 ’شرمک اسپیشل‘ ٹرینیں چلائیں اور یکم مئی سے اب تک ’شرمک اسپیشل‘ ٹرینوں کے ذریعے 58 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچایا گیا


صرف مئی میں ہی 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچایا گیا

شرمک اسپیشل کے علاوہ ریلوے کے ذریعے 12 مئی سے 15 جوڑی اسپیشل راجدھانی ٹرینوں اور یکم جون 2020 سے 100 جوڑی اسپیشل میل/ ایکسپریس ٹرینیں چلائی جارہی ہیں

Posted On: 03 JUN 2020 5:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3/مئی 2020 ۔ وزارت داخلہ کے ذریعے مختلف مقامات پر پھنسے مہاجر ورکروں، تیرتھ یاتریوں، سیاحوں، طلباء اور دیگر لوگوں کی اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے آمد و رفت کے سلسلے میں جاری حکم کے ضمن میں انڈین ریلویز یکم مئی 2020 سے ’’شرمک اسپیشل‘‘ ٹرینیں چلارہا ہے۔

3جون 2020 تک ملک بھر میں مختلف ریاستوں سے مجموعی طور پر 4197 ’’شرمک اسپیشل‘‘ ٹرینیں چلائی جاچکی ہیں۔ صبح 9 بجے تک 81 ٹرینیں چل رہی تھیں۔ ابھی تک 34 دنوں میں شرمک اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے 58 لاکھ سے زیادہ مہاجرین کو ان کی منزل تک پہنچایا جاچکا ہے۔

یہ 4197 ٹرینیں مختلف ریاستوں سے روانہ ہوئیں۔ چوٹی کی پانچ ریاستیں اس طرح ہیں جہاں سے سب سے زیادہ ٹرینیں روانہ ہوئیں – گجرات (1026 ٹرینیں)، مہاراشٹر (802 ٹرینیں)، پنجاب (416 ٹرینیں)، اترپردیش (294 ٹرینیں) اور بہار (294 ٹرینیں)۔

ان ’’شرمک اسپیشل‘‘ ٹرینوں کا ملک کے مختلف ریاستوں میں جاکر آپریشن ختم ہوا۔ چوٹی کی پانچ ریاستیں اس طرح ہیں جہاں سب سے زیادہ ٹرینیں جاکر اپنے سفر کے اختتام پر پہنچیں – اترپردیش (1682 ٹرینیں)، بہار (1495 ٹرینیں)، جھارکھنڈ (197 ٹرینیں)، اڈیشہ (187 ٹرینیں)، مغربی بنگال (156 ٹرینیں)۔

غور طلب ہے کہ چلائی جارہی ٹرینوں کو اب کسی طرح کے جام کی صورت حال کا سامنا نہیں ہے۔ شرمک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ نئی دہلی سے جڑنے والی 15 جوڑی خصوصی راجدھانی جیسی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں اور یکم جون سے 200 اضافی ٹائم ٹیبل والی ٹرینوں کو چلانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3024

03.06.2020



(Release ID: 1629259) Visitor Counter : 157