ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون کی جنوب بحیرہ انڈمان میں پیش قدمی(1300بجے آئی ایس ٹی)

Posted On: 17 MAY 2020 2:05PM by PIB Delhi

 ہندوستانی محکمہ موسمیات کے محکمہ برائے قومی موسم کی پیش گوئی کرنے والے مرکز ، طوفان کا انتباہ دینے والے ڈویژن کے جاری کردہ تازہ ترین ریلیز( تیرہ بجے آئی ایس ٹی) کے مطابق،

جنوب مغربی مانسون، جنوبی خلیج بنگال، نکوبار جزیرے اور بحیرہ انڈمان کے کچھ علاقوں میں پہنچ گیا ہے۔

اگلے تین-چار دنوں کے دوران مانسون کی صورتحال

جنوب مغربی مانسون کے اگلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران جنوبی بنگال کی خلیج، بحیرہ انڈمان اور انڈمان جزیرے کے باقی حصوں اور پوربی وسطی خلیج بنگال کے کچھ علاقوں میں اور اگے بڑھنے کے موافق حالات بن رہے ہیں۔

جنوب مغربی مانسون کے اور آگے بڑھنے سے متعلق علامات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نکوبار جزیرے کے زیادہ تر مقامات پر بارش ہوئی۔

جنوب مغربی ہوا نچلی سطحوں پر تیز (25 ناٹس تک) ہو چکی ہے اور جنوب بحیرہ انڈمان، نکوبار جزیرے اور جنوبی خلیج بنگال کے جنوبی حصوں میں جنوبی عرض البلد تک یہ ہوا گہرائی (6 کلومیٹر تک) لے چکی ہے۔

مغربی بنگال کی خلیج اور نکوبار جزیرے سے متصل جنوبی بحیرہ انڈمان میں پندرہ مئی کے بعد سے بادل چھایا ہوا ہے۔

اس خطے میں سیٹیلائٹ ( انسیٹ۔ تھری ڈی) سے ملی جانکاری کے مطابق آوٹ گوئنگ لانگ ویو ریڈئیشن دو سو ڈبلیو، مربع میٹر سے کم ہے۔

اگلے پانچ دن کے دوران انڈمان اور نکوبار جزیروں کے لئے پیش گوئی اور انتباہ

اگلے پانچ دنوں میں انڈمان اور نکوبار جزیروں کے زیادہ تر حصوں میں ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔ کچھ جگہوں پر بھاری بارش کی بھی پیشین گوئی ہے۔

 

 

*************

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (17-05-2020)

U: 2590



(Release ID: 1624827) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil