ارضیاتی سائنس کی وزارت

کل ہندموسمیاتی اقتباسات ( مڈڈے )


امکانات پائے جاتے ہیں کہ موجودہ گرم لہر شمال مشرقی بھارت ، وسطی بھارت اور مشرقی ہندوستان کے قرب وجوار اور داخلی حصوں میں آئندہ 24گھنٹوںکے دوران جاری رہے گی

موسمی حالات مالدیپ ۔ کومورن کے کچھ حصوں میں جنوب مغربی مانسون کی پیش رفت کے لئے ساز گارہیں ساتھ ہی ساتھ قرب وجوار میں واقع جنوب مشرقی بحرعرب ، انڈمان کے سمندرکے بقیہ حصوں اور خلیجی بنگال کے جنوب اور وسطی حصوں میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ایسے ہی حالات بنے رہیں گے

Posted On: 27 MAY 2020 12:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 27مئی :بھارتی محکمہ موسمیات کے تحت قومی موسمیاتی پیشن گوئی مرکز کے مطابق  افزوں بادل اور جنوب مغربی ہواوں کے وسط ٹروپواسفیرک سطحوں کی جانب بڑھنے سے جنوب مغربی مانسون خلیج بنگال کے کچھ مزید حصوں کی جانب سے ، انڈمان سمندراور انڈمان ونکوبار جزائر کے بیشترحصوں کی جانب بڑھا ہے ۔ مانسون کی شمالی حدود ارض البلد 5ڈگری شمال /طول البلد 82ڈگری مشرق ، ارض البلد 7ڈگری شمال /طول البلد 86ڈگری مشرق ، ارض لبلد 10ڈگری شمال طول البلد 90ڈگری مشرق ، پورٹ بلیر ، ارض  البلد 15ڈگری شمال ، طول البلد 97ڈگری مشرق سے ہوکرگذرتی ہے ۔

اس بات کے لئے حالات سازگارہورہے ہیں کہ مالدیپ ۔ کومورن علاقے کے کچھ حصوں میں ، جنوب مشرقی بحرعرب کے قرب وجوار کے علاقوں میں اور انڈمان جزائر کے سمندراور خلیج بنگال کے جنوب اور وسطی حصے میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران جنوب مشرقی مانسون مزید پیش قدمی کرسکتاہے ۔

*جنوب مشرقی بحرعرب کے اوپر سمندری طوفان کا گرداب اب مغربی وسطی اور قرب وجوار میں واقع بحرعرب کے جنوب مغربی حصے کی جانب مائل ہے اور اس کا پھیلاو ٹروپواسفیرک سطحوں تک ہے ۔ اس کے اصل سے قومی امکانات پائے جاتے ہیں کہ 29مئی کے آس پاس اسی خطے میں کم دباو بنے گا۔ اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ یہ اسی خطے میں بعدازاں 48گھنٹے دباو کی شکل لے لے گا ۔

*مغربی ڈسٹربنس افغانستان اور ہم سائیگی میں سمندری طوفان گرداب کی شکل میں موجود ہے اور آہستہ آہستہ شمال مشرقی افغانستان اور ہم سائیگی کی جانب رخ کررہاہے ۔ اس کی رفتار5.8کلومیٹرسطح سمندرپرہے ۔

*مشرقی اترپردیش سے ناگالینڈ تک بہار، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور آسام میں مشرقی اثرات کارفرماہیں اور یہ سطح سمندرسے 1.5کلومیٹر اوپرہے۔

*پنجاب اور ہم سائیگی میں سمندری طوفان گرداب کے اثرات ہیں اور سطح سمندرسے 2.1کلومیٹربڑھ رہے ہیں ۔

*چھتیس گڑھ سے لے کر تمل ناڈو کے داخلی  حصوں تک رائل سیماسے لے کر داخلی تمل ناڈوتک  صورتحال ایسی ہی ہے اور     سطح سمندرسے  1.5  کلومیٹربلند ی پرواقع ہے ۔

*خلیج بنگال کے جنوب مغربی حصے میں طوفانی گرداب ہمسائیگی کی جانب بڑھا ہے اور اب سری لنکاسے دور خلیج بنگال کے جنوب مغربی حصے میں سطح سمندر4.5کلومیٹربلند سری لنکا کے ساحل کے درمیان 2.1پرواقع ہے ۔

*ساحلی کرناٹک اور ہم سائیگی میں طوفانی گرداب کے اثرات سطح سمندرسے 2.1کلومیٹراوپرواقع ہیں ۔

*شمال مشرقی ، شمال مغربی سمندری حالات 88ڈگری طول ا لبلد مشرق اور 23ڈگری شمال ارض البلد باترتیب 1.5اور2.1کلومیٹر سطح سمندرسے بلند نسبتاکم واضح ہیں ۔

گرمی کی لہر

درایں اثنا شمال مشرقی بھارت کے میدانوں ، وسطی بھارت اور مشرقی بھارت کے قرب وجوار کے داخلی حصوں میں خشک شمال مشرقی ہواوں کی وجہ سے گرمی کی لہرجاری ہے ۔ موجودہ گرمی کی لہر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جاری رہے گی ۔

*گرمی کی یہ لہر متعدد مقامات پر جگہ جگہ پر شدید شکل اختیارکرسکتی ہے اور ودرب کے بعض حصوں میں شدت اختیارکرسکتی ہے ۔

*مغربی راجستھان کے چند مقامات اور چھٹ پٹ مقامات پرشدید گرمی کی لہر جاری رہے گی ۔

ہریانہ ، چنڈی گڑھ اور دہلی ، مغربی اترپردیش اور مدھیہ پردیش اور مشرقی راجستھان نیز پنجاب ، بہار ، جھارکھنڈ اڈیشہ ، سوراشٹراورکچھّ، مدھیہ پردیش ، مراٹھ واڑہ ، تلنگانہ اورشمالی داخلی کرناٹک میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرمی کی لہرجاری رہے گی ۔

گرمی کی لہر اس صورت میں شدید خیال کی جاتی ہے جب درجہ حرارت میدانوں میں 40ڈگری سی سے یا اس سے زیادہ ہوتاہے ۔ ساحلی علاقوں میں 37ڈگری سی درجہ حرارت کو بھی شدید گرمی کی لہرمیں شمارکیاجاتاہے ۔ پہاڑی خطوں کے لئے 30ڈگری سی کو گرمی کی لہرکی بنیاد تسلیم کیاجاتاہے ۔

 

*************************

 (م ن ۔ع آ)

U-2828



(Release ID: 1627150) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil