محنت اور روزگار کی وزارت

سروس پورٹل ٹی سی ایس آئن  کے تعاون/شراکت داری میں نیشنل کریئر  سروس پورٹل پر مفت آن لائن کریئر تربیتی پروگرام کا آغاز


این سی ایس کے ذریعہ لاک ڈاؤن کے دوران 76 آن لائن ملازمت میلوں کا انعقاد

Posted On: 29 MAY 2020 4:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29مئی 2020/این سی ایس اپنے رجسٹرڈ ملازمت کے درخواست دہندگان ، ملازمت کے متلاشیوں کے لئے ٹی سی ایس آئن کے تعاون سے ایک مفت آن لائن کریئر  ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کرنے جارہا ہے۔ سافٹ اسکلز کا یہ تربیتی  پروگرام طلبا کو ان کی شخصیت کی نشوونما میں مدد کرے گا اور ساتھ ہی انہیں صنعتوں کے  ذریعہ  مطالبہ کی جانے والی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کرایا جائے گا۔

 محنت اور روزگار کی وزارت ، حکومت ہند نے قومی روزگار خدمات کو تبدیل کرکے نیشنل کریئر  سروس (این سی ایس) پروجیکٹ کو نافذ کیا ہے، تاکہ آن لائن پورٹل (www.ncs.gov.in) کے توسط  سے روزگار سے متعلق تمام خدمات جیسے کہ روزگار /نوکری کی تلاش ، کریئر سے متعلق مشاورت، پیشہ وارانہ رہنمائی ، مہارت سے متعلق کورس، اپرنٹس شپ وغیرہ کی معلومات فراہم کی جاسکیں  ۔ این سی ایس پورٹل  پرتقریباً ایک کروڑ فعال نوکری تلاش کرنے والے، تقریباً 54 ہزار آجر رجسٹر ہیں اور 200 ماڈل کریئر  مراکز (ایم سی سی) سمیت تقریباً 1000 روزگار کے دفاتر کو بھی این سی ایس سے جوڑ دیا گیا ہے۔

 اس مفت آن لائن تربیتی پروگرام کے علاوہ ، این سی ایس نے کووڈ-19اور لاک ڈاؤن کے نتیجے میں لیبر مارکیٹ کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کو کم کرنے کے لئے کئی دیگر سہولیات کی شروعات کی ہے۔ جیسے نوکری  کے خواہشمند امیدواروں اور آجروں کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کے لئے آن لائن جاب میلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جہاں ملازمت کی اشاعت سے لے کر منتخب امیدواروں تک سارا عمل پورٹل سےہی مکمل کیاجاسکتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دورانیے  کے دوران اب تک 76 آن لائن ملازمت میلوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

ملازمت تلاش کرنے والوں کو ان ملازمتوں تک براہ راست رسائی دینے کے لئے، این سی ایس پورٹل کے صفحہ  اول پر گھر  سے کام کرنے والی نوکریاں اور آن لائن تربیتی پروگرام کا ایک خاص  لنک بھی بنایا گیا ہے۔

نہ صرف  یہ، ایچ آئی آر آئی ایم ای سی کے تعاون سے ملازمت تلاش کرنے والے افراد کے لئے، این سی ایس پورٹل پر ویڈیو پروفائل بنانے کی سہولت  بھی فراہم کررہا ہے۔ اس ویڈیو پروفائل کلپ کا استعمال کرکے نوکری کے خواہش مند افراد  ، آجروں کو اپنی  فعالیت دکھا سکیں گے۔ این سی ایس پورٹل پر دستیاب  روزگار سے متعلق تمام سہولیات مفت فراہم کی گئی ہیں۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-2900



(Release ID: 1628088) Visitor Counter : 426