صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین نکات
Posted On:
21 MAY 2020 1:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 ؍مئی، 2020،میڈیا کے ایک سیکشن میں حکومت کے کچھ فیصلوں کے سلسلے میں رپورٹیں آئی ہیں، جن کا تعلق لاک ڈاؤن کے نفاذ اور کووڈ-19 کے انتظامات کے سلسلے میں ردعمل سے ہے۔
لاک ڈاؤن کی مدت کو مفید طور پر ملک میں صحتی بنیادی ڈھانچے کی حالت بہتر بنانےکےلئے استعمال کیاگیا ہے۔ تا حال 45299افراد شفایاب ہو چکے ہیں اور صحت بحالی کی فیصد 40.32فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 21؍مئی 2020 تک 2615920نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 103532نمونوں کو گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 555 ٹیسٹنگ تجربہ گاہوں (ان میں سے 391 تجربہ گاہیں سرکاری شعبے کی ہیں اور 164نجی تجربہ گاہیں ہیں)، میں پرکھا جا چکا ہے۔ طبی تحقیق کی بھارتی کونسل نئی دلی، صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت، حکومت ہند اور امراض کی روک تھام کے قومی مرکز کے اشتراک سے ریاستی صحتی محکموں اور ڈبلیو ایچ او سمیت کلیدی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور بھارت کمیونٹی پر مبنی سیرو سروے انجام دے رہا ہے تاکہ بھارتی آبادی میں ایس اے آر ایس-سی او وی-2 کے لاحق ہونے کا تخمینہ لگایا جا سکے۔
مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مجموعی کوششوں کے نتیجے میں 3027کلی طور پر وقف کووڈ اسپتال اور کووڈ ہیلتھ مراکز، 650930کووڈنگہداشت مراکز کے شانہ بہ شانہ شناخت کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2.81لاکھ سے زائد الگ تھلگ بستر، 31250لاکھ آئی سی یو بستر اور 11387آکسیجن سپورٹ کے حامل بستر پہلے ہی کووڈ اسپتالوں اور کووڈ ہیلتھ مراکز میں شناخت کئے جا چکے ہیں۔
صحت اور کنبہ بہبود، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی رہنمائی میں ملک کی سائنٹفک برادری کو سرگرم بنانے کےلئے عمدہ تال میل پر مبنی ایک طریقہ کار اپنایا گیاہے۔ یہ سائنس داں حضرات 24گھنٹے نئے ٹیسٹنگ کٹ، تحفظاتی سازوسامان، آلات تنفس وغیرہ بنانے میں مصروف ہیں۔ اس طریقہ کار کے تحت ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم ہوا ہے، جہاں بہترین طریقہ ہائے کار ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کئے جا سکتے ہیں اور ضرورت پر مبنی اختراعات کےلئے کام کاج میں اشتراک کیاجا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 2702
(Release ID: 1625750)
Visitor Counter : 180