ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر ہوا کا کم دباؤ جس کے شدید شکل اختیار کر کے 16 مئی کی شام تک ایک سمندری طوفان میں بدلنے کے امکانات ہیں

Posted On: 14 MAY 2020 5:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 14  مئی 2020  /  بھارت کے محکمہ موسمیات نے  کی طرف سے جاری سمندری طوفان سے متعلق وارننگ کے ڈویژن نے کہا ہے کہ  جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس کے آس پاس کے جنوبی انڈمان سمندر پر کل کے ہوا کے کم دباؤ والے علاقے  کو آج 14 مئی 2020 کی صبح جنوب مشرقی خلیج بنگال کو ہوا کے کم دباؤ والے علاقے کی طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔

بہت زیادہ امکان ہے کہ یہ کل 15 مئی کو جنوبی خلیج بنگال کے وسطی علاقوں پر مرکوز ہو جائے اور مزید شدت اختیار کر کے  16 تاریخ کی شام تک اسی علاقے پر ایک سمندری طوفان میں بدل جائے۔  اغلب امکان ہے کہ یہ 17 مئی تک ابتدائی طور پر شمال مشرق کی طرف بڑھے اور پھر 18 اور 19 مئی کو شمالی خلیج بنگال کی طرف شمال – شمال مشرق کی طرف  مڑ جائے۔

موسم کے اس نظام کے دوران  ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ 16 مئی 2020 کے آس پاس جنوبی خلیج بنگال ، انڈمان سمندر اور انڈمان نکوبار جزیروں پر جنوب مغربی مانسون کے طور پر پہنچ جائے۔

اس نظام کے تحت امکان ہے 15 مئی اور اس کے بعد جنوبی اور وسطی خلیج بنگال اور اس کے آس پاس انڈمان سمندر پر یہ خراب موسم کی شکل اختیار کر لے ۔

وارننگس :

(i) بارش  (انڈمان  اور نکوبار جزیروں پر ) : 15 اور 16 مئی کو انڈمان اور نکوبار جزیروں پر  زیادہ تر علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارش کے امکانات ہیں۔  ان دو دنوں میں انڈمان اور نکوبار میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کی بھی امکانات ہیں۔

 ii۔ بارش (اڈیشہ اور گنگائی مغربی بنگال پر )

امکان ہے کہ ساحلی اڈیشہ میں 18 مئی کو کچھ جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش اور کہیں پر بھاری بارش ہو  اور 19 تاریخ کو کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہو۔ گنگائی مغربی بنگال کے ساحلی ضلعوں میں بھی 19 تاریخ کو کچھ جگہوں پر ہلکی سے اوسط درجے کی بارش اور بھاری بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ جبکہ 20 مئی کو گنگائی مغربی بنگال پر کچھ جگہوں پر بھاری سے بہتر بھاری بارش کے امکانات ہیں۔

(ii)     ہوا سے متعلق وارننگ         

تاریخ

سمندر  کا سیکٹر / علاقہ

ہوا کی امکانی رفتار

15 مئی 2020

جنوب مغرب اور اس کے آس پاس وسطی  اور جنوب مغربی خلیج بنگال

تیز ہوائیں (45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ جو تیز ہوکر 65 کلومیٹر فی گھنٹے) کی رفتار اختیار کر سکتی ہیں۔

 

انڈمان سمندر

تیز ہوائیں (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ جو تیز ہوکر 60 کلومیٹر فی گھنٹے) کی رفتار اختیار کر سکتی ہیں۔

16 مئی 2020

جنوب کے وسطی علاقے اور اس کے آس پاس کا وسطی خلیج بنگال کا علاقہ

تیز ہوائیں (55 سے65 کلو میٹر فی گھنٹہ جو تیز ہوکر 75 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار) اختیار کر سکتی ہیں۔

 

انڈمان سمندر

تیز ہوائیں (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ جو تیز ہوکر 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار) اختیار کر سکتی ہیں۔

17 مئی 2020

مغربی، وسطی اور جنوبی خلیج بنگال کے مشرق وسطی اور اس سے متصل علاقے

ہوا کے جھکڑ (70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ جو تیز ہوکر 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار) اختیار کر سکتی ہیں۔

 

انڈمان سمندر

تیز ہوائیں (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ جو تیز ہوکر 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار) اختیار کر سکتی ہیں۔

18 مئی 2020

مغرب وسطی اور اس سے متصل مشرق وسطی خلیج بنگال

ہوا کے جھکڑ (70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ جو تیز ہوکر 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار) اختیار کر سکتی ہیں۔

 

شمالی آندھر پردیش  کے قریب اور اس سے کچھ دور – جنوبی اڈیشہ کے ساحل

تیز ہوائیں (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ جو تیز ہوکر 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار) اختیار کر سکتی ہیں۔

19 مئی 2020

شمال اور اس سے متصل مغرب وسطی خلیج بنگال

ہوا کے جھکڑ (80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ جو تیز ہوکر 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار) اختیار کر سکتی ہیں۔

 

اڈیشہ کے پاس اور اس سے کچھ دورمغربی بنگال کے ساحل

ہوا کے جھکڑ (60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ جو تیز ہوکر 80 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار) اختیار کر سکتی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

(iii) سمندر ی حالات :

  • 15 اور16 مئی کو دوپہر خلیج بنگال کے جنوبی اور نوحی وسطی علاقے اور انڈمان کے سمندر پر موسم کے حالات  خراب سے بہت خراب رہیں گے۔  16 مئی  کی شام سے 17 مئی تک جنوب مغربی اور نواحی مغرب وسطی خلیج بنگال پر موسم خراب سے بہت خراب رہے گا۔  18 مئی کو مغرب وسطی اور نواحی علاقے ، مشرق وسطی اور شمال مشرقی خلیج بنگال پر نیز 19 مئی 2020 کو شمالی اور اس سے نواحی وسطی خلیج بنگال پر بھی موسم خراب سے بہت خراب رہے گا۔

(iv)    ماہی گیروں کو مشورہ

  • ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 15 مئی 2020 سے خلیج بنگال کے جنوب اور وسط میں نہ جائیں ۔ جو لوگ سمندر کے اس علاقے میں ہیں انہیں کل تک ساحل پر واپس آنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
  • ماہی گیروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 18 تاریخ کو شمالی آندھرا پردیش کے ساحل سے کچھ دور مغرب وسطی خلیج بنگال میں نہ جائیں  اور 18 مئی 2020 سے اڈیشہ  - مغربی بنگال کے  ساحل کے پاس اور اس سے کچھ دور شمالی خلیج بنگال میں نہ جائیں۔ اور جو لوگ سمندر کے اس علاقے میں چلے گیے ہیں  انہیں 17 مئی تک واپس آنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 

اس پورے نظام پر نگرانی رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ریاستی سرکاروں کو لگاتار معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔

تازہ جانکاری کےلیے برائے مہربانی اس ویب سائٹ پر  www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور  اس ویب سائٹ پر  www.mausam.imd.gov.in لاگ آن کریں۔

 

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔   

 

 

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2525



(Release ID: 1624089) Visitor Counter : 86