دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقیات، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود نیز پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے سینٹرل امپلائمنٹ گارنٹی کونسل کی 21ویں میٹنگ کی صدارت کی


جناب نریندر سنگھ تومر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے پانی کے تحفظ /آب پاشی اور افرادی اثاثوں کی تشکیل کو ترجیح دی ہے جس سے ایم جی نریگا کے تحت زرعی شعبے کو فائدہ ہوگا

مالی سال 2020-21 کے لیے ایم جی نریگا کے تحت اب تک کی سب سے بڑی رقم 61500 کروڑ روپئےمختص کیے گئے ہیں اس پروگرام کے لیے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت مزید 40000 کروڑ روپئے کی گنجائش رکھی گئی ہے تاکہ  کووڈ-19 سے پیدا شدہ مشکل حالات میں روزگار فراہم کیا جاسکے

Posted On: 02 JUN 2020 8:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جون، 2020،           مہاتما گاندھی نیشنل رورل امپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (مہاتما گاندھی نریگا) 2005 کی دفعہ  10 کے تحت قائم کردہ سینٹرل امپلائمنٹ گارنٹی کونسل کی 21ویں میٹنگ  2 جون 2020 کو دیہی ترقیات، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود نیز پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی صدارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ مہاتما گاندھی نریگا روزگار فراہم کرنے والی سب سے بڑی اسکیموں میں سے ایک ہے جو دیہی علاقوں میں متبادل روزگار فراہم کرتی ہے۔اس پروگرام میں  261 قابل اجازت کام شامل ہیں جن میں سے 164 قسم کے کاموں کا تعلق زراعت اور متعلقہ سرگرمیوں سے ہے۔ حکومت نے انفرادی اثاثوں اور پانی کے تحفظ / آب پاشی کے بارے میں اثاثوں کی تشکیل کو ترجیح دی ہے جس سے زرعی سیکٹر کو فائدہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-06-02at8.28.32PM042E.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-06-02at8.28.32PM(1)1S71.jpeg

شفافیت اور جوابدہی کے حصول کے لیے حکومت نے 100 فیصد اجرتیں مہاتما گاندھی نریگا کارکنوں کے بینک کھاتوں میں جمع کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا ہے اور اس کے نتیجے میں کام کے سماجی آڈٹ پر زور دیا ہے۔ مالی سال 2020-21 کے لیے 61500 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں جو اب تک کی سب بڑی رقم ہے۔ اس کے علاوہ آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت فاضل 40000 کروڑ روپئے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل صورت حال میں ضرورت مند کارکنوں کو روزگار فراہم کیا جاسکے۔ اس پروگرام کے تحت ریاستوں / مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے لیے 28000 کروڑ روپئے کی رقم پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔

دیہی ترقیات کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے اس مشکل وقت  میں  دیہی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر مہاتما گاندھی نریگا کے تحت کیے گئے اچھے کاموں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے اس اسکیم کے تحت مزید آب پاشی اور پانی کے تحفظ سے متعلق سرگرمیوں پر زور دیا تاکہ کسانوں کو فائدہ حاصل ہو۔

میٹنگ کے دوران شرکت کرنے والے تمام ممبروں نے اسکیم کو بہتر بنان کی خاطر قیمتی مشورے دیئے۔جناب نریندر سنگھ تومر نے یقین دلایا کہ قانون کے دائرہ کار کے تحت ان تمام مشوروں پر غور کیا جائے گا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3001


(Release ID: 1629001) Visitor Counter : 313