ارضیاتی سائنس کی وزارت

مشرقی وسطی بحر عرب : شمالی مہاراشٹر –جنوبی گجرات کےساحلوں کے لئے سمندر ی طوفان کا انتباہ:یلو میسیج

Posted On: 02 JUN 2020 12:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 2 جون، 2020،بھارتی محکمہ موسمیات کے تحت قومی موسمیاتی پیشین گوئی مرکز  ؍ علاقائی مخصوص موسمیاتی مرکز ؍ سمندری طوفان کا انتباہ دینے والے ڈویژن سے جاری تفصیلات کے مطابق 2؍جون2020 کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق 0830بجے مشرقی وسطی بحر عرب میں 15.3ڈگری شمالی عرض  البلد اور پنجم (گوا)سے تقریبا 280کلو میٹر مغرب میں 71.2ڈگری مشرقی طول البلد پر گہرا دباؤ بنا ہوا تھا اور گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 11 کلو میٹر کی رفتا رسے ہوائیں چل رہی تھیں۔ اسی طریقے سے جنوب –جنوب مغربی ممبئی (مہاراشٹر)سے 450کلو میٹر فاصلے پر  اور  سورت (گجرات )، سے تقریبا 670کلو میٹر کے فاصلے پر یہ دباؤ قائم تھا۔

آئندہ 6گھنٹوں کے دوران یہ دباؤ شدید صورت اختیار کر کے شدید ترین سمندری طوفان کی شکل میں بدل جائے گا یعنی بعد کے 12 گھنٹے سمندری طوفان کی شکل میں رہیں گے۔ آئندہ چند گھنٹوں میں یہ طوفان تقریبا شمال کی جانب مڑ جائے گااورآگے جا کر شمال-شمال مشرق کی جانب پیش قدمی کرے گا۔ بعدازاں مہاراشٹر اور قرب و جوار کے جنوبی گجراتی ساحلوں کو ہری ہریشور اور دمن کے درمیان پار کرے گا۔ مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ کےتحت علی باغ کے نزدیک بھی جائے گا یعنی 3 جون کو  شدید سمندری طوفان کی شکل میں 100 سے 110کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ  آگے بڑھے گا اور ہواؤں کی یہ رفتار 120کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔

پیشین گوئی اور شدت کا تفصیلی گوشوارہ درج ذیل ہے:

تاریخ؍وقت (آئی ایس ٹ)

پوزیشن

(عرض البلد. 0N/ طول البلد. 0E)

زیادہ سے زیادہ ہمہ گیر سطحی ہواؤں کی رفتار(کلو میٹر فی گھنٹہ)

سمندری طوفان کا زمرہ

02.06.20/0830

15.3/71.2

55-65 gusting to 75

گہرا دباؤ

02.06.20/1130

15.5/71.3

60-70 gusting to 90

سمندری طوفان

02.06.20/1730

16.0/71.5

70-80 gusting to 90

سمندری طوفان

02.06.20/2330

16.6/71.7

90-100 gusting to 110

شدیدترین سمندری طوفان

03.06.20/0530

17.4/72.1

100-110 gusting to 120

شدیدترین سمندری طوفان

03.06.20/1730

19.2/73.3

90-100 gusting to 110

شدیدترین سمندری طوفان

04.06.20/0530

20.6/74.6

50-60 gusting to 70

گہرا دباؤ

04.06.20/1730

22.2/76.3

35-45 gusting to 55

دباؤ

کونکن اور گوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہو سکتی ہے اور بعض مقامات پر بھاری سے لے کر زبردست بارش ہو سکتی ہے۔کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط اور کہیں کہیں بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

شمالی کونکن (ممبئی)، پال گھر، تھانے، رائے گڑھ اضلاع میں اور شمال مدھیہ مہاراشٹر میں ہلکی سے اوسط بارش زیادہ تر مقامات پر ہوگی۔ چند مقامات پر شدید بارش ہوگی۔

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہےکہ وہ مشرقی وسطی اور شمال مشرقی بحر عرب میں  نیز کرناٹک ، گوا، مہاراشٹر ، جنوبی گجرات کے ساحلوں پر 3جون 2020 تک نہ جائیں۔

توقع کی جاتی ہے کہ مکانات، جھونپڑیوں کو زبردست نقصان پہنچے گا۔ چھتیں اڑسکتی ہیں ، کھلے پڑے ہوئے دھاتی چادریں ہوا میں اڑ سکتی ہیں۔ بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کچی اور پکی سڑکوں کو یکساں طور پر نقصان پہنچے گا۔ بچ نکلنے کے راستوں پر پانی بھر جائے گا۔ درختوں کی شاخیں ٹوٹ جائیں گی اور بہت سے درخت گر جائیں گے۔ کیلے اور پپیتے کے درخت کو نقصان پہنچے گا۔ ساحلی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچے گا۔ اس دوران ماہی گیروں کو چاہئے کہ وہ ماہی گیری کے تمام امور کو معرض التوا میں رکھیں۔ نشیبی علاقوں میں سکونت پذیر افراد کو وہاں سے ہٹا لیا جائے ۔ ریل اور سڑک کے ٹریفک کا دانشمندی سے انتظام کیا جائے۔ متاثرہ علاقوں کے عوام اپنے گھروں میں رہیں۔ موٹر بوٹ اور چھوٹی بحری جہازوں میں سفر انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

 

DEEP DEPRESSION 15.3° N/ 71.2°E

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SQLD.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00350BG.png

 

 

 

 

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ITF8.jpg

 

ضلعی سطح کا انتباہ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0054LKU.jpg D

 

طوفان کی پیش قدمی سے متعلق انتباہ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006MXGW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0077FQ6.jpg

سسٹم پر تازہ ترین صورتحال سے آگہی حاصل کرنے کیلئے براہ راست  درج ذیل ویب سائٹ www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اورwww.mausam.imd.gov.inپرملاحظہ کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

U- 2980

                      



(Release ID: 1628614) Visitor Counter : 156