وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

لاک ڈاؤن کے دوران ودربھ اور مراٹھواڑہ خطے میں مدر ڈیری، ڈیری سپلائی چین کو مستحکم بنانے میں اپنا تعاون دے رہی ہے


مدرڈیری ودربھ اور مراٹھواڑہ خطے میں اوسطاً 2.55 لاکھ لیٹر دودھ یومیہ بنیاد پر حاصل کر رہی ہے

Posted On: 19 MAY 2020 11:19AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 ؍مئی، 2020،ایک طرف جہاں ملک کووڈ-19 سے نبردآزما ہےاور لاک ڈاؤن  کی بندشوں کے تحت کام کر رہا ہے، عوام الناس کےلئے خوراک اور صحتی خدمات جیسی ضروری اشیاء کی فراہمی ازحد اہم ہے، جہاں ایک طرف صارفین کےلئے یہ بات بے حد اہم  ہے کہ ان کو پہنچنے والی چیزیں اور ان کا سلسلہ برقرار رہے، وہیں کاشتکاروں کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ ان سے شروع ہونے والے چین کے تحت جو چیزیں بھی فراہم کرتے ہیں، یعنی ان کی ویلیو چین جہاں سے شروع ہوتی ہے اور پھر مارکٹ میں جہاں  تک پہنچتی ہے، وہ سلسلہ قائم رہے،یعنی ان کی چیز اور پیداوار ان پابندیوں میں بھی معقول طریقے سے خریدی جاتی رہے۔ اِس پس منظر میں پہل قدمی کرتے ہوئے قومی ڈیری ترقیات بورڈ(این ڈی ڈی بی)، کی کلی ملکیت والی ذیلی اکائی مدر ڈیری، ودربھ اور مراٹھواڑہ خطے میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی ڈیری سپلائی چین کو مستحکم بنائے رکھنے میں اپنا تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ناگپور  شہر کے سول لائن علاقے میں واقع مدر ڈیری کاشتکاروں کو اپنی جانب سے ہر ممکن اعانت فراہم کر رہی ہے اور ودربھ اور مراٹھواڑہ خطے میں یومیہ اوسطاً  2.55لاکھ لیٹر دودھ کی خریداری کر رہی ہے۔

 

مدر ڈیری نے کاشتکاروں اور صارفین سے مربوط رہتے ہوئے اس رابطے کو مستحکم کرنے کاعہد کر رکھا ہے۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ  اس خطے میں کووڈ-19 کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے لے کرکے اب تک کی مدت میں ڈیری نے ایک دن کے لئے بھی اپنی حصولیابی کا عمل موقوف نہیں کیا۔اس کے برخلاف ڈیری نے آزمائش کی ان گھڑیوں اور مندی کے سیزن کے باوجود دودھ کی خریداری کی مقدار میں 16 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17IOU.jpeg

 

مدر ڈیری نے کاشتکاروں سے اپنے ارتباط کی بنیاد کو،  نئے کاشتکاروں کو اپنے ساتھ منسلک کر کےمزید مستحکم کرتےہوئے یہ تعداد بڑھا کر 24000کر لی ہے۔ ودربھ اور مراٹھواڑہ کے 10 اضلاع میں اب دودھ کی حصولیابی کے نظام کے تحت تقریباً 2500گاؤں آتے ہیں۔ مدر ڈیری نےاب اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ تمام تر مربوط کاشتکاراپنے بینک کھاتوں میں 10دنوں میں ایک مرتبہ اپنی پیداوار کی قیمت حاصل کر سکیں اور اس سلسلے میں جانچ پرکھ کا پورا نظام شفافیت کے ساتھ کام کرے۔گزشتہ 2 مہینوں کے دوران کاشتکاروں کوتقریباً 65 کروڑ روپے کے فوائد   بہم پہنچائے جا چکے ہیں۔ ڈیری نے متوازن مویشی چارے اور چارے کے ساتھ اضافی طور پر  دی جانے والی مویشیوں کی غذائی اشیا کی فراہمی کا بھی انتظام کیا ہے تاکہ اس خطے کے پروڈیوسروں کو دونوں چیزیں آسانی کے ساتھ حاصل ہو سکیں۔

 

کورونا کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے لے کر اب تک کی مدت میں مدرڈیری نے پوری ویلیو چین کے اندر سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بیداری پھیلانے کی تمام تر کوششیں کی ہیں۔ کاشتکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور پولنگ پوائنٹ پر جمع نہ ہوں اور فرش پر بنی ہوئی علامات پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ اسی طریقے سے حصولیابی اور لاجسٹکس کے عمل میں مصروف عملے کوصحت کے تمام تر اصولوں پر کاربند رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

مدرڈیری کا نیٹ ورک ناگپور اور قرب و جوار کے شہروں میں 90 سے زائد بوتھوں پر محیط ہے اور اس نے تمام تر سلامتی احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے صارفین کو ہمہ گیر اور لگاتار پیمانے پر سپلائی بحال رکھی ہے۔ مدر ڈیری کی ٹیمیں ناگپور میونسپل کارپوریشن کمیشن کے ذریعے سول لائنس کے علاقے میں ایم ایل اے ہاسٹل کے اندر ہراول دستے کےطور پر کووڈ-19سے نبردآزما ہونے والے سورماؤں کے لئے عارضی کھوکھے قائم کرنے  کے عمل میں بھی سرگرم رہی ہیں۔ یہ کھوکھے سرکاری قرنطائن زونوں کے تحت قائم کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

(19-05-2020)

U- 2631

                      



(Release ID: 1625083) Visitor Counter : 139