ارضیاتی سائنس کی وزارت

مغربی وسطی خلیج بنگال پرسپرسائکلونک سمندری طوفان ‘امفان ’( جس کا تلفظ یوایم ۔ پی یواین ) کیاجائے گا ،مغربی بنگال اورشمالی اڈیسہ کے ساحلوں کے لئے سائکلون انتباہ :اروینج میسیج (بھارتی معیاری وقت کے مطابق 1100بجے )

Posted On: 19 MAY 2020 11:54AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،19مئی : بھارتی محکمہ موسمیات کے تحت سمندری طوفان کے انتباہ  کے ڈویژن /قومی موسمیاتی پیشین گوئی مرکز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ( بھارتی معیاری وقت کے مطابق 1100بجے )  کی اطلاعات سے متعلق صورت حال کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

سپرسونک سمندری طوفان امفان ( جس کا تلفظ یوایم ۔ پی یواین ہوگا ) ، یہ سمندری طوفان 19مئی ، 2020 کوبھارتی معیاری وقت کے مطابق 0830بجے  گذشتہ 6گھنٹوں کے دوران خلیج بنگال کے مغربی وسطی حصے میں  موجود تھا اور15کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے شمال ۔ شمال مشرق کی جانب پیش قدمی کررہاتھا۔ یعنی یہ سمندری طوفان خلیج بنگال کے مغربی وسطی حصے میں 16.0ڈگری شمال طول البلداور 86.8زیروڈگری مشرق میں نیز پارہ دیپ ( اڈیشہ ) سے تقریبا 480کلومیٹرجنوب اوردیگھا(مغربی بنگال ) سے جنوب ۔ جنوب مغرب میں 630کلومیٹرکے فاصلے پر واقع تھا ، ساتھ ہی ساتھ کھیپوپارا( بنگلہ دیش) کے جنوب ۔ جنوب مغرب میں 750کلومیٹرفاصلے پرموجود تھا۔

اس بات کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں کہ یہ سمندری طوفان 20مئی کو دوپہرکے بعد /شام تک 155-165کلومیٹرفی گھنٹے کی طوفانی ہواوں کے جھکڑکے ساتھ جن کی رفتار185کلومیٹرفی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے ،خلیج بنگال کے پورے شمال مغربی حصے اور مغربی بنگال ۔ بنگلہ دیش کے ان  ساحلی علاقوں پراثرانداز ہوگا جودیگھا( مغربی بنگال ) اورہٹیاجزائر ( بنگلہ دیش ) کے درمیان سندربن کے نزدیک واقع ہیں ۔

سپرسائکلون امفان پراب وشاکھاپتنم ( آندھراپردیش ) میں واقع ڈوپلر موسمیاتی راڈار( ڈی ڈبلیوآر) کی مدد سے لگاتار نظررکھی جارہی ہے ۔

پیشن گوئی کا راستہ اور طوفان کی شدت کی تفصیلات درج ذیل جدول میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں :

تاریخ /وقت ( بھارتی معیاری )

پوزیشن عرض البلدڈگری شمال /طول البلد ڈگری مشرق

سطح زمین پرچلنے والی لگاتارہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتارکلو میٹرفی گھنٹہ

سائکلونک ڈسٹربینس کا زمرہ

19.05.20/0830

16.0/86.8

215-225 gusting to 245

سپرسائکلونک سمندری طوفان

19.05.20/1130

16.8/87.0

200-210 gusting to 230

شدید تری سائیکلونک طوفان

19.05.20/1730

17.4/87.1

190-200gusting to 220

ازحد شدید ترین سائیکلونک طوفان

19.05.20/2330

18.3/87.4

180-190 gusting to 210

ازحد شدید ترین سائیکلونک طوفان

20.05.20/0530

19.6/87.8

170-180 gusting to 200

ازحد شدید ترین سائیکلونک طوفان

20.05.20/1730

21.7/88.4

145-155 gusting to 170

بہت شدید سائیکونک طوفان

21.05.20/0530

23.8/89.1

75-85 gusting to 95

سمندری طوفان

21.05.20/1730

25.9/89.9

40-50 gusting to 60

دباو

 

زبردست بارش کا انتباہ

اڈیشہ

آج دن کے اوائل حصے سے ہی ساحلی اڈیشہ میں بارش جاری ہے ۔ آہستہ آہستہ بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا اور19کی شب سے لے کر 20مئی کی دوپہربعد تک یہ بارش اپنی منتہاکو پہنچ جائے گی ۔

ساحلی اڈیشہ کے بیشترمقامات پرہلکی سے اوسط بارش کے امکانات ہیں ۔ بعض مقامات مثلاجگت سنگھ پورہ ، کیندرپاڑہ ، بھدرک اضلاع میں زبردست بارش ہوسکتی ہے ۔ جاج پور، بالاسور ، کٹک ، میوربھنج، کھوردھا، اورپوری اضلاع میں 19مئی کو جگہ جگہ بارش ہوگی ۔ اورشمالی ساحلی اڈیشہ کے بعض مقامات ( جگت سنگھ پورہ ، بھدرک اورکیون جھارگڑھ اضلاع ) میں 20مئی کو جگہ جگہ بھاری اور بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے ۔

مغربی بنگال

گنگائی مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع ( مشرقی میدنی پور، جنوب اور شمال 24پرگنہ ) میں ہلکی سے اوسط بارش آج  یعنی 19مئی سے متعدد مقامات پرشروع ہوئی ہے  اور بارش کی یہ شدت آہستہ آہستہ بڑھے گی  اور 20مئی کو زیادہ سے زیادہ بارش ہوگی ۔

ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اورسکم

مالدہ اور دیناج پوراضلاع میں 20مئی کو بیشترمقامات پرہلکی سے اوسط بارش اور بعض مقامات پرازحد شدید بارش ہوگی ۔ 21مئی ، 2020کو ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اورسکم کے بیشتراضلاع میں ایسا ہی موسم رہے گا۔

آسام اورمیگھالیہ         

آسام اورمیگھالیہ کے مغربی اضلاع میں 21مئی کو بیشترمقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور چند مقامات پر زیادہ اوربہت زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے ۔

(2)ہواؤں  سے متعلق انتباہ

مغربی بنگال اور اڈیشہ

*جنوبی اڈیشہ کے ساحلوں پر اورساحلی علاقے سے دور45سے 55کلومیٹرفی گھنٹے کے رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں،جن کی رفتار65کلومیٹرفی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہیں ۔ یہ ہوائیں آج دوپہربعد شمالی اڈیشہ کے ساحلی علاقے میں 55سے 65کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے چلیں گی اور رات تک مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں  ان ہواؤں  کا زور75کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارتک پہنچ سکتاہے ۔

ہواوں کی رفتارآہستہ آہستہ بڑھتی جائے گی اور شمال مشرقی اڈیشہ ( جگت سنگھ پور، کیندرپاڑہ ، بھدرک ، بالاسور اور میوربھنج اضلاع میں 20مئی کی صبح ان کی رفتار 75سے 85کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے بڑھتے ہوئے 95کلومیٹرفی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے ۔ اسی طریقے سے مغربی بنگال ( مشرقی اورمغربی میدنی پور، جنوب اورشمال 24پرگنہ ، ہاوڑہ ، ہگلی ، کولکاتہ کے اضلاع ) کے ساحلی علاقوں میں بھی ایسی ہوائیں چلیں گی ۔ان ہواؤں کی رفتارمیں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتاجائے گا اور یہ شمالی اڈیشہ کے مذکورہ اضلاع میں 100سے 110کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارتک پہنچیں گی اور بڑھتے بڑھتے 125کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارحاصل کرلیں گی ۔

(3)سمندری حالات

سمندری حالات عام حالات سے بالکل مختلف ہوں گے اور خلیج بنگال کے مغربی وسطی حصے سمیت  جنوبی حصوں میں آئندہ 12گھنٹوں کے دوران ایسے ہی حالات بنے رہیں گے ۔ خلیج بنگال کے شمالی حصوں میں نیز 19مئی کو شمالی خلیج بنگال میں اور 20مئی ،2020کو شمالی خلیج بنگال میں بھی ایسے ہی حالات بنے رہیں گے ۔

ماہی گیروں کو انتباہ

*ماہی گیروں کو مشورہ دیاجاتاہے کہ وہ 19سے 20،مئی   2020 کے دوران خلیج بنگال کے مغربی ۔ وسطی اور خلیج بنگال کے جنوبی حصے میں یعنی وسطی حصوں میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران نہ جائیں ۔

*ماہی گیروں کو یہ مشورہ بھی دیاجاتاہے کہ وہ 20مئی 2020تک خلیج بنگال کی شمالی ، شمالی اڈیشہ سے دور خلیج بنگال اور بنگلہ دیش کے قرب وجوارمیں واقع سمندری علاقوں میں نہ جائیں ۔

ماہی گیروں کو انتباہ اوران کے ذریعہ کئے جانے والے عمل کی تجویز

*20مئی 2020تک ماہی گیری کے  تمام کام بندرکھیں

*ریل اور سڑک کے ٹریفک کو موڑدیں یا موقوف کردیں

*متاثرہ علاقوں کے افراد گھروں کے اندررہیں

*موٹربوٹ اورچھوٹے جہازوں کو  نہ چلانے کا مشورہ دیاجاتاہے ۔

سسٹم کے تحت دستیاب تازہ ترین صورت حال کی جانکاری حاصل  کرنے کے لئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں ۔          

  www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in and www.mausam.imd.gov.in for updates on the system.

(Please see graphics in this link here)

 

************

 

(م ن ۔   ع آ )

(19.05.2020)

U-2629



(Release ID: 1625074) Visitor Counter : 94