ارضیاتی سائنس کی وزارت
کل ہند سطح پر موسم کی پیش گوئی (بھارتی معیاری وقت 2030 بجے کی اپ ڈیٹ)
Posted On:
17 MAY 2020 9:51PM by PIB Delhi
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز /سائیکلون وارننگ ڈویژن کی تازہ تارین ریلیز(بھارتی معیار ی وقت کے مطابق 2030 بجے) تازہ ترین ریلز میں کہا گیا ہے کہ :
- آج 17 مئی 2020 کو بھارتی معیار ی وقت کے مطابق 1730 بجے بہت شدید طوفان امفان (جس کو اُم۔ پُن کے نام سے پکارا جاتا ہے) جنوبی خلیج بنگال کے وسطی حصوں میں ہے اور 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اورعرض البلد 12.0 ڈگری شمال اور طول البلد 86.0 ڈگری مشرق کے قریب ، پارادیپ (اڈیشہ) کے جنوب میں تقریباً 930 کلومیٹر ، دیگھا( مغربی بنگال) کے 1080 کلومیٹر جنوب ۔ جنوب مغر ب اور کھیپو پاڑہ (بنگلہ دیش) کے 1200 کلومیٹر جنوب۔ جنوب مغرب، جنوبی خلیج بنگال کے وسطی حصے میں مرکوز ہوگیا ہے۔آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اس کے مزید شدت اختیار کرنے اور انتہائی شدید سمندری طوفان بن جانے کا امکان ہے۔آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران اس کے قریب قریب شمال کی جانب آہستہ آہستہ بڑھنے اور اس کے بعد شمال ۔ شمال مشرق کی جانب مڑنے اور شمال مغرب خلیج بنگال سے تیزی سے گزرنے اور 20 مئی 2020 کی دوپہر / شام کو ایک شدید سمندری طوفان کے طور پر دیگھا (مغربی بنگال) اور ہتیہ جزائر (بنگلہ دیش) کے درمیان مغربی بنگال ۔ بنگلہ دیش کے ساحلوں سے گزرنے کا امکان ہے۔
- جنوب مغربی مانسون جنوبی خلیج بنگال نکوبار جزائر اور بحیرہ انڈمان کے کچھ حصوں میں آگیا ہے۔
- مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) عرض البلد 5 ڈگری شمال،/ طول البلد 85 ڈگری مشرق، عرض البلد 8 ڈگری شمال/ طول البلد 90 ڈگری مشرق، کارنکو بار، عرض البلد 11 ڈگری شمال/ طول البلد 95 ڈگری مشرق۔
- جنوبی خلیج بنگال کے کچھ مزید حصوں ، بحیرہ انڈمان اور انڈمان جزائر کے بقیہ حصوں اور مشرقی وسطی خیلج بنگال کے کچھ حصوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑ ھنے کے لئے حالات ساز گار ہیں۔
- مشرقی پاکستان اور منسلکہ مغربی راجستھان میں اوسط سطح سمندر 0.9 کلومیٹر اوپر طوفانی ہوائی چلتی رہیں گی۔
- مشرقی بنگلہ دیش اور منسلکہ میگھالیہ میں اوسط سطح سمندر سے 0.9 کلو میٹر اوپر طوفانی ہوائیں چلیں گی۔
- سب ہمالیائی مغربی بنگال سے مشرقی بنگلہ دیش اور منسلکہ میگھالیہ پر طوفانی ہواؤں سے کم دباؤ والے علاقے اوسط سطح سمندر سے 0.9 میٹر تک برقرار رہیں گے۔
- جنوب مشرقی بحیرہ عرب کیرلا کے ساحل سے دور اوسط سطح سمندر سے 3.6 اور 4.5 کلومیٹر کے درمیان طوفانی ہوائیں چلتی رہیں گی۔
نچلی سطح پر شمال مغربی ہواؤں اور شمال مغرب ، وسطی اور گجرات کے زیادہ تر حصوں میں کل سے خشک موسم کے امکان کی وجہ سے راجستھان ، گجرات ریاست اور مغربی مدھیہ پردیش میں 19۔21 مئی کے دوران شمالی مدھیہ پردیش اور ودربھ میں 21 اور 22 مئی 2020 کو گرم لہر چلنے کا امکان ہے۔
بائیس مئی 2020 کو بھارتی معیاری وقت 0830 بجے تک کے آئندہ پانچ روز کے لئے موسم کی پیش ہوگئی
- تمل ناڈو، تلنگانہ،رائل سیما اور شمالی اندورنی کرناٹک کے کچھ میں آئندہ دو روز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40۔43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔آئندہ تین روز کے دوران شمال مغرب اور منسلکہ وسطی ہندوستان کے میدانوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت2سے4 ڈگری سینٹی گریڈ کے اضافے کا امکان ہے۔
- آئندہ دو روز کے دوران ملک کے باقی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی ہونے کا امکان نہیں ہے۔
بائیس مئی 2020 سے 24 مئی 2020 تک کے دو روز کے لئے موسم کا جائزہ
- جزائر ، شمال مشرقی ہند اور منسلکہ شمالی ہند کے حصوں میں زیادہ تر مقامات پر بارش / گرج کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔شمال مشرقی ہند میں کہیں کہیں شدید بارش کا بھی امکان ہے۔
- جنوبی جزیرہ نما ہند کے حصوں میں کہیں کہیں بارش / گرج کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔
- ملک کے بقیہ حصوں میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔
- شمال مغرب، وسطی اور مغربی ہند کے بہت سے میدانی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
مذکورہ خطوں میں کچھ حصوں میں گرم لہر چلنے کا امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-2594
(Release ID: 1624893)
Visitor Counter : 253