ارضیاتی سائنس کی وزارت

اٹھائیس سے 31 مئی 2020 کے دوران شمال مغربی اور وسطی بھارت میں بارش کے آثار ہیں


شمال مغربی اور وسطی بھارت کے میدانوں میں گرمی سے لے کر سخت گرمی کے حالات کے کل یعنی 29 مئی 2020 سے ختم ہونے کا امکان ہے
اگلے 48 گھنٹے کے دوران جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کے اچھے امکانات ہیں

Posted On: 28 MAY 2020 8:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 مئی، 2020،         بھارت کے محکمہ موسمیات کے موسم کی پیشگوئی سے متعلق قومی مرکز کے مطابق:

  • مشرقی افغانستان اور اس سے ملحق پاکستان میں درمیانی حرارتی سطح پر مغربی حلقہ طوفانی حلقےکے طور پر بنا ہوا ہے۔ طوفانی حلقہ شمال مشرقی راجستھان اور اس کے آس پاس نیز شمال مغرب کی طرف کم حرارتی سطحوں پر شمالی میدانوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
  • اس کے زیر اثر مغربی ہمالیائی علاقے(جموں وکشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد، ہماچل  پردیش اور اتراکھنڈ) اور قریب کے شمال مغربی بھارت کے میدانوں میں 28 سے 31 مئی 2020 کے دوران  کہیں کہیں تیز بارش ہوگی اور گرج چمک کا طوفان آئے گا۔ اور اسی مدت کے دوران مدھیہ پردیش میں کہیں کہیں بارش ہوگی اور گرج چمک کے چھیٹیں پڑیں گے۔
  • اٹھائیس سے 31 مئی کے دوران مغربی ہمالیائی علاقے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں  کہیں کہیں بجلی چمکے گی ، اولہ باری ہوگی اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ اس کے علاوہ 28 سے 30 مئی کے دوران اترپردیش اور راجستھان میں دھول بھری آندھی آئے گی، گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑے گے اور تیز ہوائیں چلیں گی۔
  • مندرجہ بالاموسمی پس منظر کی وجہ سے  شمال مغرب اور وسطی بھارت کے  میدانوں میں گرمی سے لے کر سخت گرمی کے حالات کے کل یعنی 29 مئی 2020 سے ختم ہونے کا امکان ہے۔

اس دوران محکمہ موسمیات نے جن باتوں کو محسوس کیا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:

جنوب مغربی مانسون مالدیپ – کومورِن علاقے کے بعض حصوں خلیج بنگال کے کچھ مزید حصوں انڈومان سمندر کے باقی ماندہ حصوں اور انڈومان نکوبار جزائر کے باقی ماندہ حصوں میں اور آگے بڑھ گیا ہے۔ جنوب مغربی مانسون کے اگلے 48 گھنٹے کے دوران مالدیپ-کومورِن علاقے کے بعض اور حصوں میں آگے کی طرف بڑھنے کے اچھے امکانات ہیں۔

  • اکتیس مئی کے آس پاس جنوب مشرقی اور قریب کے مشرقی وسطی بحیرۂ عرب پر ہوا کا کم دباؤجنوب مغربی مانسون کے یکم جون 2020 کے قریب کیرالہ پہنچنے میں سازگار ثابت ہوگا۔
  • مغربی وسطی بحیرہ عرب اور اس سے وابستہ طوفانی حلقے پر ہوا کا کم دباؤ وسطی حرارتی سطح پر برقرار ہے۔ امید ہے کہ اگلے 48 گھنٹے کے دوران یہ ہوا کے سخت دباؤ کی شکل اختیار کرلے گا۔ اگلے 72 گھنٹے کے دوران اس کے شمال مغرب کی طرف جنوبی عمان اور مشرقی یمن کی سمت بڑھنے کا امکان ہے۔
  • مشرقی افغانستان اور اس کے قریب پاکستان پر طوفانی حلقے کے طور پر مغربی حلقہ سطح سمندر کے اوسط سے 5.8 اور 7.6 کلو میٹر اوپر بدستور بنا ہوا ہے۔
  • شمال مشرقی راجستھان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں طوفانی حلقہ سمندر کی اوسط سطح سے 0.9 کلو میٹر اوپر بنا ہوا ہے۔
  • سمندر کی اوسط سطح سے 1.5 کلو میٹر اوپر تک کم دباؤ والا حلقہ تلنگانہ اور رائل سیما کو پار کرتے ہوئےودربھ سے لے کر اندرونی تمل ناڈو تک بدستور موجود ہے۔
  • جنوب مغربی خلیج بنگال اور قریب کے سری لنکا کے ساحل پر ہوا کے دباؤ کا حلقہ سمندر کی اوسط سطح سے 3.1 سے لے کر 4.5 کلو میٹر کے درمیان بنا ہوا ہے۔
  • ہریانہ، شمال مشرقی راجستھان اور شمالی مدھیہ پردیش کو پار کرتے ہوئے  پنجاب سے شمالی چھتیس گڑھ تک شمال مغربی کم دباؤ والا خطہ سمندر کی اوسط سطح سے 1.5 کلو میٹر تک اوپر بنا ہوا ہے۔
  • جنوبی آسام اور آس پاس کے علاقوں تک  کم دباؤ والا حلقہ سمندر کی اوسط سطح سے 3.1 کلو میٹر اوپر تک بنا ہوا ہے۔
  • جنوب مشرقی بحیرہ عرب اور قریب کے مالدیپ کے علاقوں پر طوفانی حلقہ سطح سمندر سے 5.8 کلو میٹر اوپر تک برقرار ہے۔

اگلے پانچ دن کے دوران موسمیات سے متعلق پیش گوئی کی تفصیلات اس طرح ہیں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PITE.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DW5Z.jpg

نوٹ: * اگلے دن بھارتی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 30 منٹ تک بارش کے امکانات

مزید تفصیلات اور پیش گوئی کے بارے میں محکمہ موسمیات نئی دہلی کی ویب سائٹ http://www.imd.gov.in/pages/allindiawxfcbulletin.php ملاحظہ کیجیے۔

ضلع کی سطح کے انتباہ کے لیے ریاستی سطح پر محکمہ موسمیات کے مراکز/ علاقائی مراکز کی ویب سائٹوں کو دیکھئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031BXF.png

 

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2869



(Release ID: 1627659) Visitor Counter : 175