ارضیاتی سائنس کی وزارت

ہندوستان کے بارے میں موسم کا بلیٹن


شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوںوسطی ہندوستان اور مشرقی ہندوستان کے آس پاس کے اندورنی حصوں میں اگلے دو دن کے دوران موجودہ گرم لہر کے رہنے کا قوی امکان

اگلے 24 گھنٹے دوران جنوبی مشرقی مانسون کے خلیج بنگال کے کچھ اور حصوں انڈومان سمندر اور سرحدی وسطی بنگال کی خلیج میں اور آگے بڑھنے کے لئے حالات سازگار ہیں

Posted On: 26 MAY 2020 6:54PM by PIB Delhi

§ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے سینٹر کے مطابق شمال مغربی ہندوستان کے میدانی  علاقوں وسطی ہندوستان اور سرحدی مشرقی ہندوستان کے حصوں کے اوپر  شمال مغربی خشک تیز ہواؤں کی وجہ سے مشرقی ہندوستان کے  آس پاس کے اندرونی حصوں اور وسطی ہندوستان میں اگلے دو دن کے دوران موجودہ گرم لہر کے جاری رہنے کا قومی امکان ہے۔

§ میٹرولوجیکل سب ڈویژن کے اعتبار سے 26 اور 27 تاریخ کے دوران ودھروا کے کئی علاقوں پر اور 26 مئی کو ہریانہ ، چنڈی گڑھ، دہلی، راجستھان، اترپردیش اور مشرقی مدھیہ پردیش کے کچھ مقامات پر گرم ہوا کی صورتحال کے بنے رہنے کا امکان ہے۔ 27 مئی  کو ہریانہ، چنڈی گڑھ ، دہلی، مغربی اترپردیش، مشرقی راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کچھ مقامات پر اور پنجاب کے علاوہ مشرقی اترپردیش کے کچھ مقامات پر گرم ہوا کی صورتحال بنے رہنے کا امکان ہے۔  اگلے دو تین دن کے دوران بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مراٹھوارہ اور وسطحی مہاراشٹر میں کچھ مقامات پر گرم ہوا کی صورتحال بنے رہنے کا امکان ہے۔

§ مغرب کی جانب سے موسم میں تبدیلی کے اثر اور نچلی سطحوں پر مشرق، مغربی صورتحال کے بننے اور 28 اور 29 مئی سے گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنےکے امکان کے تحت شمالی ہندوستان کے خشکی والے علاقوں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 تاریخ سے کم ہونے کا امکان ہے، لیکن ساتھ ہی 29 مئی سے گرم لہر کی صورتحال میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ ہندوستان کے وسطی حصوں اور سرحدی مشرقی حصوں کے اوپر ہوا کی صورتحال کے تحت ان علاقوں سے بھی 29 مئی سے گرم ہوا میں کمی آنے کا امکان ہے۔

§ خلیج بنگال سے شمال مشرقی ہندوستان تک شدید جنوبی تیز ہواؤں کی وجہ سے اگلے پانچ دن کے دوران آسام اور  میگھالیہ کے کچھ حصوں پر دور دور تک بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے اور 26 مئی کو اروناچل پردیش میں بھی بھاری سے بہت بھاری بارش ہوسکتی ہے۔  اگلے پانچ دن کے دوران ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں دور دور مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے اور اگلے 48 گھنٹے دوران مشرقی ہندوستان کے آس پاس کے حصوں میں بھی بھاری سے بہت بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ 26 سے 30 مئی کے دوران جنوبی پینی سولر ہندوستان کے کچھ حصوں کے دور دراز کے مقام پر بھاری بارش ہوگی۔

§ مانسون کے شمالی سرحد (این ایل ایم) لگاتار ارض البلد 5 ڈگری، شمال، طول البلد 81 ڈگری، مشرق ارض البلد 8 ڈگری، شمال ، طول البلد 90، مشرق کار نکوبار ارض البلد 11 ڈگری، شمال ،طول البلد 95 ڈگری، مشرق کے ذریعہ گزر رہی ہے۔ اگلے 24 گھنٹے دوران جنوب مغربی مانسون کے خلیج بنگال کے کچھ اور حصوں انڈومان سمندر اور سرحدی وسطی بنگال کی خلیج میں اور آگے بڑھنے کے لئے صورتحال موافق ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DYA7.jpg

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

27-05-2020

U-2816



(Release ID: 1627141) Visitor Counter : 145


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil