ارضیاتی سائنس کی وزارت

بھارتی معیاری  وقت 2100 بجے کی اپ ڈیٹس: شدید ترین  سمندری طوفان ‘امفان’ جنوبی خلیج بنگال کے  مغرب وسطی  اور متصل وسطی حصوں میں پہنچا:  مغربی بنگال اور شمالی اوڈیشہ ساحلوں سمندری طوفان سے متعلق  انتباہ: اورینج الرٹ

Posted On: 18 MAY 2020 10:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18 مئی 2020،  ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی سمندری طوفان کا انتباہ دینے والے ڈویژن کے ذریعہ جاری کردہ تازہ ریلیز (بھارتی معیاری  وقت 2100 بجے) میں کہا گیا ہے :

آج 18 مئی 2020 کو  ہندوستانی معیاری  وقت 1730 بجے بہت شدید سمندری طوفان امفان  (جس کو اُم۔ پُن کے نام سے پکارا جاتا ہے) جنوبی خلیج بنگال کے مغرب ، وسطی اور متصل وسطی  حصوں میں پہنچ گیا ہے اور 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اورعرض البلد  14.0 ڈگری شمال اور طول البلد  86.3 ڈگری مشرق کے قریب ، پارادیپ (اڈیشہ)  کے جنوب میں  تقریباً 700 کلومیٹر ، دیگھا( مغربی بنگال) کے 860 کلومیٹر جنوب ۔ جنوب مغر ب اور کھیپو پاڑہ (بنگلہ دیش) کے 980 کلومیٹر  جنوب۔ جنوب مغرب میں  مغرب وسطی خلیج بنگال میں مرکوز ہوگیا ہے۔

مورخہ 20 مئی 2020 دوپہر  / شام کو  اس165۔175 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں اور 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑوں  والے اس انتہائی شدیدسمندری طوفان کے شمال مغرب خلیج بنگال کے پار  اور سندر بن کے قریب ہٹیہ  جزائر (بنگلہ دیش )اور دیگھا (مغربی بنگال کے درمیان مغربی بنگال۔ بنگلہ دیش ساحلوں سے گزرتے ہوئے  شمال۔ شمال مشرق  کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

سمندری طوفان کے بارے میں پیش گوئی اور شدت  کی تفصیل درج ذیل جدول میں دی جارہی ہے: 

تاریخ/ وقت (ہندوستانی وقت کے مطابق)

پوزیشن

(عرض البلد ڈگری شمال/ طول البلد ڈگری مشرق)

سطح ہوا کی زیادہ سے زیاہ  رفتار

(کل میٹر فی گھنٹہ)

                 سمندری طوفان کا زمرہ

18.05.20/1730

14.0/86.3

230-240 جھکڑ 265

          بہت شدت والا سمندری  طوفان

18.05.20/2330

15.2/86.5

240-250 جھکڑ 275

بہت شدت والا سمندری  طوفان

19.05.20/0530

15.9/86.7

240-250 جھکڑ 275

بہت شدت والا سمندری  طوفان

19.05.20/1130

17.1/87.0

230-240 جھکڑ 265

بہت شدت والا سمندری  طوفان

19.05.20/1730

17.7/87.2

200-210 جھکڑ 230

انتہائی  شدت والا سمندری  طوفان

20.05.20/0530

19.6/87.7

180-190 جھکڑ 210

انتہائی  شدت والا  سمندری   طوفان

20.05.20/1730

21.8/88.5

135-145 جھکڑ 160

شدید ترن سمندری  طوفان

21.05.20/0530

23.8/89.1

80-90 جھکڑ 100

سمندری  طوفان

21.05.20/1730

25.9/89.8

40-50 جھکڑ 60

ہوا کا کم دباؤ

 

شدید بارش کی تنبیہ:

اوڈیشہ

آج رات سے ساحلی اڈیشہ میں کئی مقامات پر   ہلکی اور  درمیانی  درجے کی  بارش  ہونے کا امکان ہے اور  18 مئی 2020 کو  ش ساحلی اوڈیشہ  (گجپتی، گنجم، پوری،جگت سنگھ پور اور  کیندر پاڑہ اضلاع) میں علیحدہ علیحدہ مقامات پر  شدید بارش  ہونے کا امکان ہے۔19 مئی 2020 کو  شمالی ساحلی اوڈیشہ (جکت سنگھ پور کیندر پاڑہ، جاج پوربھدرک اور میور بھنج اضلاع) میں  زیادہ تر مقامات پر بارش  ہوگی، چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہوگی اور کھوردھا اور پوری  اضلاع   میں علیحدہ علیحدہ مقامات پر شدید بارش ہوگی اور 20 مئی کو شمالی اوڈیشہ (بھدرک، بالاسو، میور بھنج، جاج پور، کیندر پاڑہ اور کیون  جھار اضلاع) میں علیحدہ علیحدہ مقامات پر شدید بارش ہوگی۔

مغربی بنگال

دریائے گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال  کے ساحلی اضلاع (مشرقی میدنی پور، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ) اضلا ع میں   19مئی کو  علیحدہ علیحدہ مقامات پر  شدید بارش  کے ساتھ  کئی مقامات پر  ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش   ہونے کا امکان ہے۔دریائے گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال  میں  علیحدہ علیحدہ مقامات  (شمالی اور مغربی میدنی پور، جنوبی اور شمالی  24 پرگنہ، ہوڑہ، ہبلی، کولکاتا اور متصل اضلاع) میں  20 مئی کو  انتہائی شدید بارش اور  چند مقامات پر  شدید سے بہت شدید بارش  کے ساتھ زیادہ تر  مقامات پر بارش  ہوگی  اور 21 مئی 2020 کو اندرونی اضلاع میں علیحدہ علیحدہ مقامات پر شدید بارش ہوگی ۔

زیریں ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم             

مالدہ اور دیناج پور اضلاع میں  20 مئی کو  اور زیریں ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم  کے زیادہ تر اضلاع  میں  21 مئی 2020 کو چند مقامات پر  شدید سے بہت شدید بارش کے ساتھ  زیادہ تر مقامات پر  ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔

آسام اور میگھالیہ

آسام اور میگھالیہ کے  مغربی اضلاع میں  21 مئی کو چند مقامات پر  شدید سے بہت شدید بارش کے ساتھ  زیادہ تر مقامات ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔

ہوا سے متعلق  انتباہ

مغربی بنگال اور وڈیشہ

  • جنوبی اوڈیشہ کے ساحل کے ساتھ اور اس سے دور  18 مئی کی شام کو  45 سے 55 کلومیٹر  فی گھنٹہ  کی ہوائیں اور  65 کلومیٹر فی گھنٹہ  کے جھکڑ چلنے کا  امکان ہے جو کہ  19 مئی کی صبح سے  شمالی اوڈیشہ کے ساحل کے ساتھ ساتھ  اور اس سے دور اور 19 مئی کی دوپہر سے  مغربی بنگال کے ساحل سے دور  55 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 75 کلومیٹر کے جھکڑ   چلیں گے۔
  • بیس مئی کی صبح سے   شمالی اوڈیشہ  (جگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ، بھدرک،  بالاسور  اور میور بھنج اضلاع)  اور مغربی بنگال (شمالی اور مغربی میدنی پور، جنوبی اور شمالی  24 پرگنہ، ہوڑہ، ہبلی، کولکاتا   اضلاع)کے  ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور  75 سے 85 کلومیٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے  تیز ہوائیں اور 95 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے  جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔شمالی اوڈیشہ کے مذکورہ بالا اضلاع کے ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور تیز ہوا ؤں کے آہستہ آہستہ  110 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  پکڑنے اور پھر  135 کلومیٹر فی گھنٹہ  کے جھکڑ میں تبدیل ہوجانے کا امکان ہے۔
  •  مشرقی میدنی پور اور شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ  اضلاع کے ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور  165 سے 175 کلومیٹر  فی گھنٹے تک کیی تیز و تند ہوائیں اور 195 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سےجھکڑ چلیں گو اور مغربی بنگال کے  کولکاتا، ہبلی، ہوڑہ اور مغربی میدنی پور اضلاع میں طوفان کے ساحل پر پہنچنے کے  وقت(20 مئی کو دوپہر سے رات تک)  100 سے 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں  اور  120 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ چلیں گے۔
  • اڈیشہ کے پوری، کھوردھا، کٹک، جاج پور اضلاع میں  20 مئی 2020 کو  55۔ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں اور  75 کلومیٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

گہرہ سمندری علاقہ

  • مال خلیج بنگال میں  220 سے 210  کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے ہوائی چلنے اور ان کے  230کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے اور  20 مئی کی شام تک  ان کے  165۔175 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی تیز ہواؤں  اور  195 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

سمندری صورت حال

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مغرب وسطی خلیج بنگال کے جنوبی حصوں میں  سمندری صورتحال غیر معمولی رہے گی۔ وسطی خلیج بنگال کے شمالی حصوںں اور  متصل شمالی خلیج بنگال  میں 19 مئی کو اور شمالی خلیج بنگال میں 20 مئی 2020 صورتحال غیر معمولی رہے گی۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ

  • ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران جنوبی خلیج بنگال کے  مغربی ۔وسطی اور متصل وسطی حصوں، 19  مئی کو وسطی خلیج بنگال میں اور 19 سے  20 مئی 2020 کے دران  شمالی خلیج بنگال میں  نہ جائیں۔
  • اس کے علاوہ  ماہی گیروں کو یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ وہ  18 سے 20 مئی تک کے دوران  شمالی اوڈیشہ ، مغربی بنگال اور متصل بنگلہ دیش کے ساحلوں  کے ساتھ ساتھ  اور سمندر میں   نہ جائیں ۔

طوفان میں اضافے کی توقع

  • طوفان میں اضافے سے  سمندر میں تقریباً 4۔6 میٹر  اونچی اٹھیں گی جس سے  جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ کے نچلے علاقوں کے  ڈوب جانے کا امکان ہے اور  طوفان کے  ساحل پر آنے کے دوران  (تصویرنیچے لنک میں دی گئی ہے) مغربی بنگال کے  مشرقی میدنی پور ضلع کے  نچلے علاقوں میں  تقریباً 3، 4 میٹر  لہروں کا پانی آجانے کا امکان ہے۔

نقصان کا امکان اور  مجوزہ کارروائی

(الف) مغربی بنگال ( شمالی میدنی پور، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہبلی، کولکاتا اضلاع)

متوقع نقصانات:

  • ہر طرح کے کچے مکانات کو زبردست نقصا ن، پرانے اور خستہ ہال پکے ڈھانچوں کو کچھ نقصان ہونے کی توقع۔اڑنے والی چیزوں سے  خطرے کا امکان۔
  • مواصلات اور بجلی کے کھمبوں  کے  بڑے  پیمانے پر اکھڑنے کا امکان۔
  • کئی مقامات پر ریل/ سڑک رابطہ  ٹوٹنے کا امکان۔
  • کھڑی ہوئی فصلوں، پیڑ پودوں، باغیچوں  کو زبردست نقصان۔
  • پام اور ناریل کے درختوں  کے گرنے کا امکان۔
  • بڑے  گھنے درختوں کے اکھڑنے کا امکان۔
  • بڑی کشتیوں  اور جہازوں کے لنگرسے ٹوٹنے کا امکان۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ  اور مجوزہ کارروائی:

  • اٹھارہ سے 20 مئی 2020 کے دوران  ماہی گیری کے تمام کام پوری طرح  بند رکھے جائیں۔
  • ریل اور سڑک نقل و حمل کو  معطل کیا جائے۔
  • متاثرہ علاقوں میں لوگ  گھروں کے اندر رہیں۔ نچلے علاقوں سے لوگوں کو نکالا  جائے۔
  • موٹر بوٹ اور چھوٹے جہازوں  کی آمد و رفت کی صلاح نہیں دی جاتی۔

(ب) اوڈیشہ  (جگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ، بھدرک، بالاسو، جاج پور اور میور بھنج)

متوقع نقصان:

  • چھپر والے گھروں  کی مکمل  تباہی  /  کچے مکانات کو زبردست نقصان / اڑنے والی چیزوں سے  خطرے کا امکان۔
  • بجلی اور مواصلات  سے متعلق کھمبوں کے مڑ جانے / اکھڑ جانے کا امکان۔
  • کچی اور پکی سڑکوں کو بڑا نقصان۔ ریلوے ، اوور ہیڈ پاور لائن ، سگنلنگ نظام  کو چھوٹا موٹا نقصان۔
  • کھڑی ہوئی فصلوں، پیڑ پودوں، باغیچوں  کوبڑے پیمانے پر  نقصان۔ ہرے  ناریلوں کے گرنے ،  پام  درختوں  کو نقصان کا  امکان۔
  • گھنے درختوں جیسے آم کے درختوں کے گرنے کا امکان۔
  • چھوٹی کشتیاں اور کرافٹ  لنگر سے الگ ہوسکتے ہیں۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ اور مجوزہ کارروائی:

  • 18 سے 20 مئی 2020 کے دوران  ماہی گیری کے تمام کام پوری طرح معطل کردیں۔
  • ریل اور سڑک  کےنقل و حمل کی  تبدیلی یا معطلی ۔
  • متاثرہ علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر رہیں۔
  • موٹر بوٹ اور چھوٹے جہازوں پر نکلنا غیر محفوظ ہے۔

سسٹم کے بارے میں اپ ڈیٹ کے لئے براہ کرم  www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in

اور

www.mausam.imd.gov.in دیکھیں۔

(See graphic/ pictures in this link)

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔         

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2625



(Release ID: 1625063) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Tamil