سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر نے کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے تشخیصی حل اور خطرے سے متعلق درجہ بندی کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے انٹیل انڈیا اور آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ساتھ تعاون کیا
Posted On:
15 MAY 2020 6:33PM by PIB Delhi
سارس۔ سی او ای۔ ٹو کا ٹرانسمیشن کم کرنے کے لئے خطرے والے مریضوں پر تیزی سے ٹیسٹ اور پیشین گوئی کرنے کی صلاحیت ڈیولپ کرنے کے لئے سی ایس آئی آر، انٹیل انڈیا اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی آئی آئی ٹی)، حیدرآباد کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ دوسری بیماریوں کے ساتھ لگنے والی بیماری کے مریضوں کے لئے وبائی امراض کا علم اور اے آئی پر مبنی خطرے کی درجہ بندی کو سمجھنے کے لئے تیزی سے اور کم لاگت والے کووڈ۔ انیس جانچ اور کورونا وائرس جینوم سیکوئنسنگ کو حاصل کیا جا سکے۔
اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر انٹیل انڈیا ایک اینڈ ٹو اینڈ سسٹم تیار کررہا ہے جس میں متعدد ایپلی کیشنز ، ٹیسٹنگ ڈیوائسز ، ڈیٹا اکٹھا کرنے / ایگریگیشن گیٹ وے ، ڈیٹا ایکسچینج ایس ڈی کے اور اے آئی ماڈل۔ ہب پلیٹ فارم شامل ہیں۔ سی ایس آئی آر کے معاون لیب جیسے سی ایس آئی آر-آئی جی آئی بی ، سی ایس آئی آر-سی سی ایم بی ، سی ایس آئی آر-آئی ایم ٹی ای سی ایچ، سی ایس آئی آر-آئی آئی پی ، سی ایس آئی آر-سی ایل آر اور دیگر مختلف اسپتالوں اور تشخیصی سلسلوں کے ساتھ مل کر جامع تشخیص کریں گے۔ آئی آئی آئی ٹی۔ حیدرآباد خطرے سے متعلق درجہ بندی الگورتھم تیار کرے گا جو وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے دوا اور ٹیکے کی دریافت میں مدد کر سکتا ہے۔
سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی منڈے کا ماننا ہے ’’ کثیر۔ انضباطی شراکت داری کووڈ۔ انیس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اہم ہے اور سی ایس آئی آر کو آئی آئی آئی ٹی۔ حیدرآباد اور انٹیل انڈیا کے ساتھ تعاون کرنے کی خوشی ہے جو جینومکس، بگ ڈیٹا اور اے آئی میں اضافی قوت لاتے ہیں۔
انٹیل انڈیا کی کنٹری ہیڈ اور ڈیٹا پلیٹ فارم گروپ، انٹیل کارپوریشن کی نائب صدر نیوروتی رائے کا کہنا ہے کہ ’’ انٹیل انڈیا کووڈ۔ انیس سے نمٹنے کے لئے تیزی سے حل کا پتہ لگانا چاہتا ہے اور وہ اسے نافذ کرنے کے لئے سی ایس آئی آر اور آئی آئی آئی ٹی۔ حیدرآباد کے ساتھ کام کرنے کے تئیں عہد بستہ ہیں‘‘۔
آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ڈائریکٹر ، پی جے نارائنن نے ذکر کیا ، "آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد کے لئے یہ بات خوش آئند ہے کہ وہ کئی سی ایس آئی آر کی کئی لیبارٹریوں سے جڑے ملک کے اعلی سائنسدانوں کے ساتھ کام کر رہا ہے اور انٹیل جیسی انڈسٹری لیڈر کووڈ انیس اور دیگر مسائل کی بہتر سیکوئنسنگ کے لئے حل تلاش کر رہے ہیں۔ ہم الگورتھم، سائنس اور اے آئی میں اپنے ماہرین کے ذریعہ اس سرگرمی میں اپنا تعاون دینے کے منتظر ہیں‘‘۔
#CSIRFightsCovid19
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
(15-05-2020)
U: 2561
(Release ID: 1624624)
Visitor Counter : 227