ارضیاتی سائنس کی وزارت

مغربی وسطی خلیجِ بنگال میں مرکوز ( سوپر سائیکلون ) انتہائی شدید سمندری طوفان ' امفن ' : مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحلی علاقوں کے لئے اورینج پیغام ( 19 مئی ، 2020 ء - 1730 بجے )

Posted On: 19 MAY 2020 6:15PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،20 مئی / بھارتی محکمۂ موسمیات کے قومی موسمیات کی پیش گوئی کے مرکز / سمندری طوفان کی وارننگ   کے ڈویژن    کے ذریعے جاری  تازہ ترین  ریلیز  ( 19 مئی ، 2020 ء – 1730 بجے  ) کے مطابق :

          مغربی وسطی خلیج بنگال میں مرکوز انتہائی شدید سمندری طوفان امفن  پچھلے 6 گھنٹوں کے دوران 18 کلو میٹر فی  گھنٹے کی رفتار سے شمال – شمال مشرق کی جانب  بڑھ رہا ہے اور   19 مئی ، 2020 ء کو 1430 بجے  ارض البلد 17.0 ڈگری شمال  اور طول البلد  86.9 ڈگری مشرق  میں  مغربی وسطی خلیج بنگال میں  پارادیپ  ( اڈیشہ ) کے جنوب میں تقریباً   420 کلو میٹر دور  اور ( مغربی بنگال ) دیگھا  کے جنوب – جنوب مغرب میں  570 کلو میٹر دور اور ( بنگلہ دیش ) کھیپو پاڑا  کے  جنوب  - جنوب مغرب میں 700 کلو میٹر دور انتہائی شدید طوفان کی صورت میں مرکوز ہے ۔  قوی امکان ہے کہ یہ خلیج بنگال کے شمال مغرب میں  شمال – شمال  مشرق  کی جانب  اور  بنگلہ دیش کے ساحل پر  دیگھا ( مغربی بنگال ) اور ہتھیا  جزائر ( بنگلہ دیش ) کی جانب پیش رفت  کرے گا  اور 20 مئی ، 2020 ء کو دوپہر سے شام  کے درمیان  سندر بن کے نزدیک  ساحل سے ٹکرائے گا  ، جس میں  ہوا کی رفتار  155 سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہو گی  ، جب کہ 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔  اس سمندری طوفان پر   آندھرا پردیش کے وشاکھا  پٹنم میں قائم ڈوپلر ویدر راڈار   سے پوری طرح نظر رکھی جا رہی ہے ۔

          سمندری طوفان سے متعلق   تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

تاریخ / وقت ( آئی ایس ٹی )

پوزیشن

( طول البلد شمال / ارض البلد مشرق )

زیادہ سے زیادہ زیر اثر علاقہ

ہوا کی رفتار ( کلو میٹر فی گھنٹہ )

سمندری طوفان  کا زمرہ

19.05.20/1430

17.0/86.9

200 سے 210 ، جھکڑ کی رفتار 230 تک

انتہائی شدید سمندری طوفان

19.05.20/1730

17.1/87.1

200 سے 210  ، جھکڑ کی رفتار  230 تک

انتہائی شدید سمندری طوفان

19.05.20/2330

18.0/87.3

190 سے 200 ، جھکڑ کی رفتار 220 تک

انتہائی شدید سمندری طوفان

20.05.20/0530

19.3/87.7

180 سے 190 ، جھکڑ کی رفتار 210 تک

انتہائی شدید سمندری طوفان

20.05.20/1130

20.9/88.2

160 سے 170 ، جھکڑ کی رفتار 190 تک

بہت تیز  سمندری طوفان

20.05.20/2330

22.7/88.7

95 سے 105 ، جھکڑ کی رفتار 115 تک

سمندری طوفان

21.05.20/1130

24.3/89.3

50 سے 60 ، جھکڑ کی رفتار 70 تک

ہوا کا کم دباؤ

21.05.20/2330

25.6/90.2

20 سے 30 ، جھکڑ کی رفتار 40 تک

کم دباؤ والا علاقہ

 

( 1 ) بھاری بارش کی وارننگ  :

اڈیشہ

          اڈیشہ کے زیادہ  تر ساحلی علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا  قوی امکان ہے  ، جب کہ جگت سنگھ پور ، کیندر پاڑا اور بھدرک اضلاع میں کہیں کہیں بہت شدید بارش ہو سکتی ہے ۔  اس کے علاوہ ، جاج پور  ، بالا سور  ، کٹک   ، میور بھنج  ، خوردھا  اور پوری اضلاع میں  19 مئی ، 2020 ء کو  شمالی ساحلی اڈیشہ   ( بالا سور  ، بھدرک ، میور بھنج   ، جاج پور ، کیندر پاڑا   اور کیون جھاڑ گڑھ اضلاع ) میں 20 مئی  ، 2020 ء کہیں کہیں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ۔

مغربی بنگال

          19 مئی کی شام کو  مغربی بنگال کے گنگا کی ترائی والے ساحلی اضلاع  ( مشرقی میدنی پور   ، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ )  میں  مختلف  مقامات پر  ہلکی سے معتدل  بارش ہونے کا امکان ہے ۔  بارش کی شدت میں  رفتہ رفتہ اضافہ ہونے کا امکان ہے  ، جس میں 20 مئی کو  بہت شدت ہو گی ۔   مغربی بنگال کے گنگا کے ترائی والے علاقوں ( مشرقی اور مغربی میدنی پور ، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ ، ہاوڑہ ، ہبلی  ، کولکاتہ اور  آس پاس کے اضلاع ) میں 20 مئی کو   بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ، جب کہ 21 مئی ، 2020 ء کو اندرونی اضلاع میں مختلف مقامات پر  بھاری بارش ہو سکتی ہے ۔ 

زیریں  - ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم

          20 مئی ، 2020 ء کو مالدہ اور دیناج پور اضلاع میں زیادہ تر  مقامات پر   ہلکی سے  معتدل بارش ہو گی  ، جب کہ کچھ مقامات پر   بھاری بارش ہو سکتی ہے   ، جب کہ 21 مئی ، 2020 ء کو   زیریں – ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم کے زیادہ تر اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے ۔

آسام اور میگھالیہ

          21 مئی ، 2020 ء کو آسام  اور میگھالیہ کے مغربی اضلاع   کے زیادہ تر علاقوں میں  ہلکی سے معتدل  بارش ہو گی ، جب کہ  کچھ مقامات پر  بھاری سے بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے ۔

( 2 ) تیز ہواؤں کی وارننگ

مغربی بنگال اور اڈیشہ

  • جنوبی  اڈیشہ کے  ساحلی علاقوں میں  تیز ہوائیں  جاری ہیں ، جن کی رفتار 55 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے  ، جب کہ جھکڑ کی رفتار 75 کلو میٹر  فی گھنٹہ  ہے  ، جب کہ شمالی  اڈیشہ کے  ساحلی علاقوں میں  تیز ہواؤں کی رفتار 40 سے  50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے  ، جب کہ جھکڑ کی رفتار 60 کلو میٹر  فی گھنٹہ  ہے ۔  اس بات کا قوی امکان ہے  کہ شمالی اڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں  آج شام تک اور مغربی بنگال کے ساحلی  علاقوں میں آج رات تک ہوا کی رفتار  55 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹہ   ، جب کہ جھکڑ کی رفتار 75 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی ۔
  • 20 مئی کی صبح کو شمالی اڈیشہ کے سمندر کے قریب   ( جگت سنگھ پور ، کیندر پاڑا  ، بھدرک ، بالا سور اور میور بھنج اضلاع )  اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقے  (  مشرقی اور مغربی میدنی پور  ، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ ، ہاوڑہ ، ہبلی ، اور کولکاتہ اضلاع )  میں ہوا کی رفتار  رفتہ رفتہ  بڑھے گی اور یہ 75 سے 85 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی ، جب کہ جھکڑ کی رفتار 95 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی ۔ اس کے بعد ہوا کی رفتار میں رفتہ رفتہ مزید اضافہ ہو گا  اور  شمالی اڈیشہ کے مذکورہ بالا اضلاع میں  ہوا کی رفتار 100 سے 110 کلو میٹر فی گھنٹہ اور جھکڑ کی رفتار 125 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو جائے گی ۔
  • 20 مئی کی دوپہر سے رات تک مغربی بنگال  کے مشرقی میدنی پور  اور شمالی و جنوبی  24 پرگنہ اضلاع میں ہوا کی رفتار 155 سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ ، جب کہ جھکڑ کی رفتار 185 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے  اور  کولکاتہ  ، ہگلی  ، ہاوڑہ   اور مغربی میدنی پور اضلاع میں  ہوا کی رفتار  110 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ   اور جھکڑ کی رفتار 130 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی ۔
  • 20 مئی ، 2020 ء کو  اڈیشہ کے پوری ، خوردھا  ، کٹک  اور  جاج پور اضلاع میں  ہوا کی رفتار 55 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹہ ، جب کہ جھکڑ کی رفتار  75 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے  کا امکان ہے ۔

گہرا سمندری علاقہ

  • مغربی وسطی  خلیجِ بنگال  میں  تند   ہواؤں کی رفتار 210 سے 220 کلو میٹر  ، جب کہ جھکڑ کی رفتار 240  کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ رہی ہے ۔ 19 مئی ، 2020 ء کی شام تک  وسطی خلیج بنگال کے شمالی علاقوں میں  اور شمالی خلیج  بنگال کے متصل علاقوں میں تند ہواؤں کی رفتار 200 سے 210 کلو میٹر ، جب کہ جھکڑ کی رفتار 230 کلو میٹر فی گھنٹہ رہنے کی امید ہے ۔ اس میں رفتہ رفتہ کمی آئے گی اور 20 مئی کی دوپہر تک  تند ہواؤں کی رفتار  165 سے 175 کلو میٹر اور جھکڑ کی رفتار 195 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو جانے کا امکان ہے ۔

 

( 3 ) سمندر کی صورتِ حال :

  • سمندر کی صورتِ حال تغیانی پر ہے اور اگلے 6 گھنٹے تک مغربی وسطی خلیج بنگال کے جنوبی علاقوں میں  اس کے جاری  رہنے کی  امید ہے ۔  اس کے بعد آج شام تک وسطی خلیج بنگال اور  متصل شمالی خلیج بنگال کے سمندری علاقے  میں تغیانی   ہو گی  ، جب کہ 20 مئی ، 2020 ء کو  شمالی  خلیج بنگال میں زبردست  طغیانی ہو گی ۔

 

( 4 ) ماہی گیروں کے لئے وارننگ :

  • ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹے تک  جنوبی خلیج بنگال کے  مغربی وسطی   اور اس سے متصل  وسطی علاقے  کے سمندر میں نہ جائیں اور 19 اور 20 مئی ، 2020 ء کو وسطی خلیج بنگال اور شمالی خلیج بنگال  کے سمندر میں نہ جائیں ۔
  • ماہی گیروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شمالی اڈیشہ   سے متصل  شمالی خلیج بنگال   اور مغربی بنگال کے متصل  شمالی خلیج بنگال اور بنگلہ دیش سے ملنے والے ساحلی علاقوں کے سمندر میں 20 مئی ، 2020 ء تک نہ جائیں ۔

 

( 5 ) طوفانی سمندری لہروں کی امید

  • سمندری طوفان کے ساحل سے ٹکراتے وقت مغربی بنگال کے  جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ کے نشیبی علاقوں میں   4 سے 5 میٹر تک اونچی سمندری لہریں اٹھنے کا امکان ہے  ، جب کہ مشرقی میدنی پور اضلاع کے نشیبی علاقوں میں سمندری لہریں 3 سے 4 میٹر تک اونچی ہوں گی۔ 

 

( 6 ) امکانی تباہی اور مجوزہ کارروائی

( اے ) مغربی بنگال ( مشرقی میدنی پور ، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ  ، ہاوڑہ ، ہگلی  اور کولکاتہ اضلاع )

امکانی تباہی :

  • ہر قسم کے کچے مکانوں  کے بہت زیادہ  تباہ ہونے کا امکان ہے ، جب کہ پرانے   خستہ  پکے مکانوں کے ڈھانچے کو بھی  خطرہ ہو گا ۔ سب سے زیادہ خطرہ  تیز  ہواؤں سے اڑنے والی اشیاء سے ہو گا ۔
  • مواصلاتی اور بجلی کے کھمبوں  کے اکھڑنے کا امکان ہے ۔
  • کئی مقامات پر ریل – سڑک  رابطوں میں رخنہ  پیدا  ہو سکتا ہے ۔
  • کھڑی فصلوں ، پیڑوں  اور پھلوں کے باغات میں شدید   تباہی ہو گی ۔
  • پالم اور  ناریل کے درختوں  کے اکھڑنے کا امکان ہے ۔
  • بڑے جھاڑ والے درخت اکھڑ سکتے ہیں ۔
  • بڑی کشتیاں اور چھوٹے جہازوں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے ۔

 

ماہی گیروں کے لئے وارننگ اور مجوزہ کارروائی :

  • 20 مئی ، 2020 ء تک ماہی گیری کی ہر قسم کی سرگرمیوں  کو معطل کیا جانا چاہیئے ۔
  • ریل اور سڑک  آمد و رفت  کو معطل کیا جانا چاہیئے یا راستے تبدیل کئے جانے چاہئیں ۔
  • متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں رہیں ، جب کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کو  نکال کر محفوظ  مقامات پر جانا چاہیئے ۔
  • موٹر بوٹ اور چھوٹے جہازوں پر  سمندر میں  جانے سے گریز کرنا چاہیئے ۔

 

( بی ) اڈیشہ ( جگت سنگھ پور ، کیندر پاڑا ، بھدرک ، بالا سور ، جاج پور اور میور بھنج  )

تباہی کا امکان :

  • ہر قسم کے کچے مکانوں  کے بہت زیادہ  تباہ ہونے کا امکان ہے ، جب کہ پرانے   خستہ  پکے مکانوں کے ڈھانچے کو بھی  خطرہ ہو گا ۔ سب سے زیادہ خطرہ  تیز  ہواؤں سے اڑنے والی اشیاء سے ہو گا ۔
  • مواصلاتی اور بجلی کے کھمبوں  کے اکھڑنے کا امکان ہے ۔
  • کچی اور پکی سڑکوں  کو بڑا نقصان ہو سکتاہے ، جب کہ  ریلویز  ، بجلی کی لائنوں اور سگنل نظام میں بھی خرابی آسکتی ہے ۔
  • کھڑی فصلوں ، پیڑوں  اور پھلوں کے باغات میں شدید   تباہی ہو گی ۔
  • پالم اور  ناریل کے درختوں  کے اکھڑنے کا امکان ہے ۔
  • آم جیسے بڑے جھاڑ والے درخت اکھڑ سکتے ہیں ۔
  • چھوٹی  کشتیوں اور دیسی کشتیوں کے تباہ ہونے کا امکان ہے  ۔

 

ماہی گیروں کے لئے وارننگ اور مجوزہ کارروائی :

  • 20 مئی ، 2020 ء تک ماہی گیری کی ہر قسم کی سرگرمیوں  کو معطل کیا جانا چاہیئے ۔
  • ریل اور سڑک  آمد و رفت  کو معطل کیا جانا چاہیئے یا راستے تبدیل کئے جانے چاہئیں ۔
  • متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں رہیں ، جب کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کو  نکال کر محفوظ  مقامات پر جانا چاہیئے ۔
  • موٹر بوٹ اور چھوٹے جہازوں پر  سمندر میں  جانے سے گریز کرنا چاہیئے ۔

 

طوفان سے متعلق تازہ جانکاری کے لئے www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in پر رجوع کریں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (20-05-2020)

U. No. 2647

 



(Release ID: 1625267) Visitor Counter : 112