وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت کی گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں مدد دینے کے لیے جھارکھنڈ انتظامیہ کو پی پی ای کٹس اور دیگر سامان روانہ کیا ہے


دیہی ترقیات کے محکمے کے سکریٹری جناب این این سنہا نے سامان کی کھیپ کو روانہ کیا

Posted On: 29 MAY 2020 9:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 مئی، 2020،         کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں نئی دہلی کی گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی اور راجستھان کی لیوپن ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 29 مئی 2020 کو  200 پی پی ای کٹس ،50 تھرمیٹر، 10000 دستانے اور 11000 ماسک نیز 500 فیس شیڈس جھارکھنڈ کے قبائلی ضلع کھنتی کو مفت روانہ کیے ہیں۔ یہ سامان ضلع انتظامیہ کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔

سامان کی کھیپ کو  بھارت سرکار کی دیہی ترقیات کی وزارت کے سکریٹری جناب این این سنہاآئی اے ایس نے آج کرشی بھون سے روانہ کیا۔ کھیپ کی روانگی کی تقریب میں جی ایس ڈی ایس کے ڈائرکٹر جناب دپانکر گیان اور لیوپن ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے سی ای او جناب سیتا رام گپتا بھی موجود تھے۔

جی ایس ڈی ایس اور لیوپن دونوں ملک کر مختلف تنظیموں، سرکاری محکموں اور غریب نیز ضرورت مندوں کو کووڈ-19 وبائی بیماری کے پھیلنے کے بعد سے مندرجہ بالا سامان برابر مفت فراہم کر رہے ہیں۔

دہلی میں جی ایس ڈی ایس کا سریجن مرکز اور دیگر سریجن تربیتی اور پیداواری مراکز جو مہاتما گاندھی کی پیدائش  کی150ویں سالگرہ کے حصے کے طور پر ملک کے مختلف حصوں میں قائم کیے گئے ہیں، مفت تقسیم کے لیے حفاظتی ماسک تیار کر رہے ہیں۔ ان ماسکوں کی باضابطہ سپلائی مختلف محکموں کے لیے کی جارہی ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2890



(Release ID: 1627895) Visitor Counter : 167