سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی آئی ٹی، بی ایچ یو ڈرگ بینک ڈاٹا بیس سے منظور شدہ ادویہ کی کووڈ-19 کے معالجہ کے لیے ازسر نو ترتیب قائم کرے گا اور ایس اے آر ایس –سی او وی-2 کو بطور خاص نشانہ بنائے گا

Posted On: 02 JUN 2020 3:32PM by PIB Delhi

سائنس اور انجینئرنگ تحقیقی بورڈنے آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) وارانسی میں کی جارہی اس تحقیق کو حمایت دینے کی منظوری دی ہے، جو مانع ایس اے آر ایس –سی او وی-2 ڈرگ مولیکول کے سلسلے میں تیز رفتار نتائج کے لیے دستیاب منظور شدہ ادویہ کے سرکردہ مرکبات کی شناخت کے لیے کی جارہی ہے۔

دنیا بھر کے سائنسداں اور حفظان صحت سے متعلق پیشہ ورانہ اس وبائی مرض کی شفا تلاش کرنے میں مصروف ہیں، جس نے آج پوری دنیا پر احاطہ کررکھا ہے۔ فی الحال دستیاب معالجات مریضوں کو صرف علامتی راحت فراہم کرتے ہیں، یعنی چھوت سے نجات حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پہلے سے موجود متعلقہ دواؤں کو ازسر نو زیر تجربہ لانے سے ایک موثر معالجے کی تلاش میں صرف ہونے والا وقت اور سرمایہ  دونوں کی کفایت ممکن ہوسکے گی۔

پروفیسر وکاس کمار دوبے کا ریسرچ گروپ ایس اے آرایس-سی او وی-2 کے خلاف ایک نئی دوا بنانے میں مصروف ہے اور اس کے لیے ڈرگ بینک (ڈرگ بینک ایف ڈی اے سے منظورشدہ مرکبات کا ڈاٹا بیس ہے) کے سلسلے میں ڈرگ بینک کے تلاش میں ہے۔ یہ ڈاٹا بیس، وہ ڈاٹا بیس ہے، جس کا استعمال ایس اے آرایس-سی او وی-2 ڈاٹا بیس مرکبات کے خلاف کیا جانا ہے اور اس کے استعمال سے ایس اے آرایس-سی او وی-2 کے اثرات کو ختم کیا جاسکے گا۔ اس سلسلے میں  وسیع مرکباتی اور تجرباتی مطالعات کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ ایس اے آرایس-سی او وی-2 کے خاتمے والے اہم عناصر کی تلاش ممکن ہوسکے۔

دستیاب ایس اے آرایس-سی او وی-2 کے کرسٹل ڈھانچے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بنیادی ڈھانچہ پر مبنی  ڈیزائن تیار کیا جائے گا اور یہ ڈیزائن ایف اے سے منظور شدہ ادویہ سے محققین تیار کریں گے۔


Description: VKD_SERB Story Final

مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم ڈاکٹر وکاس کمار دوبے سے درج ذیل ویب سائٹ پر رابطہ قائم کریں۔

vkdubey.bce@iitbhu.ac.in

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ت ع۔

U-3005



(Release ID: 1628934) Visitor Counter : 145