وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر سے مشورے کے مطابق، این ٹی اے نے جے ای ای (مین) 2020 کے لئے آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کا ایک اور آخری موقع دیا


درخواست فارم 19 مئی 2020 سے 24 مئی 2020 تک دستیاب ہوگا

Posted On: 19 MAY 2020 5:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19 مئی 2020 ۔ متعدد ایسے ہندوستانی طلباء کی طرف سے درخواست کئے جانے کے بعد، جو بیرون ملک واقع کالجوں میں حصول تعلیم کے لئے جانا چاہتے تھے، لیکن اب کووڈ-19 کے سبب تبدیل شدہ حالات کے سبب اپنی تعلیم ملک میں ہی جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اس وجہ سے جے ای ای (مین) 2020 میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ایسے طلباء کو جے ای ای (مین) 2020 میں شرکت کے لئے فارم بھرنے کا ایک آخری موقع دیں۔ اس کا نفاذ ان دیگر طلباء پر بھی ہوگا جو کسی بھی وجہ سے درخواست گزاری کا عمل مکمل نہیں کرپائے یا جے ای ای (مین) 2020 کے لئے درخواست فارم آن لائن جمع نہیں کراپائے۔

 

کووڈ-19 کے سبب ایسے طلبہ کو درپیش دشواریوں کے پیش نظر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) یعنی قومی جانچ ایجنسی انھیں ایک اور (آخری) موقع دے رہی ہے، تاکہ وہ جے ای ای (مین) 2020 کا آن لائن فارم نئے سرے سے جمع کراسکیں یا ان کی تکمیل کرسکیں۔

یہ بات سبھی کے علم میں لائی جاتی ہے کہ آن لائن درخواست فارم جمع کرنے /مکمل کرنے کی سہولت  ویب سائٹ jeemain.nta.nic.in پر 19 مئی 2020 سے 24 مئی 2020 تک ہی دستیاب ہوگی۔

آن لائن درخواست جمع کرنے /مکمل  کرنے کی سہولت 5 بجے شام تک ہوگی اور فیس رات 11 بج کر 50 منٹ تک جمع کی جاسکے گی۔

مطلوبہ فیس کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈ  / نیٹ بینکنگ /یوپی آئی اور پے ٹی ایم کے ذریعے ادا کی جاسکے گی۔

کسی وضاحت کے لئے امیدوار ہماری ویب سائٹ jeemain.nta.nic.in پر اَپلوڈ کئے گئے انفارمیشن بلیٹن کو دیکھ سکتے ہیں۔

امیدواروں اور ان کے والدین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین اَپڈیٹس کے لئے jeemain.nta.nic.in اور  www.nta.ac.in پر دیکھتے رہیں۔ امیدوار مزید کسی وضاحت کے لئے 8287471852، 8178359845، 9650173668، 9599676953 اور 8882356803 یا ای میل jeemain@nta.ac.in پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2639



(Release ID: 1625244) Visitor Counter : 165