مالیاتی کمیشن

15 ویں مالی کمیشن کی صحت کے سیکٹر سے متعلق اپنے اعلیٰ سطحی گروپ کے ساتھ میٹنگ

Posted On: 20 MAY 2020 4:33PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،21 مئی / 15 ویں مالی کمیشن کی صحت کے سیکٹر  سے متعلق اپنے اعلیٰ سطحی گروپ کے ساتھ   ایک میٹنگ   ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 21 مئی ، 2020 ء کو منعقد ہو گی ۔

          15 ویں مالی کمیشن نے مئی ، 2018  ء میں  صحت کے سیکٹر  کے ممتاز پیشہ ور  افراد سمیت   ایمس کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر رندیپ  گلیریا کی سربراہی میں صحت  کے سیکٹر  پر ایک اعلیٰ سطحی گروپ تشکیل دیا تھا ۔  گروپ نے  اپنی رپورٹ  اگست ، 2019 ء میں پیش کی تھی  اور اُس کی کچھ  اہم سفارشات کو    سال 21-2020 ء کے لئے 15 ویں  مالی کمیشن کی پہلی رپورٹ میں شامل کیا گیا تھا ۔  15 ویں مالی کمیشن نے کووڈ – 19 کے جاری بحران  کی وجہ سے حالیہ پیش رفت  کی روشنی میں  صحت کے سیکٹر کو  اعلیٰ ترجیح دیتے ہوئے  اب اعلیٰ سطحٰ گروپ   کی میٹنگ   پھر طلب  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

          اعلیٰ سطحی گروپ سے اب  کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ – 19 وباء کے پس منظر میں  اپنی اصل سفارشات پر  پھر سے نظر ثانی کرے ۔

  صحت کے بنیادی ڈھانچے  سے متعلق   ( اسپتالوں کا بنیادی ڈھانچہ  ، طبی ساز و سامان پی پی ای وغیرہ  )سے متعلق  سال 22-2021 ء سے 26-2025 ء تک کے لئے  صحت سے متعلق افرادی قوت ( طبی اور نیم طبی ) اور   ضروری وسائل کے تخمینے  پر دوبارہ جائزہ لینے کی فوری ضرورت ہے ۔  اس کے علاوہ ، ان ضروریات  کو پورا کرنے کے  لئے فنڈ کے ایک نظام کی ضرورت ہو گی  ، جسے  پرائیویٹ سیکٹر کے رول میں اضافے  سمیت  تفصیل سے جانچنے کی ضرورت ہے ۔

          اس گروپ میں ، جس میں پہلے ایمس  کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر رندیپ گلیریا شامل تھے ، اب  نارائن  ہیلتھ سِٹی کے چیئرمین ڈاکٹر دیوی شیٹی   ،  مہاراشٹر کی ہیلتھ سائنس کی یونیورسٹی   کے وائس  چانسلر ڈاکٹر دلیپ گووند  مہائی سیکر  ، میدانتا سِٹی کے ڈاکٹر نریش تریہن ،  آر  جی کار میڈیکل کالج کے کارڈیو  تھوریسک  سرجری کے  پروفیسر اور ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ  ڈاکٹر   بھابا توش بسواس  اور پبلک ہیلتھ فاؤنڈیش آف انڈیا  کے صدر  پروفیسر کے سری ناتھ ریڈی  کو شامل کرکے توسیع دی گئی ہے  اور اس میں نئی دلّی کے  آئی ایل بی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے سلیم  اور نئی دلّی میں مہاجن اِمیجنگ  کے بانی  ڈاکٹر ہرش مہاجن   کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

          کل ہونے والی میٹنگ میں بروکنگس انڈیا  میں ریسرچ کے ڈائریکٹر  پروفیسر شمیکا روی کے ذریعے  اس عالمی وباء    کے بارے میں  پریزینٹیشن  پیش کریں گے ۔

          فائنانس کمیشن کے چیئرمین ، ارکان  اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ   رکن پارلیمنٹ  اور خزانے سے متعلق  پارلیمانی کمیٹی  کے چیئر پرسن جناب جینت سنہا کی شرکت  کی بھی امید ہے ۔

          کمیشن نے کووڈ – 19 بحران  سے متعلق موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے  حکومت ِ ہند کی دور رس کوششوں کا بھی نوٹس لیا ہے ۔ ریاستوں کے لئے اعلان کردہ  15000 کروڑ کا پیکیج   زمینی سطح پر سرمائے کاری میں اضافہ کرے گا  اور  بلاک کی سطح پر  سرکاری  صحت لیب کے ساتھ ساتھ تمام ضلع اسپتالوں  میں  انفیکشن والی بیماریوں کے بلاک  قائم کرنے میں مدد کرے گا ۔  یہ ایسے اہم اقدامات ہیں ، جن کی بہت ضرورت ہو گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (21-05-2020)

U. No. 2680

 



(Release ID: 1625642) Visitor Counter : 158