مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

کرنال اسمارٹ سٹی نے کووڈ-19 سے لڑ نے کے لئے کلیدی اقدامات کئے



سیفٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے لائیو ٹریکنگ ایپ اور سیمپل کلیکشن کیوسک

یومیہ 300 سے زیادہ پی پی ای کٹس تیار کئے جارہے ہیں

خطرات کی شکار آبادی کو خشک راشن اور پکا ہوا کھانا دستیاب کرایا گیا ہے

Posted On: 28 MAY 2020 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 مئی 2020 ۔ کرنال اسمارٹ سٹی نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے سلسلے میں درج ذیل اقدامات کئے ہیں:

اے۔ وسائل کا بندوبست اور انتظامی امور

طبی بنیادی ڈھانچے میں اضافہ: طبی بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے (15 اپریل 2020 تک) جس میں 1577 پی پی ای کٹس، 13348 ماسک این-95، 66076 تین لیئر والے ماسک، 1873 لیٹر سینیٹائزر، 434 وی ٹی ایم، 2580 سوڈیم ہائیڈروکلورائیڈ، 295805 گلووس، 5 تھرمل اسکینر، کووڈ مریضوں کے لئے 125 آئیسولیشن وارڈ، قرنطینہ کے لئے 1000 اضافی بستر، 92 ڈی ٹائپ اور 36 بی ٹائپ آکسیجن سیلنڈر کی دستیابی اور 50 فنکشنل وینٹی لیٹرس شامل ہیں۔

ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کی تیاری: کووڈ-19 کی وبا سے لڑنے کی خاطر ڈاکٹروں اور صف اوّل کے ورکروں کے لئے پی پی ای سب سے زیادہ ضروری سامان ہے۔ پی پی ای کٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ میں یومیہ 300 سے زیادہ کٹس تیار کئے جارہے ہیں۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OX5N.gif

خود امدادی گروپوں کے لئے ماسک تیار کئے جارہے ہیں۔ مجموعی طور پر 65000 سے زیادہ ماسک تیار کئے گئے ہیں۔ اوسطاً یومیہ 4000 ماسک تیار کئے جاتے ہیں۔ 250 سے زیادہ خودامدادی گروپوں کے اراکین اس کام میں مشغول ہیں اور اب تک 52000 ماسک فروخت کئے گئے ہیں۔

قرنطینہ سہولیات:کرنال سٹی میں کووڈ کے مریضوں کے لئے 3396 بیڈ کی گنجائش ہے، جس میں 1632 سرکاری عمارتیں، 1224 دھرم شالا اور 540 ہوٹل شامل ہیں۔ 1000 نشان زد بستروں میں سے 43 شہریوں کو سرکاری عمارتوں میں کوارنٹائن کیا گیا ہے، جبکہ 914 افراد ہوم کوارانٹائن میں ہیں۔ مزید برآں ہوم کوارنٹائن میں رہ رہے مریضوں کی پولیس، سیل ٹاور لوکیشن کے ذریعے نگرانی کررہی ہے۔

کرنال لائیو ٹریکر ایپ: ہوم کوارنٹائن میں رہ رہے شہریوں کی نگرانی کے لئے ایک ایپ تیار کیا گیا ہے۔ ایپ پر رجسٹریشن اور پوسٹ رجسٹریشن کرانے کا طریقہ آسان ہے۔ کسی بھی شہری کو صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کے دوران روزانہ دو گھنٹے کے فرق پر 6 مرتبہ رپورٹ کرنی ہوتی ہے۔ اگلا مرحلہ اپنی تازہ ترین تصویر اَپلوڈ کرنا اور اپنے جسم کا درجہ حرارت ریکارڈ کرنا ہے۔ مزید یہ کہ موجودہ لوکیشن تک رسائی کی اجازت دے کر شہریوں کے عرض البلد اور طول البلد حاصل کی جاتی ہے۔ اس ایپ میں ٹیلی کاؤنسلنگ جیسی خصوصیات بھی ہیں، تاکہ شہریوں کی دماغی صحت کے رکھ رکھاؤ کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔

ٹیسٹنگ لیب: کلپنا چاؤلہ گورنمنٹ ہوسپٹل نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے کووڈ-19 ٹیسٹنگ لیب قائم کرنے کے لئے ایک وسائل سے بھرپور نقطہ نظر اپنایا ہے۔ ایک لیب میں یومیہ 150 سیمپل کی ٹیسٹنگ کی گنجائش ہے۔

سیمپل کلیکشن کیوسک: نمونہ جمع کرنے میں شامل ڈاکٹروں / عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کیوسک کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ کووڈ-19 کے جانچ نمونے جمع کرنے کے لئے یہ محفوظ اور مؤثر ہے۔

 

بی۔ کھانا اور راحت رسانی سے متعلق اقدامات

مہاجر مزدوروں کے لئے شیلٹر ہوم: کرنال میں بے گھر مہاجر مزدوروں کی کل تعداد 784 ہے، جو ضلع بھر کے 7 شیلٹر ہوم میں رہ رہے ہیں۔ غیرسرکاری تنظیموں کے تعاون سے ضلع انتظامیہ، کرنال نے کام کررہے مہاجر مزدوروں اور دیگر اضلاع سے آنے والے مہاجر مزدوروں کو پناہ، بنیادی ضرورت کی چیزیں اور طبی سہولتیں دستیاب کرانے میں کامیاب رہی ہے۔ رہنے کی سہولت کے لئے انتظامیہ نے رادھا سوامی ست سنگ بھون کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ درج ذیل تدابیر پر زور دیا گیا تھا – رہائش، کھانا، صفائی ستھرائی کٹ، ذاتی ساز و سامان، طبی مدد، پولیس کی مدد اور دیگر ضروریات۔

ایک کنبے کو اپنائیں مہم: ضلع سطح پر کورونا ریلیف فنڈ شروع کیا گیا تھا، تاکہ یومیہ مزدوری کرنے والے لوگوں کو راشن دستیاب کرانے کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان کمزور اور ضرورت کنبوں کی پہچان ایک اسکریننگ طریقہ کار اور ضلع ہیلپ لائن نمبر 1950 میں اپنے آپ رپورٹنگ کے ذریعے کی گئی۔ خاندانوں کو راشن کا ایک پیکٹ دیا جارہا ہے جس میں چاول، آٹا، کھانا پکانے میں کام آنے والا تیل، دال، چینی، نمک، کھانا پکانے کا مصالحہ، ہلدی اور صابن شامل ہیں۔ اب تک تقریباً 70 لاکھ روپئے کا عطیہ کیا گیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ضلع بھر میں تقریباً 14000 غریب کنبوں کی دیکھ بھال کی جائے گی۔

خشک راشن کی تقسیم: ضلع انتظامیہ مزدوروں کو راشن دستیاب کرارہی ہے، جو پی ڈی ایس یا کسی دیگر سرکاری اسکیم سے الگ ہے۔ شری کرشن پرنامی اسکول، کرنال کو سبھی ضروری اشیاء کا اسٹاک بنائے رکھنے کے لئے ایک عطیہ مرکز کی شکل میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس مرکز سے تقریباً 2440 پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں اور 4160 پیکٹ اسٹاک میں ہیں۔ ہفتہ وار خشک راشن کے ایک پیکٹ کی لاگت تقریباً 475 روپئے ہے۔

پکے ہوئے کھانے کی تقسیم: 15لاکھ کی آبادی میں تقریباً 5 لاکھ آبادی غیرمنظم شعبے سے متعلق ہے۔ ’نرمل کٹیا‘ (گرودوارہ) اور ضلع انتظامیہ کرنال کے اشتراک سے بھوک کے بحران کے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے لئے ایک پائیدار ماڈل تیار کیا گیا ہے۔ یومیہ 97 نشان زد مقامات پر پکا ہوا کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔

گھر پر ضروری اشیاء کی تقسیم:

(اے) آن لائن ڈیلیوری – (1) آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کیرانہ دکانوں اور ڈیری کی سہولت، (2) نیڈس آن وہیلس (این او ڈبلیو) کے ساتھ اشتراک، (3) 10000سے زیادہ خریداری کے آرڈر کی کامیابی کے ساتھ ڈیلیوری کی گئی ہے۔

(بی) مقامی ڈیلیوری – (1) مقامی سطح پر ضروری اشیاء کی تقسیم کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا گیا ہے، (2) ضلع انتظامیہ کے ذریعے دکان داروں کا تعین کیا گیا ہے۔

 

سی۔ احتیاطی اقدامات اور شہریوں تک رسائی

لاک ڈاؤن کا نفاذ: کووڈ-19 کے سبب ضلع انتظامیہ کے ذریعے مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا تھا اور ضلع پولیس نے اس کے نفاذ میں مکمل مدد کی۔

ہنگامی خدمات تک رسائی: ضروری اور ہنگامی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن پاس جاری کئے گئے اور سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لئے یومیہ محدود تعداد میں پاس جاری کئے جاتے ہیں۔

24*7ہیلپ لائن نمبر

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JFDU.gif

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2856

28.05.2020



(Release ID: 1627579) Visitor Counter : 191