سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر- آئی آئی آئی ایم اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ( آر آئی ایل)ملکر کوروناوائرس کیلئے آر ٹی- ایل اے ایم پی پر مبنی جانچ کٹ تیار کریں گے
آر ٹی –ایل اے ایم پی ایک تیز رفتار درست اور کفایتی جانچ کا طریقہ ہے جسے گھریلو اجزا کے ساتھ نیز معمولی مہارت اور آلات کی مدد سے استعمال میں لایا جاسکتا ہے
Posted On:
26 MAY 2020 5:44PM by PIB Delhi
ملک میں کووڈ-19 کے خطرات کو کم کرنے والے مشن کے ایک حصے کے طور پر سی ایس آئی آر نے ملک میں کورونا وائرس وبا سے مقابلہ کرنے کیلئے ضروری ٹیکنالوجی تیار کرنے، اسے مربوط کرنے ، بڑھاوا دینے اور استعمال کرنے کیلئے تحقیق وترقی کی حکمت عملی وضع کی ہے۔ کورونا وائرس سے پیدا شدہ کئی مسائل کو ذہن میں رکھتےہوئے ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔ سی ایس آئی آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر مانڈے کی رہنمائی میں متعدد تحقیقی سرگرمیوں میں اشتراک وتعاون کرنے کیلئے 5اقسام طے کیے ہیں جو کہ ڈیجیٹل اور مالیکولر سرولنس، ادویہ اور ٹیکے، تیز رفتار اور کفایتی ڈائیگنوسٹک اسپتال میں امدادی آلات اور پی پی ای اور سپلائی چین نیز لاجسٹکس کے شعبے سے متعلق ہیں۔
چوں کہ کووڈ-19 کے خطرات میں کمی لانے کیلئے جانچ ایک بیحد اہم جزو ہے، سی ایس آئی آر- آئی آئی آئی ایم، جموں، سی ایس آئی آر کی ایک جزوی لیباریٹری نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کے ساتھ اشتراک قائم کیاہے جس سے ایک نئے ریورس ٹرانسکرپٹیڈ -لوپ میڈیٹیڈ آئیسو تھرمل ایمپلی فکیشن(آر ٹی –ایل اے ایم پی) پر مبنی کووڈ-19ڈائیگنوسٹک کٹ کو تیار کیاجاسکے۔ اور بڑھاوا دیاجاسکے۔ اس کے لئے سی ایس آئی آر –آئی آئی آئی ایم جموں اور آر آئی ایل کے درمیان ایک باقاعدہ مفاہمت نامے پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ کووڈ-19 آر ٹی – ایل اے ایم پی جانچ مریضوں کے ناک / گلے کے سواپ کے نمونے کے ساتھ کی جانے والی نیوکلک ایسڈ پر مبنی جانچ ہے۔ سنتھیٹک ٹمپلیٹ کا استعمال کرتے ہوئے جانچ نسخے کو تیار کیا گیا ہے اور اس کو کامیابی کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ تیز رفتار کاحامل (45تا 60 منٹ)کفایتی اور بالکل درست جانچ ہے۔ اس ٹیسٹ کو کم تعداد میں مریضوں کے نمونوں کے ساتھ کیاجارہا ہے اور زیادہ تعداد میں مریضوں کے نمونوں پر کٹ کو اثردار بنانے کی اسکیم بنائی جارہی ہے۔ اس کو آر آئی ایل کے ساتھ ملکر پورا کیا جائیگا۔
اس جانچ کا فائدہ یہ ہے کہ آر ٹی – ایل اے ایم پی پر مبنی کووڈ-19 کٹ کے جزو آسانی سے دستیاب ہیں اور انہیں پوری طرح سے ہندوستان میں تیار کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ موجودہ وقت میں کووڈ-19 کی جانچ کو ریئل ٹائم پی سی آر کے ذریعے کیاجاتا ہے جن کے زیادہ تر اجزا کو درآمد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جانچ کافی مہنگی ہوتی ہے جن کیلئے اعلیٰ تربیت، مہنگے وسائل اور اعلیٰ صلاحیت کے حامل لیباریٹری کی ضرورت ہوتی ہے اور دور دراز کے مقامات کے قرنطینہ مراکز ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں وغیرہ میں ان کا استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب آر ٹی – ایل اے ایم پی جانچ کو ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں ، بس اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر موبائل اکائیوں / کیوسک جیسے بہت ہی بنیادی لیب سیٹ اپ میں کم از کم مہارت کے ساتھ ایک ٹیوب میں جانچ کی جاسکتی ہے۔ ٹیسٹ کا آخری نتیجہ جاننے کیلئے ایک معمولی رنگین ری ایکشن ہوتی ہے جو یو وی روشنی میں آسانی سے دکھائی دیتی ہےاور اب اسے بہتر کیا جارہا ہے جس سے کہ اسے معمولی روشنی میں بھی حاصل کیا جاسکے۔ کٹ کی مؤثریت اوردرستگی کی جانچ کے بعد زیادہ تعداد میں مریضوں کی جانچ کیلئے سی ایس آئی آر- آئی آئی آئی ایم اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ مشترکہ طور پر آئی سی ایم آر سے منظوری حاصل کرنے کیلئے رابطہ کریں گے۔ آر آئی ایل کی یوجنا ملک کی بڑی آبادی کیلئے جانچ میں تیزی لانے اور سماج کے وسیع مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کووڈ-19 کا پتہ لگانےکیلئے آسان، تیز رفتار اور بڑے پیمانے پر ڈائیگنوسس کرنے کی ہے۔
آر ٹی – ایل اے ایم پی پر مبنی ڈائیگنوسٹک ٹیسٹ کی باقاعدہ شروعات کے ساتھ کووڈ-19 کی جانچ نہ صرف زیادہ تیزی کے ساتھ کفایتی ، آسان اور سہل ہوجائے گی بلکہ یہ کووڈ-19 سے متاثرہ شخص کو آئیسولیٹ کرنے اور وائرس کے پھیلنے میں کمی لانے کی سمت میں ایک طویل راستہ طے کریگا۔
سی ایس آئی آر –آئی آئی آئی ایم کے ڈائرکٹرڈاکٹر رام وشوکرما، سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم کے پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر سمت گاندھی اور آر اینڈ ڈی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سنتانوداس گپتا اور آر آئی ایل کی جانب سے ڈاکٹر منیش شکلا ، جنرل منیجر ،آر اینڈ ڈی اس پروجیکٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:2811
(Release ID: 1627230)
Visitor Counter : 233