شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور سینئر افسران کے ساتھ کووڈ-19 کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا

Posted On: 16 MAY 2020 9:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 مئی، 2020،         شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات اور پنشن نیز ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور سینئر افسران کے ساتھ کووڈ-19 کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کے بارےمیں تبادلہ خیال کیا۔

ایک گھنٹہ طویل ویڈیو کانفرنس میٹنگ کے دوران اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تری پورہ کی حکومتوں کے نمائندوں نے ملک کے دوسرے حصوں سے مائی گرینٹ مزدوروں کی نقل وحرکت اور وزیر اعظم کے 20 لاکھ کروڑ روپئے کے اقتصادی پیکیج نیز آئندہ چند دنوں میں دی جانے والی رعایتوں کے اثرات کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کی۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر کی حیثیت سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس طریقہ کار کی ستائش کی جس میں تمام ریاستوں نے کورونا وبائی بیماری کے دوران  بڑے توازن اور دانشمندی کے ساتھ کام کیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کے نتیجے میں شمال مشرق کی پورے بھارت میں تعریف کی جارہی ہے کہ اس طرح اس نے کورونا کو پھیلنے سے روکنے کابندوبست کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DXJR.jpg

ملک کے مختلف حصوں سے مائ گرینٹ مزدوروں کی شمال مشرق کی طرف آمد پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ متعلقہ ریاستوں سے مسافروں کی فہرست وصول کرنے کا ایک طریقہ کار مرتب کرلیا گیا ہے اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اس طریقے پر صحیح ڈھنگ سے عمل کرنے کے لیے ریزیڈینٹ کمشنروں اور نوڈل افسروں سے رابطہ قائم کیے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سے موصول ہونے والی ہر درخواست پر سنجیدگی سے کارروائی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح گجرات سے گواہاٹی جانے والی ایک ٹرین میں مختلف ریاستوں کے بہت سے مسافروں کو دکھایا گیا جن میں میگھالیہ بھی شامل ہے۔

گواہاٹی کے لیے پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بعض ریاستوں کے مطالبےکے جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ یہ فیصلہ  مناسب وقت آنے پر امور داخلہ کی وزارت اور شہری ہوا بازی کی وزارت کریں گی۔ مزید ٹرینوں کے چلائے جانے کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ یہ معاملہ ریلوے کی وزارت کے ساتھ پہلے ہی اٹھایا جاچکا ہے اور اس نے ان خطوط پر کام کرنا بھی شروع کردیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی  ترجیحات میں سے ایک ترجیح اگلے دنوں میں یہ ہوگی کہ ترقیاتی پروجیکٹوں کا کام جو رک گیا تھا دوبارہ شروع کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس کام کو تیز رفتاری کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ مکمل ہونے کے مقررہ وقت کی پابندی کی جاسکے۔ انھوں نے اس سلسلے میں تمام ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ یوٹی لائیزیشن سرٹیفکیٹ اور دیگر متعلقہ کاغذات تیزی سے پیش کریں تاکہ شمال مشرقی کونسل اور مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کووڈ-19 وبائی بیماری اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضائع ہونے والے وقت کی بھرپائی کرسکیں۔

چیف سکریٹریوں نے آنے والے دنوں میں اپنی اپنی ریاستوں اور مختلف علاقوں میں دی جانے والی آسانیوں کے امکانات کا جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے تعطل کے شکار پروجیکٹوں کو بحال کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری اندر جیت سنگھ ، شمال مشرقی کونسل موزیز کے سکریٹری اور وزارت کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2581



(Release ID: 1624678) Visitor Counter : 148