ارضیاتی سائنس کی وزارت

شمالی ہندستان کے میدانی علاقوں کے اوپر  زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت  کے 28 مئی کے بعد  کم ہونے کا اندازہ اور 29 مئی سے گرم  ہواؤں  کی حالت میں کافی حد تک کمی آنے کا امکان


آئندہ 48 گھنٹوں  میں جنوب مغربی  مانسون کے حالات مزید  بہتر ہونے اور مانسون کے مزید  سرگرم  ہونے کا امکان

Posted On: 27 MAY 2020 6:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27مئی 2020/ بھارتی محکمہ موسمیاتی سائنس کے قومی موسم پیشنگوئی کے مطابق:

  • بڑھتے ہوئے گھنے بادلوں اور وسطی کرۂ  متغیرہ  سطح تک جنوب مغربی ہواؤں کےمزید گہرا ہونے کو دیکھتےہوئے  جنوب مغربی مانسون ، جنوبی  خلیج بنگال کے کچھ اور حصوں، انڈومان سمندر اور انڈومان  و نکوبار جزائر کے زیادہ تر حصوں کی  جانب سے آج اور بڑھا  ہے۔
  • مانسون کی شمالی حد: این ایل ایم طول البلد 5 ڈگری، شمالی عرض البلد 82 ڈگری،  مشرقی طول البلد 7 ڈگری،  شمال طول البلد 86 ڈگری، مشرقی عرض البلد 86 ڈگری، مشرقی طول البلد 10 ڈگری،  شمالی/عرض البلد90 ڈگری  ، مشرقی پورٹ بلیئر  طول البلد  15 ڈگری، شمالی عرض البلد97 ڈگری مشرق کے ذریعہ گذر رہی ہے۔
  •  آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ، جنوب  مغربی مانسون کے مالدیپ –کومورین علاقے اور نزدیکی جنوب مشرقی بحیرہ  عرب کے کچھ حصوں ، انڈومان سمندر  کے بقیہ  حصوں اور جنوبی  اور وسطی خلیج بنگال کے کچھ حصوں، اورآگے بڑھنے کے لئے حالات سازگار ہورہے ہیں۔
  • ایک مغربی  ڈسٹربینس کے اثرا ور نچلی سطحوں پر مشرق –مغربی کم دباؤ کے علاقوں کےبننے اور 28 30 مئی کے دوران بارش /آندھی کےامکانات کے باعث 28 مئی کے بعد شمالی ہندستان کےمیدانی  علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  میں کمی اور 29 مئی سے گرم لہر اور گرم ہواؤں کی حالت میں کافی حد تک کمی آنے  کی امید ہے۔ ہندستان کے وسطی حصوں کے اوپر موافق ہواؤں  کی صورتحال کے تحت ان علاقوں سے بھی 29 مئی سے گرم ہوا کی صورتحال میں کمی آنے کا امکان ہے۔
  • درجہ ذیل کرۂ متغیرہ سطحوں پر خلیج بنگال سے شمال مشرقی ہندستان میں تیز جنوبی ہواؤں  کی وجہ سے آئندہ  دو دنوں کے دوران  تریپورہ، آسام اور میگھالیہ کے اکا دکا  مقامت پر شدید سے شدید ترین بارش ہونے کا امکان ہے۔ 30-27 مئی 2020 کے دوران جنوبی برصغیر ہند کے کچھ حصوں میں اکادکا مقامت پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-2840



(Release ID: 1627423) Visitor Counter : 128