وزارت اطلاعات ونشریات

فلم میڈیا یونٹوں کو معقول بنانےاور خودمختار اداروں کا جائزہ لینے سے متعلق ماہرین کی کمیٹیوں نے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے

Posted On: 02 JUN 2020 8:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جون، 2020،           اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تحت فلم میڈیا یونٹوں کو معقول بنانے، انھیں بند کرنے  اور انھیں انضمام کے بارے میں نیز اسی وزارت کے تحت خودمختار اداروں کے جائزے سے متعلق  ماہرین کی کمیٹیوں نے اپنی رپورٹ اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کو آج یہاں پیش کردی۔ کمیٹیوں کے چیئرمین جناب بمل جلکا اس موقع پر موجود تھے جبکہ دیگر ممبروں نے ویڈیو کانفرنس  کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

یہ کمیٹیاں جناب بمل جلکا کی قیادت میں فلم سرگرمیوں سے متعلق اداروں کو معقول اور پیشہ  بنانے کے بارے میں مقرر کی گئی تھیں۔ کمیٹی کی آٹھ میٹنگیں ہوچکی ہیں جن میں اس نے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، فلم ڈویژن، چلڈرنس فلم سوسائٹی آف انڈیا، ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ، ڈائرکٹوریٹ ا ٓف فلم  فیسٹیولز اینڈ نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا  وغیرہ کی ترقی کے لیے خصوصی نقشہ راہ کی سفارش کی تھیں۔ کمیٹی نے یہ پایا کہ مختلف ادارے ایک جیسی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ چار اہم شعبوں کے ساتھ ایک اجتماعی تنظیم قائم کی جائے جس کے تحت ادارے ، پروڈکشن، فیسٹیول، ہیریٹیج اور نالج کے موضوعات پر کام کریں۔ان شعبوں کی سربراہی پیشہ ور افراد کے ہاتھ میں ہونی چاہئے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ ایک فلم پروموشن فنڈ قائم کیا جائے تاکہ آزاد فلم سازوں کو تجارتی فلمیں بنانے کے لیے رقمیں فراہم کی جاسکیں۔

کمیٹیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا ‘‘یہ رپورٹ ٹھنڈے بستے میں پڑی نہیں رہے گی۔ میں خود رپورٹ کا جائزہ لوں گا اور اپنی وزارت کے افسران کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کروں گا۔ رپورٹوں میں جو سفارشات کی گئی ہیں ان پر موزوں تبادلہ خیال کے بعد عمل درآمد کیا جائے گا’’۔

خود مختار اداروں کے جائزے سے متعلق ماہرین کی کمیٹی کے سربراہ جناب بمل جلکا ہیں۔ اس کمیٹی میں سرکردہ فلمی شخصیتیں مثلاً جناب راہل رویل، جناب اے کے بیر، جناب شیاما پرساد اور جناب ٹی ایس ناگابھرانا ممبروں کی حیثیت سے جبکہ اطلاعات ونشریات کے خصوصی سکریٹری اور مالی مشیر اور جوائنٹ سکریٹری (فلمس) بھی شامل تھے۔

فلم میڈیا یونٹوں کو معقول بنانے / انھیں بند کرنے / انھیں ضم کرنے کے بارے میں ماہرین کی کمیٹی کے سربراہ بھی جناب بمل جلکا ہی تھے۔اس میں ممبروں کی حیثیت سے جناب راہل رویل ، جناب اے کے بیر، جناب شیاما پرساد، جناب ٹی ایس ناگابھرانا، اطلاعات ونشریات کے خصوصی سکریٹری اور مالی مشیر ، ایم ڈی، این ایف ڈی سی، سی ای او، سی ایف ایس آئی، ڈائرکٹر، این ایف اے آئی، ڈائرکٹر، ڈی ایف ایف، ڈی جی، فلم ڈویژن اور جوائنٹ سکریٹری (فلمس) شامل تھے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2998


(Release ID: 1628995) Visitor Counter : 224