امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مہاجرین ؍دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو خوردنی اناج کی تخصیص کے لئے آتم نربھر بھارت پیکیج کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 20 MAY 2020 2:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،20مئی2020: مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دو مہینوں یعنی(مئی اور جون2020)کے لئے 8کروڑ مہاجرین؍ دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو مرکزی پول سے ماہانہ 5کلو گرام فی کس خوردنی اناج کی تخصیص کے لئے استقدامی منظوری دے دی ہے۔

اس کے تحت 2982.27کروڑ روپے کے بقدر کی فوڈ سبسڈی فراہم ہوگی۔اس کے علاوہ ایک ریاست سے دوسرے ریاست کے مابین نقل وحمل اور ہینڈلنگ کے واجبات اور ڈیلر کا منافع وغیرہ پر ہونے والے اخراجات نیز اضافی ڈیلر منافع جیسے اخراجات پر 127.25کروڑ روپے کے بقدر کے اخراجات عائد ہوں گے، جنہیں مرکزی حکومت کلی طور پر برداشت کرے گی۔لہٰذا حکومت ہند کی جانب سے فراہم کی جانے والی کلی سبسڈی کا تخمینہ تقریباً 3109.52کروڑ روپے کے بقدر کا لگایا گیا ہے۔

یہ تخصیص مہاجر مزدوروں  ؍دیگرریاستوں میں پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کی مشکلات کو کم کرے گی، کیونکہ انہیں کووڈ-19 کے نتیجے میں پیدا ہوئی اقتصادی رکاوٹ کی وجہ خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2663)


(Release ID: 1625421) Visitor Counter : 156