مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ڈاک کا بہار پوسٹل سرکل "شاہی لیچی" اور "زردالو آم" لوگوں کے دروازوں تک پہنچائے گا

Posted On: 24 MAY 2020 6:43PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک ، حکومت ہند اور محکمہ باغبانی، حکومت بہار نے لوگوں کے درواوزں تک 'شاہی لیچی' اور "زردالو آم" پہنچانے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا ہے۔ بہار پوسٹل سرکل نے مظفر پور سے شاہی لیچی اور بھاگلپور سے زردالو آم کی لاجسٹک کرنے اور اسے لوگوں کے دروازوں تک پہنچانے کے لئے محکمہ باغبانی، حکومت بہار کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لیچی اور آم کے کاشت کاروں کو اپنے پھلوں کو فروخت کے لئے منڈیوں تک لے جانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ لوگوں کے درمیان اس کی فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے اور اس لئے عوام کی طلب کو پورا کرنے اور براہ راست کاشتکاروں کو بغیر کسی بچولیئے کے اپنے پھل بیچنے کے لئے سیدھے ان کا بازار دستیاب کرانے کے لئے محکمہ باغبانی ، بہار حکومت اور محکمہ ڈاک، حکومت ہند نے اس اقدام کے لئے ہاتھ ملایا ہے۔

مظفر پور (بہار) کی '' شاہی لیچی '' اور بھاگلپور (بہار) کا "زردالو آم" ہر جگہ اپنی انوکھی خوشبو اور طلب کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ لوگ ویب سائٹ"horticulture.bihar.gov.in"پر آن لائن آرڈر دے سکتے ہیں۔

یہ سہولت ابتدائی طور پر مظفر پور اور پٹنہ کے لوگوں کو 'شاہی لیچی' اور پٹنہ اور بھاگل پور کے لوگوں کو "زردالو آم" کے لئے دستیاب ہوگی۔ لیچی کی بکنگ کم سے کم 2 کلوگرام اور آم کی بکنگ کم ازکم 5 کلو گرام تک کے لئے ہو گی۔

آن لائن بکنگ اور دروازوں تک فراہمی کی سہولت کاشتکاروں / کسانوں کو اس نئے بازار میں براہ راست طور پر معقول منافع حاصل کرکے مدد ملے گی۔ گاہکوں کو بھی کم قیمت پر اپنے دروازوں تک ان برانڈڈ پھلوں کو حاصل کرنے کا فائدہ ملے گا۔ ابھی تک ویب سائٹ پر 4400 کلوگرام لیچی کے لئے آرڈر دئیے جا چکے ہیں۔ یہ سیزن کے دوران 100000 کلوگرام تک جاسکتا ہے۔ آموں کیلئے آرڈر مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (24-05-2020)

U: 2782



(Release ID: 1626686) Visitor Counter : 208