ارضیاتی سائنس کی وزارت

عمان اور متصل یمن کے جنوبی ساحل پر ہوا کا کم دباؤ


اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جنوب مشرقی اور مشرقی وسطی بحیرۂ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا امکان

Posted On: 30 MAY 2020 1:03PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،30 مئی / بھارتی محکمہ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی کے مرکز / سمندری طوفان کی وارننگ دینے والے مرکز کے مطابق :

( الف ) عمان اور اس سے متصل یمن کے جنوبی  ساحلی علاقے پر مرکوز ہوا کا کم دباؤ پچھلے 6 گھنٹے سے ایک جگہ بر قرار ہے ، جو  30 مئی ، 2020 ء کو بھارتی میعاری وقت  کے مطابق  صبح ساڑھے  آٹھ بجے  سلالہ ( عمان )  سے طول البلد 17.3 ڈگری شمال اور عرض البلد  54.2 ڈگری  مشرق میں تقریباً 30 کلو میٹر دور واقع تھا اور الفیاض ( یمن ) سے تقریباً 240 کلو میٹر مشرق – شمال مشرق میں مرکوز تھا ۔ امید ہے کہ یہ اگلے 12 گھنٹے میں ہوا  کے بہت زیادہ کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا ۔ امید ہے کہ یہ اگلے 12 گھنٹے کے  دوران آہستہ آہستہ  مغرب – شمال مغرب  کی جانب بڑھے گا اور پھر مغرب – جنوب مغرب  کی جانب پیش رفت کرے گا ۔

          مذکورہ بالا ہوا کے کم دباؤ  سے متعلق  تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

 

تاریخ  / وقت

( آئی  ایس ٹی )

پوزیشن

( عرض البلد این ڈگری ، طول البلد ای ڈگری )

سطح پر چلنے والی ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار

( کلو میٹر فی گھنٹہ )

سمندری طوفان کا زمرہ

30.05.20/0830

17.3/54.2

40 سے 50 تک  ہوا کے جھکڑ  60 تک

ہوا کا کم دباؤ

30.05.20/1730

17.4/54.0

50 سے 60 تک ہوا کے جھکڑ  70 تک

ہوا کا  شدید کم دباؤ

31.05.20/0530

17.3/53.6

50 سے 60 تک ہوا کے جھکڑ 70 تک

ہوا کا  شدید کم دباؤ

31.05.20/1730

17.2/53.2

40 سے 50 تک  ہوا کے جھکڑ  60 تک

ہوا کا کم دباؤ

01.05.20/0530

17.0/52.7

40 سے 50 تک  ہوا کے جھکڑ  60 تک

ہوا کا کم دباؤ

 

 

( ب ) اگلے 48 گھنٹے میں بحیرۂ عرب کے جنوب مشرق اور اس سے متصل  مشرقی  وسطی  علاقے میں  ایک اور ہوا کا کم دباؤ بننے کی امید ہے ۔ یہ بھی امید  ہے کہ یہ اگلے  48 گھنٹے کے دوران شمال – شمال مغرب  کی جانب پیش رفت کرے گا اور مشرقی وسطی  اور قریبی  جنوب  مشرقی بحیرۂ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کی شکل اختیار کرے گا ۔

وارننگ

( I ) بارش

  • پہلے والے  ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں بھارت کے زمینی علاقے میں موسم پر کوئی منفی  اثرنہیں  پڑے گا کیونکہ یہ عمان کے جنوبی ساحلی علاقے پر  مرکوز ہے اور امید ہے کہ یہ اگلے  48 گھنٹے  میں عمان اور یمن کی جانب پیش رفت کرے گا اور اسی علاقے  میں ختم ہو جائے گا ۔

( II ) ہوا کی وارننگ

          اگلے 48 گھنٹے کے دوران مغربی وسطی بحیرۂ عرب اور اس کے ساتھ جنوبی عمان – یمن کے ساحلی علاقوں  میں 45-55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےتیز ہوائیں چلیں گی ، جب کہ ہوا کے جھکڑ کی رفتار 65 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو گی ۔

III ) سمندر کی صورت حال

          اگلی 48 گھنٹے کی دوران مغربی بنگال  وسطی بحیرۂ عرب کے ساتھ جنوبی عمان – یمن کے ساحلی علاقوں میں سمندر میں طغیانی  رہے گی ، جو شدت اختیار کر سکتی ہے ۔

( IV) ماہی گیروں کے لئے وارننگ

  • ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹے کے دوران مغربی وسطی بحیرۂ عرب کے ساتھ جنوبی  عمان – یمن  کے ساحلی سمندر میں نہ جائیں ۔
  • بحیرۂ عرب کے جنوب مشرقی اور اس سے متصل مشرقی – وسطی  بحیرۂ عرب  میں بننے والے دوسرے ہوا کے کم دباؤ کے پیش نظر ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 31 مئی سے اگلی ہدایت تک بحیرۂ عرب کے جنوب مشرق اور اس سے متصل مشرقی وسطی بحیرۂ عرب میں نہ جائیں ۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013EZY.png

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UIS6.png

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (30-05-2020)

U. No.  2908



(Release ID: 1628075) Visitor Counter : 138


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil