ارضیاتی سائنس کی وزارت
شدیدسمندری طوفان‘امفان’ کی اپ ڈیٹس (ہندوستانی وقت کے مطابق 2030 بجے)
Posted On:
17 MAY 2020 10:00PM by PIB Delhi
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز /سائیکلون وارننگ ڈویژن کی تازہ تارین ریلیز(ہندوستانی وقت کے مطابق 2030 بجے) تازہ ترین ریلیز میں کہا گیا ہے کہ :
آج 17 مئی 2020 کو ہندوستانی وقت کے مطابق 1730 بجے بہت شدید سمندری طوفان امفان (جس کو اُم۔ پُن کے نام سے پکارا جاتا ہے) جنوبی خلیج بنگال کے وسطی حصوں میں ہے اور 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اورعرض البلد 12.0 ڈگری شمال اور طول البلد 86.0 ڈگری مشرق کے قریب ، پارادیپ (اڈیشہ) کے جنوب میں تقریباً 930 کلومیٹر ، دیگھا( مغربی بنگال) کے 1080 کلومیٹر جنوب ۔ جنوب مغر ب اور کھیپو پاڑہ (بنگلہ دیش) کے 1200 کلومیٹر جنوب۔ جنوب مغرب، جنوبی خلیج بنگال کے وسطی حصے میں مرکوز ہوگیا ہے۔آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اس کے مزید شدت اختیار کرنے اور انتہائی شدیدسمندری طوفان بن جانے کا امکان ہے۔آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران اس کے قریب قریب شمال کی جانب آہستہ آہستہ بڑھنے اور اس کے بعد شمال ۔ شمال مشرق کی جانب مڑنے اور شمال مغرب خلیج بنگال سے تیزی سے گزرنے اور 20 مئی 2020 کی دوپہر / شام کو ایک شدید سمندری طوفان کے طور پر دیگھا (مغربی بنگال) اور ہتیہ جزائر (بنگلہ دیش) کے درمیان مغربی بنگال ۔ بنگلہ دیش کے ساحلوں سے گزرنے کا امکان ہے۔
سمندری طوفان کے بارے میں پیش گوئی اور شدت کی تفصیل درج ذیل جدول میں دی جارہی ہے:
تاریخ/ وقت (ہندوستانی وقت کے مطابق)
|
پوزیشن
(عرض البلد ڈگری شمال/ طول البلد ڈگری مشرق)
(Lat. 0N/ long. 0E)
|
سطح ہوا کی زیادہ سے زیاہ رفتار
(کل میٹر فی گھنٹہ)
|
|
|
|
|
بہت شدت والا طوفان
|
|
|
|
بہت شدت والا طوفان
|
|
|
|
بہت شدت والا طوافن
|
|
|
|
بہت شدت والا طوفان
|
|
|
|
انتہائی شدت والا طوفان
|
|
|
|
انتہائی شدت والا طوفان
|
|
|
|
انتہائی شدت والا طوفان
|
|
|
|
انتہائی شدت والا طوفان
|
|
|
|
بہت شدت والا طوفان
|
|
|
|
شدت والا طوفان
|
|
|
|
طوفان
|
|
|
|
ہوا کا کم دباؤ
|
شدید بارش کی تنبیہ
اوڈیشہ
ساحلی اڈیشہ میں 18 مئی کی شام سے الگ الگ مقامات پر شدید بارش کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی اور درمیانی درجے بارش ہونے کا اکان ہے۔ 19 مئی کو شمالی ساحلی اوڈیشہ (جگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ، جاج پور، بھدرک، بالاسور اور میور بھنچ اضلاع) میں کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر بارش ہونے اور 20 مئی 2020 کو شمالی ساحلی اوڈیشہ (بھدرک، بالاسور اور میور بھنج اضلاع) میں علیحدہ علیحدہ مقامات پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
مغربی بنگال
دریائے گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع (مشرقی میدنی پور، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ) اضلا ع میں 19مئی کو علیحدہ علیحدہ مقامات پر شدید بارش کے ساتھ کئی مقامات پر ہلی اور درمیانے درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔دریائے گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال میں علیحدہ علیحدہ مقامات (شمالی اور مغربی میدنی پور، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہبلی، کولکاتا اور منسلکہ اضلاع) میں 20 مئی کو انتہائی شدید بارش اور چند مقامات پر بہت شدید بارش کے ساتھ اور چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
ہوا سے متعلق تنبیہ
مغربی بنگال اور وڈیشہ
- جنوبی اوڈیشہ کے ساحل کے ساتھ اور اس سے دور 18 مئی کی شام کو 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائی اور 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے جو کہ 19 مئی کی صبح سے شمالی اوڈیشہ کے ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور پہنچ سکتے ہیں اور 19 مئی کی ددپہر سے مغربی بنگال کے ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور پہنچ سکتے ہیں۔
- بیس مئی کی صبح سے شمالی اوڈیشہ (جگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ، بھدرک، بالاسور اور میور بھنج اضلاع) اور مغربی بنگال (شمالی اور مغربی میدنی پور، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہبلی، کولکاتا اضلاع)کے ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور 75 ست 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ میں تبدیل ہوں گی۔ 20 مئی 2020 کی دوپہر سے شمالی اوڈیشہ کے مذکورہ بالا اضلاع کے ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور تیز ہوا ؤں کے آہستہ آہستہ 110 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے اور پھر 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ میں تبدیل ہوجانے مغربی بنگال کے مذکورہ بالا اضلاع کے ساحل کے ساتھ سات اور اس سے دور 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور ان کے 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ میں تبدیل ہوجانے کا امکان ہے۔
- بیس مئی 2020 کو اوڈیشہ کے پوری ، کھوردا، کٹک، جاج پور اضلاع میں زور و شورکے ساتھ 55۔65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائی چلنے اور ان کے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ میں تبدیل ہوجانے کا امکان ہے۔
گہرہ سمندری علاقہ
- جنوب مشرق اور منسلکہ جنوب مغرب خلیج بنگال میں 125 سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائی چلنے اور ان کے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ 18 مئی کی صبح تک وسطی خلیج بنگال کے جنوبی حصے میں 150۔140 کلومیتر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں اور 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے، 19 مئی کو وسطی خلیج بنگال اور منسلکہ شمالی خلیج بنگال کے شمالی حصوں میں 170۔180 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ اور 20 مئی کو شمالی خلیج بنگال میں 155۔165 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
سمندری صورت حال
آئندہ 24 گھنٹے کے دوران جنوبی خلیج بنگال اور منسلکہ وسطی خلیج بنگال کے وسطی حصوں میں سمندری صورتحال غیر معمولی رہے گی۔ وسطی خلیج بنگال کے جنوبی حصوں میں آج رات سے وسطی خلیج بنگال اور منسلکہ شمالی خلیج بنگال کے شمالی حصوں میں 19 مئی کو اور شمالی خلیج بنگال میں 20 مئی 2020 کو سمندر کی سورتحال غیر معمولی رہے گی۔
ماہی گیروں کے لئے تنبیہ
- ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران جنوبی خلیج بنگال میں 17 سے 18 مئی تک وسسطی خلیج بنگال میں اور 18 سے 20 مئی 2020 تک شمالی خلیج بنگال میں نہ جائیں۔
- اس کے علاوہ ماہی گیروں کو یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ وہ 18 سے 20 مئی تک کے دوران شمالی اوڈیشہ ، مغربی بنگال اور منسلکہ بنگلہ دیش کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور شمالی خلیج بنگال میں نہ جائیں۔
نقصان کا امکان اور مجوزہ کارروائی
(الف) مغربی بنگال ( شمالی میدنی پور، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہبلی، کولکاتا اضلاع)
متوقع نقصانات:
- ہر طرح کے کچے مکانات کو زبردست نقصا ن، پرانے اور خستہ ہال پکے ڈھانچوں کو کچھ نقصان ہونے کی توقع۔اڑنے والی چیزوں سے خطرے کا امکان۔
- مواصلات اور بجلی کے کھمبوں کے اکھڑنے کا امکان۔
- کئی مقامات پر ریل/ سڑک رابطہ ٹوٹنے کا امکان۔
- کھڑی ہوئی فصلوں، پیڑ پودوں، باغیچوں کو زبردست نقصان۔
- پام اور ناریل کے درختوں کے گرنے کا امکان۔
- بڑے گھنے درختوں کے اکھڑنے کا امکان۔
- بڑی کشتیوں اور جہازوں کے لنگر ٹوٹنے کا امکان
ماہی گیروں کے لئے تنبیہ اور مجوزہ کارروائی:
- اٹھارہ سے 20 مئی 2020 کے دوران ماہی گیری کے تمام کام پوری طرح بند رکھے جائیں۔
- ریل اور سڑک نقل و حمل کو معطل کیا جائے۔
- متاثرہ علاقوں میں لوگ گھروں کے اندر رہیں۔ نچلے علاقوں سے لوگوں کو نکالا جائے۔
- موٹر بوٹ اور چھوٹے جہازوں کی آمد و رفت کی صلاح نہیں دی جاتی۔
(ب) اوڈیشہ (جگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ، بھدرک، بالاسو، جاج پور اور میور بھنج)
متوقع نقصان:
- چھپر والے گھروں کی مکمل تباہی / کچے مکانات کو زبردست نقصان /پکے مکانات کو کچھ نقصان۔ اڑنے والی چیزوں سے خطرے کا امکان۔
- بجلی اور مواصلات سے متعلق کھمبوں کے مڑ جانے / اکھڑ جانے کا امکان
- کچی اور پکی سڑکوں کو بڑا نقصان۔ ریلوے ، اوور ہیڈ پاور لائن ، سگنلنگ نظام کو چھوٹا موٹا نقصان
- کھڑی ہوئی فصلوں، پیڑ پودوں، باغیچوں کوبڑے پیمانے پر نقصان۔ ہرے ناریلوں کے گرنے ، پام درختوں کو نقصان کا امکان۔
- گھنے درختوں جیسے آم کے درختوں کے گرنے کا امکان۔
- چھوٹی کشتیاں اور کرافٹ لنگر سے الگ ہوسکتے ہیں۔
ماہی گیروں کے لئے تنبیہ اور مجوزہ کارروائی:
- 18 سے 20 مئی 2020 کے دوران اوڈیشہ کے ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور ماہی گیری کے تمام کام پوری طرح معطل کردیں۔
- ریل اور سڑک نقل و حمل کی ہوشیاری سے ضابطہ بندی۔
- متاثرہ علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر رہیں۔
- موٹر بوٹ اور چھوٹے جہازوں پر نکلنا غیر محفوظ ہے۔
- ماہی گیری کی چھوٹی کشتیاں لنگر سے الگ ہوسکتی ہیں اور انہیں نقصان پہنچ سکتا ہے۔
سسٹم کے بارے میں اپ ڈیٹ کے لئے براہ کرم www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in
اور
www.mausam.imd.gov.in دیکھیں۔
(نیچے دی گئیں تصاویر دیکھیں)



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-2593
(Release ID: 1624850)
Visitor Counter : 309