بھارتی چناؤ کمیشن

جون سے جولائی 2020 کے دوران ریٹائر ہونے والے ریاستی کونسل کے ممبروں کی سیٹیں پر کرنے کے لیے ہر دو سال بعد ہونے والے انتخابات

Posted On: 01 JUN 2020 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم جون، 2020،          مندرجہ ذیل تین ریاستوں سے راجیہ سبھا کے منتخبہ چھ ارکان کے عہدے کی مدت جون سے جولائی 2020 کے دوران ان کے ریٹائرمنٹ پر ختم ہونے والی ہے جس کی تفصیل اس طرح ہے:

 

 

نمبر شمار

ریاست

سیٹوں کی تعداد

ممبر کا نام

ریٹائرمنٹ کی تاریخ

اروناچل پردیش

01

جناب  مکت میتھی

23.06.2020

کرناٹک

04

ڈی  کپیندر ریڈی

 

 

25.06.2020

پربھاکر کورے

راجیو گوڈا  ایم۔ وی۔

بی۔ کے۔ ہری پرساد

میزورم

01

رونالڈ ساپا تلاو

18.07.2020

مندرجہ بالا آسامیوں کے بارے میں تفصیل جدول 1 میں دی گئی ہے۔ کمیشن نے مرکزی داخلہ سکریٹری اور قومی ایگزکیٹیو کمیٹی (ای ای سی) کی طرف سے قومی بحران کے بندوبست سے متعلق قانون کے تحت 30 مئی 2020 کو جاری کیے گئے رہنما خطوط پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستوں کی کونسلوں کے ہر دو سال بعد ہونے والے انتخابات مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق ہوں گے:

 

 

 

نمبر شمار

پروگرام

تاریخ

 

نوٹیفکیشن کا اجرا

02 جون، 2020 (منگل)

 

نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ

09 جون، 2020 (منگل)

 

کاغذات کی جانچ پڑتال

10 جون، 2020 (بدھ)

 

امیدواروں کے نام واپس لینے کی آخری تاریخ

12 جون، 2020 (جمعہ)

 

ووٹ ڈالنے کی تاریخ

19 جون، 2020 (جمعہ)

 

ووٹ ڈالنے کا وقت

صبح 09:00 سے شام  04:00  تک

 

ووٹوں کی گنتی

19 جون، 2020 (جمعہ) شام 05:00

 

جس تاریخ سے پہلے انتخابات مکمل ہونے ہیں

22 جون، 2020 (پیر)

 

 

کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ بیلیٹ پرچی پر اپنی ترجیحات کا نشان لگانے کے لیے پہلے سے متعین قسم کے صرف بینگنی رنگ کے اسکیچ پین استعمال کیے جائیں گے جو ریٹرنگ افسر کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے۔ کسی بھی حالت میں مندرجہ بالا انتخابات کے لیے کوئی دوسرا پین استعمال نہیں کیا جائے گا۔

مشاہدین کو مقرر کرکے انتخابات کے عمل کی قریبی نگرانی کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے تاکہ انتخابات صاف ستھرے اور آزادانہ ہوں۔

کمیشن نے متعلقہ چیف سکریٹریوں یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ ریاست سے ایک سینئر افسر کو متعین کریں جو اس بات کو یقینی بنائے کہ کووڈ-19 کے سلسلے میں ہدایات پر انتخابات کے انتظامات کراتے وقت ہر ممکن عمل کیا جائے۔

اس کے علاوہ کمیشن نے متعلقہ اعلیٰ انتخابی افسروں کو متعلقہ ریاستوں کے انتخاب کے لیے مشاہدہ مقرر کیا ہے:

 

 

جدول 1

نمبر شمار

ریاست کا نام

ممبر کا نام

ریٹائرمنٹ کی تاریخ

اروناچل پردیش

1۔  جناب  مکت میتھی

23.06.2020

 

 

کرناٹک

1۔ڈی  کپیندر ریڈی

 

 

25.06.2020

2۔پربھاکر کورے

3۔ راجیو گوڈا  ایم۔ وی۔

4۔ بی۔ کے۔ ہری پرساد

3۔

میزورم

1۔ رونالڈ ساپا تلاو

18.07.2020

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2960



(Release ID: 1628680) Visitor Counter : 106