وزارت سیاحت
سرکردہ آن لائن ٹریول ایجنٹوں (او ٹی اے) کے وفد نے آج نئی دہلی میں سیاحت اور ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی
ہوٹلوں کو احتیاطی اقدامات کے ساتھ کھولے جانے اور صفائی ستھرائی/ سیفٹی سے متعلق معاملات کے اردگرد بات چیت مرکوز رہی
Posted On:
29 MAY 2020 5:48PM by PIB Delhi
ہندوستان کے سرکردہ آن لائن ٹریول ایجنٹوں (او ٹی اے ) کے ایک وفد نے آج نئی دہلی میں سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران ہوٹلوں کو احتیاطی اقدامات کے ساتھ کھولے جانےاور اقامتی اکائیوں کیلئے صفائی ستھرائی/ سیفٹی معاملات کیلئے لاک ڈاؤن ضابطوں اور سفر سے متعلق سرگرمیوں کے اردگرد بات چیت مرکوز رہی۔

مرکزی وزیر نے مقامی سیاحت سے شروع کرکے ٹریول سیکٹر کو پھر سے شروع کرنے کیلئے وزارت کے منصوبے کو ساجھا کیا۔ نیز او ٹی ا ے کے ذریعے پیش کی گئی تجاویز اور خیالات کو دلچسپی کے ساتھ سنا۔

اس وفد نے مختلف سیاحتی خدمات کو بہتر سہولیات دینے کیلئے بے مثال بھارت ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھانے کے طور طریقوں پر وزارت سیاحت کے ساتھ شراکت داری کرنے سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی۔ اشتراک کے دوسرے شعبوں میں ٹورسٹ گائیڈوں کیلئے ایک ای۔ مارکٹ مقام تیار کرنے نیز او ٹی اے سیکٹر کیلئے ٹیکس کلیکٹیڈ ایٹ سورس (ٹی سی ایس) اور ٹیکس ڈڈکٹیڈ ایٹ سورس (ٹی ڈی ایس) میں اصلاحات جیسے اُمور شامل تھے۔
اس وفد نے سیاحت اور ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سے وزارت سیاحت کے او ٹی اے 2018 رہنما خطوط کو سہل بنانے نیز صنعت کو تحریک دینے والی کوالٹی اشورنس اور شکایات کے ازالے کے میکینزم کے موافق خود کی تصدیق شدہ کے اصول پر آسان بنانے کی بھی درخواست کی۔

سیاحت کی وزارت کے اعلیٰ افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے اور او ٹی اے کی نمائندگی او یو کے ریتیش ، میک مائی ٹرپ کےدیپ کالرا، یاترا کے دھروسنگری اور ایزی ٹرپ پلانرس لمیٹیڈ کے رتی کانت پٹی نے کی۔

او ٹی اے آن لائن کمپنیاں ہیں جو اپنی ویب سائٹوں- پورٹلوں کے ذریعے صارفین کو انٹرنیٹ کے توسط سے براہ راست سفر سے متعلق مختلف خدمات بُک کرنے میں اہل بناتی ہیں۔یہ دیگر کمپنیوں کے ذریعے دستیاب / اہتمام کردہ ٹرپ پورٹل کار، فلائٹ، تعطیلات کے پیکیج کو دوبارہ فروخت کرنے والی تھرڈ پارٹی ایجنٹ ہیں۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 2902
(Release ID: 1628111)
Visitor Counter : 184