وزارتِ تعلیم

نیت کروکشیتر نے اینٹرپرائزیز ریسورس پلاننگ (ای آر پی)، سمرتھ پر عمل درآمد کیا


سمرتھ ایک ای – حکمرانی کا پلیٹ فارم ہے جو انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی اطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجی کی اسکیم این ایم ای آئی سی ٹی میں تعلیم کے قومی مشن کے تحت تیار کیا گیا ہے

سمرتھ کی مدد سے معلومات کی بلا رکاوٹ فراہمی کے ذریعے ادارے میں معلومات کا بہتر بندوبست کر کے پیداواریت میں اضافہ کیا جائے گا

Posted On: 14 MAY 2020 6:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14  مئی 2020  /  انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے تحت اعلیٰ تعلیم کے محکمے کا مشن ہے کہ وہ سبھی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں ایچ ای آئی میں طلبا کو کوالیٹی تعلیم فراہم کرے اس کے لیے ایچ آر ڈی کی وزارت نے ایک ای – گورننس پلیٹ فارم سمرتھ (انٹر پرائزیز ریسورس پلاننگ) ای آر پی  تیار کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اطلاع اور  مواصلات کی ٹیکنالوجی کی اسکیم (این ایم ای آئی سی ٹی) میں تعلیم کے قومی مشن کے تحت تیار کیا گیا ہے۔  ای آر پی سمرتھ یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک اوپن اسٹینڈرڈ  اوپن سورس  آرکی ٹیکچر ، محفوط  پیش رفت کرنے میں مدد گار اور ایولوشنری  پروسیس آٹو میشن انجن ہے۔ یہ یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اساتذہ  ،طلبا  اور عملے کے کام آتا ہے۔ اب ای آر پی سمرتھ   پر کرکشیتر کے نیشنل انسٹی ٹیو ٹ آف ٹیکنالوجی  میں عمل درآمد کیا گیا ہے ، جو عالمی بینک کے تحت ، حصہ لینے والا ایک یونٹ ہے جسے تکنیکی تعلیم کی کوالٹی میں بہتری لانے کے پروگرام (ٹی ای کیو آئی پی ) کی مدد حاصل ہے۔  اس قدم کا مقصد ادارے کے کام کاج کو خود کار بنانا ہے۔

نت کروکشیتر میں مندرجہ ذیل 38 ماڈیول پر عمل درآمد کیا گیا ہے:

اورگینی گرام ، آرگنائزیشنل یونٹ، یوزرز، ایمپلائی مینجمنٹ، آر ٹی آئی  کا بندوبست، ، قانونی مقدامات کا  بندوبست، چھٹیوں کا بندوبست ، زمین جائیداد کا بندوبست،  فیس کا بندوبست،  وینڈر بل ڈھونڈنے کا کام،  فائل کا بندوبست اور اسے ڈھونڈنا،  انوینٹری بندوبست، تحقیق کے پروجیکٹ کا بندوبست، پروگرام مینجمنٹ،  پے رول تقرر مینجمنٹ، صحت کے مراکز کا بندوبست ، معلومات کا بندوبست ، ٹرانسپورٹ کا بندوبست،  کنٹینٹ فیڈریشن (سی ایف ایس) ، تربیت اور تقرر، ہوسٹل  کا بندوبست، بجٹ اور اکاؤنٹ ، کھیل کود سے متعلق سہولیات کا بندوبست، شکایتوں کا ازالہ ملازمین، یونی ویب پورٹل،  اسٹوڈنٹ لائف سائیکل ، اینڈاؤمنٹ ، کالج ایفی لیئیشن ، اسٹوڈنٹ فیڈ بیک مینجمنٹ، منٹس اینڈ ریٹریول  / دستاویز ، لازمی خدمات ، سابقہ طلبا کا مینجمنٹ، کلیدی مواصلات، آئی ٹی سروس ڈیسک، تربیت کاروں کے مینجمنٹ کی تربیت (ٹی او ٹی) اور  ریزیڈینس ایلوکیشن۔

اس قدم سے معلومات کی بلارکاوٹ فراہمی  کے ذریعے ادارے نے بہتر معلومات کے بندوبست کے وسیلے سے پیداواریت میں اضافہ ہوگا۔

یہ سافٹ ویئر نت کروکشیتر کو  سمرتھ ٹیم نے مفت فراہم کیا ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔   

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2526


(Release ID: 1624005) Visitor Counter : 176