سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی ڈی بی نے  کووڈ۔ 19 سے مقابلے کے مقصد سے  ہندوستان کی کوششوں میں اضافے  کے  لئے ٹکنالوجیز کو منظوری دی

Posted On: 17 MAY 2020 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17 مئی 2020،     سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کا قانونی ادارہ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) کووڈ۔ 19 کو پھیلنے سے روکنے  اور اس سے بچاؤ کے لئے سائنس دانوں ، ٹکنالوجسٹوں اورصنعت کاروں کو  ٹیکنالوجیز کے  کمرشلائزیشن کے لئے  مالی امداد فراہم کراتے ہوئے  فعال مدد کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی ڈی بی دنیا کو درپیش ہیلتھ کیئر ایمرجنسی کا مقابلہ میں ملک کی کوششوں میں مدد کے لئے  نئے سولوشن کی کھوج بھی کر رہا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں  اندازۂ  قدر کے اپنے عمل  کے ذریعہ  ٹی بی ڈی نے مختلف زمروں کے تحت  بڑی تعداد  میں درخواستوں  کی پروسیسنگ کی ہے۔ اب تک ٹی بی ڈی کمرشلائزیشن کے لئے  6 پروجیکٹوں کو منظور دے چکا ہے جن میں  تھرمل اسکینرز،  طبی آلات، ماسک اور ڈائگنوسٹک کٹس شامل ہیں۔

تھرمل اسکینرز

وائرس انفیکشن کی علامات کی اسکریننگ کی عام ٹیسٹ کے لئے درجہ حرارت کی جانچ میں استعمال کیا جانے والے دستی تھرما میٹر کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاروں اور صحت  اہلکاروں کو  انفیکشن کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لگی ہوئی موجودہ  پابندیاں ہٹائے جانے سے یہ خطرہ اور بڑھ جائے گا۔

اس لئے  دور سے اور  ہجوم میں  جسم کے درجہ حرارت کی مانیٹرنگ کے لئے  ایسی ٹکنالوجی ضروری بن جاتی ہے، جس میں دور سے جانچ کی جاسکے۔  ایسی  ٹکنالوجی ضروری ہوجاتی ہے جس میں دور سے جانچ کی جاسکے۔ ٹی بی ڈی نے  بنگلور میں واقع  دو کمپنیوں کوکو سلیبس انوویشن سولیوشن پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ایڈوانس میکینکل سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ جو کہ ایسے سولیوشن فراہم کرانے کے لئے کوشاں ہیں، کے واسطے  مالی امداد منظور کی ہے ۔

  کوکو سلیبس انوویشن سولیوشن پرائیویٹ لمیٹیڈ  نےکسی ہجوم میں  غیر معمولی جسمانی درجہ حرارت والے افراد  کو شناخت کرنے  کے مقصد سے  ایک کم قیمت سولیوشن  کے کمرشلائزیشن اور ساتھ ہی حکام کو ان کے فون اور لیپ ٹاپ پر شناخت کئے گئے افراد کے بارے میں اطلاع دینے اور ہوشیار کرنے کا  ایک نظام فراہم کرانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ایک کم قیمت کے تھرمل کیمرے (محض تھرمل  امیج  اتارنے کی صلاحیت والا بیکس کیمرہ) کے ساتھ ریئل ٹائمس الرٹ کے لئے  ویڈیو انالیٹکس پلیٹ فارم  کا استعمال کرتے ہوئے  ریئل ٹائم ڈٹیکشن  کے لئے  ایک آرٹی فیشل انٹلی جنس سولیوشن اور جی پی یو  سرور ز بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات پر کسی وقت میں کئی افراد  کے ریئل ٹائم غیر معمولی درجہ حرارت کا پتہ لگانے کے لئے  استعمال کئے جاتے ہیں۔

اس پروڈکٹ میں ماسک پہننے والے اور بغیر ماسک والے شخص کا پتہ لگانے  اور اس پر نظر رکھنے ، اس کی عمر ، صنف اور نسل کا اندازہ لگانے ، درجہ  معلوم کرنے  (بخار کا پتہ لگانے) اور  ایک ہی پروڈکٹ میں  چہرے کی شناخت کرنےکی خصوصیات شامل ہیں، جس کو  ریئل ٹائم ماحول میں  کئی افراد کا پتہ لگانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایڈوانس میکینکل سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ  نے  ایک ان کولڈ مائیکرو بولو میٹر  اور ویڈیو انالیٹکس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتار سے  ناپنے اور  ریئل ٹائم  فیصلہ سازی کے لئے  انفرا ریڈ  تھرمو گرافی  پر مبنی  ٹیمپریچر اسکینر کو کمرشلائز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ ملک کے اندر ہی تیار کیا گیا ہے اور آرٹی فیشل انٹلی جنس   اور آئی آئی او ٹی  (انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگس) کا استعمال کرتے ہوئے  ریئل ٹائم الرٹ اور تجزیہ  فراہم کراتا ہے۔ اس پروڈکٹ کا ڈیزائن  امیجنگ  پروسیسنگ سافٹ ویئر ، آرٹی فیشل انٹلی جنس پروٹوکول ڈیولپمنٹ  اور آئی آئی او ٹی سولیوشنس کی کنفی گرنگ کا کام ان ہاؤس کیا گیا ہے اور اس  میں اس کی مضبوطی، بھروسی مندی اور  سستا ہونے پر خاطر خواہ توجہ دی گئی ہے۔ کمپنی نے  سرور ٹیکنالوجی بھی تیار کی ہے جوکہ آئی آئی او ٹی  نظام  میں  اضافی قیمت والی ایک خصوصیت ہے۔

طبی آلات

ٹی ڈی بی نے  لیٹومی الیکٹرک انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کوئمبٹور کے لئے  مالی امداد منظور کی ہے۔یہ کمپنی  علیحدہ  کام کرنے والے  میڈیکل ریڈیو  گرافی  اکوپمنٹ  کے طور پر  استعمال ہونے والے ڈیجیٹل ڈسپلے   والی  بیٹری سے چلنے والی پورٹیبل ایکس رے مشینوں، جو  آئی سی یو اور آئسولیشن وارڈ کے لئے مناسب ہیں، کا کمرشلائزیشن  کرنا چاہتی ہے۔یہ  آلہ پورٹیبل ہے اور اس کو مریض کے بستر کے پاس لے جایا جاسکتا ہے۔ا س سے  اس عمل میں طبی عملے کو  انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔بیٹری بیک اپ، بجلی کے پوائنٹ کے بغیر وائرس لیس طریقے سے کام جاری رکھنے کے لئے مفید ہوتا ہے۔ ڈیجیٹل امیجنگ  اور بیٹری بیک اپ کے ساتھ پورٹیبل ایکسرے مشین  کو  کووڈ۔ 19 کے بندوبست کےلئے  قائم کئے گئے مقام پر  آئسولیشن وارڈ اور  آئی سی یو میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماسک

تھنکر ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ ،پونے، جو کہ  کووڈ۔ 19 کے خلاف بچاؤ کی ایک تدبیر کے طو ر پر ماسک پر  اینٹی وائرل ایجنٹ کی تھری ڈی پرنٹنگ اور کوٹنگ فراہم کرا رہی ہے، کومالی امداد ی گئی ہے۔ماسک پر کوٹنگ کے لئے  سوڈیم  اولیفن سلفونیٹ پر مبنی مکسچر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ  صابن  تیار کرنے والا ایک ایجنٹ ہے جس میں  ہائیڈرو فلک اور  ہائیڈرو فوبک خصوصیات ہوتی ہیں۔وائرس  جب اس کے رابطے میں آتا ہے تو  یہ اس کی باہری  میمبرین کو توڑ دیتا ہے۔ اس میں جن اشیا کا  استعمال کیا جاتا ہے وہ کمرے کے درجہ حرارت میں باقی  رہتی ہیں اور  ان کا  کاسمیٹکس میں  بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈائگنوسٹک کٹس

میڈ زومے لائف سائنسز، نئی دہلی فی الحال ملیریا، ڈینگو، حمل  ، ٹائفائڈ وغیر  کے لئے  فوری  ڈائگنوسٹک کٹس تیار کرتی ہے اور  فلورسینس پر مبنی  فوری کووڈ۔ 19 ڈٹیکشن کٹس  تیار کرنے کی خواہش مند ہے۔اس کمپنی کا  دو تین ماہ میں ان کا  کاروباری طور پر استعمال کئے جانے کا نشانہ ہے۔ فلورسینس پر مبنی ڈائگنوسٹک  کٹس  کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ   کئی گنا زیادہ حساس ہوتی ہیں اور  بڑی تعداد میں نتائج فراہم کرسکتی ہیں۔

اس سے قبل  ٹی ڈی بی نے  ریئل ٹائم پی سی آر  پر مبنی مولیکیولر ڈائگنوسٹک کٹس  ،  جو کہ فلو جیسی علامات  والے لوگوں  کے نمونوں کی جانچ کرتی ہے، تیار کرنے والی  پہلی ہندوستانی کمپنی  مائی لیب ڈسکوری سولیوشنز پونے کے لئے  فنڈ کو منظوری دی  تھی۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری  پروفیسر آشوتوش شرما نے بتایا کہ ‘‘کووڈ۔ 19 کے دور میں ہمیں واضح  مقصد، موزونیت ، ضرورت ،  تعاون میں آسانی ، شفافیت  اور جواب دہی  کے ساتھ   بازار کی مانگ کے لئے  تعلیمی ادارے اور تحقیقی تجربہ گاہوں سے  حاصل شدہ  علم کے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے  ملک  میں تیار کی جانے والی ٹکنالوجی اور مصنوعات  کے  کمرشلائزیشن کے بہت سے راستے دکھائے ہیں۔  ٹی ڈی بی کی امداد  کی رفتار اور اس کا پیمانہ   موجودہ دور  کی ضرورت  کے مطابق  کام کرنے  کی درخشاں مثالیں  ہیں  جو کہ  مشن  سواولمبن۔  خود کفیل ہندوستان  کے لئے مسلسل کام کرتا رہے گا‘‘۔

(مزید تفصیلات کے لئے براہ کرام رابطہ کریں:کمانڈر نونیت کوشک ایس سی  ‘ای’،  ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ،

 navneetkaushik.tdb[at]gmail[dot]com، موبائل : +91- 9560611391)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2601




(Release ID: 1624830) Visitor Counter : 290